الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. بَابُ مَا جَاءَ فِي لَطْمِ خُدُودِ الدَّوَابِّ وَضَرْبِهِنَّ
جانوروں کے رخسار پر تھپڑ مارنے یا ان کو مارنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13223
عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنْ لَطْمِ خُدُودِ الدَّوَابِّ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ جَعَلَ لَكُمْ عِصِيًّا وَسِيَاطًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا مقدام بن معدی کرب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جانوروں کے رخسار پر تھپڑ مارنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے عصا اور کوڑے بنائے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور ایک راوی بقیہ ہے، جو مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13223]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اور ایک راوی بقیہ ہے، جو مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13223]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (131/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16728»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13224
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ، عَنِ ابْنَيْ بُسْرٍ السُّلَمِيَّيْنِ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَيْهِمَا فَقُلْتُ: يَرْحَمُكُمَا اللَّهُ، الرَّجُلُ مِنَّا يَرْكَبُ دَابَّتَهُ فَيَضْرِبُهَا بِالسَّوْطِ وَيَكْفَحُهَا بِاللِّجَامِ، هَلْ سَمِعْتُمَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ذَلِكَ شَيْئًا؟ فَإِذَا امْرَأَةٌ قَدْ نَادَتْ مِنْ جَوْفِ الْبَيْتِ: أَيُّهَا السَّائِلُ، إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: (وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُمْ مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِنْ شَيْءٍ) فَقَالَا: هَذِهِ أُخْتُنَا وَهِيَ أَكْبَرُ مِنَّا، وَقَدْ أَدْرَكَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن زیاد نے بسر کے دو صاحبزادوں کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے، جو دونوں سلمی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں ان دونوں کے پاس آیا، میں نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ دونوں پر رحم کرے، ہم میں سے ایک شخص ہے جو اپنے جانور کو کوڑے کے ذریعے مارتا ہے اور اس کی لگام کو کھینچتا ہے، تو کیا آپ دونوں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی بات سنی ہے؟ تو گھر کے اندر سے ایک عورت نے بلند آواز میں کہا: اے سوال کرنے والے شخص! اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”زمین پر جو بھی جانور موجود ہے، یا جو بھی پرندہ اپنے دو پروں کے ساتھ اُڑتا ہے، تو وہ تم لوگوں کی مانند امت (یعنی مخصوص قسم کی مخلوق) ہیں، ہم نے ہر چیز کا ذکر کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں ہے۔“ ﴿وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا طَائِرٍ يَطِيرُ بِجَنَاحَيْهِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُكُمْ مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِنْ شَيْءٍ﴾
ان دونوں نے کہا: یہ ہماری بہن ہیں، اور یہ ہم سے عمر میں بڑی ہیں، اور خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13224]
ان دونوں نے کہا: یہ ہماری بہن ہیں، اور یہ ہم سے عمر میں بڑی ہیں، اور خاتون نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13224]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (189/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح