الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
183. بَابُ جَوَازِ الشِّعْرِ وَالِاسْتِمَاعِ لَهُ
شاعری کا جواز اور اسے سننا
حدیث نمبر: 13345
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ،
زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ فِي:" زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا" حَدِيثًا صَحِيحًا. وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ فِي:" زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا" حَدِيثًا صَحِيحًا. وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوہریرہ وقفے سے ملا کرو محبت میں اضافہ ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ وہ کہتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق وقفے سے ملنے کی وجہ سے محبت زیادہ ہونے کے بارے میں کوئی مستند حدیث منقول نہیں ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی طلحہ بن عمرو ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13345]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2107 و 1922)، أخرجه مسند البزار برقم: 3963، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9315، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1775»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13346
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَمَثَّلُ بِالْأَشْعَارِ:"
وَيَأْتِيكَ بِالْأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي [أَثْنَاءِ] حَدِيثٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَيَأْتِيكَ بِالْأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي [أَثْنَاءِ] حَدِيثٍ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ اشعار پڑھتے تھے: ”تمہارے پاس اس چیز کے بارے میں اطلاعات آئیں گی جن کے لئے تم نے تیاری نہیں کی ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے ایک حدیث کے دوران میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13346]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے ایک حدیث کے دوران میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13346]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2106)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11763»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13347
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اسْتَرَاثَ الْخَبَرَ تَمَثَّلَ بِبَيْتِ طَرَفَةَ:"
وَيَأْتِيكَ بِالْأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدْ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ أَنَّهُ جَعَلَ مَكَانَ طَرَفَةَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَيَأْتِيكَ بِالْأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدْ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ أَنَّهُ جَعَلَ مَكَانَ طَرَفَةَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطلاع کے بارے میں منتظر ہوتے تھے (یا اس اطلاع میں تاخیر ہو جاتی) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ، ”طرفہ“ کا یہ مصرعہ پڑھا کرتے تھے: ”تمہارے پاس ایسی اطلاعات آئیں گی، جن کے لئے تیاری نہیں کی گئی ہو گی۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ”طرفہ“ کی بجائے عبداللہ بن رواحہ کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13347]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (31/6)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2848، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23503، 24550»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13348
وَعَنْ سَعْدٍ قَالَ: ذَكَرْتُ بَنِي نَاجِيَةٍ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِمَّا أَنْ يَكُونَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
عَيْنُ فَابْكِي سَامَةَ بْنَ لُؤَيٍّ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"
عَلُقَتْ بِسَامَّةَ الْعَلَاقَةُ". وَإِمَّا أَنْ يَكُونَ الرَّجُلُ قَالَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَشَيْخُ الْبَزَّارِ مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بنو ناجیہ کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا یا شاید کسی نے یہ کہا: ”اے آنکھ تم سامہ بن لوئی پر رؤو! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: راوی کو شک ہے، شاید کسی شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات کہی تھی (یہ دراصل سابقہ مصرعہ کا دوسرا مصرعہ ہی ہے)۔ ”سامہ بن لؤی، جس کی اولاد کو ان کی ماں ناجیہ کی طرف منسوب کر کے ”بنو ناجیہ“ کہا: جاتا ہے، اُس ”سامہ“ کے ساتھ لپٹنے والی چیز (یعنی موت) لپٹ گئی (یا وہ سانپ مراد ہو گا، جس کے ڈسنے سے وہ مرا تھا)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور امام بزار کا استاد محمد بن مروان ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13348]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2109)، أخرجه مسند البزار برقم: 1237»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13349
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نِسَاءَهُمْ يَقُولُونَ (؟) فِي عُرْسٍ:
وَأَهْدَى لَهَا كَبْشًا تَنْصَحَ فِي الْمِرْبَدِ وَزَوْجُكِ فِي الْنَادِي
وَيَعْلَمُ مَا فِي غَدِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ إِلَّا اللَّهُ. أَلَا قُلْتُمْ:
أَتَيْنَاكُمْ أَتَيْنَاكُمْ فَحَيَّانَا وَحَيَّاكُمْ
". قُلْتُ: لِعَائِشَةَ أَحَادِيثُ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کو ایک شادی کے موقع پر یہ اشعار پڑھتے ہوئے سنا: ”اس نے ہمیں ایک دنبہ تحفے میں دیا ہے جو چراگاہ میں چرتا رہا ہے، اور اے لڑکی تمہارا شوہر جب محفل میں ہوتا ہے، تو وہ یہ جانتا ہے کہ کل کیا ہو گا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کل کیا ہو گا، یہ صرف اللہ جانتا ہے، تم لوگ یہ کیوں نہیں پڑھتے: ”ہم تمہارے پاس آئے ہیں، ہم تمہارے پاس آئے ہیں، انہوں نے ہمیں خوش آمدید کہا: اور انہوں نے تمہیں خوش آمدید کہا:۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے کچھ احادیث اس سیاق کے بغیر منقول ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13349]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13349]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2108)، أخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 7164»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13350
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَسَمِعَ صَوْتَ حَادٍ يَحْدُو فَقَالَ:" مِيلُوا بِنَا إِلَيْهِ". فَقَالَ:" مِمَّنِ الْقَوْمُ؟". قَالُوا: مِنْ مُضَرَ. قَالَ:" وَأَنَا مِنْ مُضَرَ". قَالُوا: إِنَّا أَوَّلُ مَنْ حَدَا. قَالَ:" وَكَيْفَ؟". قَالَ: كَانَ غُلَامٌ لَنَا وَمَعَهُ إِبِلٌ، فَنَامَ فَتَفَرَّقَتِ الْإِبِلُ عَنْهُ، فَجَاءَ صَاحِبُهُ فَضَرَبَهُ عَلَى يَدِهِ، فَجَعَلَ يَقُولُ: وَايَدَاهُ، وَايَدَاهُ فَجَعَلَتِ الْإِبِلُ تَجْتَمِعُ إِلَيْهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَبِيعَةُ بْنُ صَالِحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے اسی دوران آپ نے کسی حدی خوان کو حدی پڑھتے ہوئے سنا، آپ نے فرمایا: ہمیں اس کی طرف لے چلو! آپ نے دریافت کیا: تم لوگوں کا تعلق کس سے ہے، ان لوگوں نے بتایا: مضر سے ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی مضر قبیلے سے تعلق رکھتا ہوں، ان لوگوں نے کہا: ہم نے سب سے پہلے حدی کا آغاز کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کیسے؟ اس شخص نے بتایا: ہمارا ایک غلام تھا، اس کے پاس اونٹ تھے وہ غلام سو گیا، اونٹ اس کو چھوڑ کر ادھر ادھر چلے گئے، غلام کا مالک آیا اور اس کے ہاتھ پر مارا تو غلام نے یہ کہنا شروع کیا: ہائے میرا ہاتھ، ہائے میرا ہاتھ، تو اونٹ آ کر اس کے پاس اکٹھے ہونے لگے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیعہ بن صالح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13350]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیعہ بن صالح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13350]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2113)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13351
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَامِرِ بْنِ الْأَكْوَعِ:" خُذْ لَنَا مِنْ هَنَّاتِكَ". قَالَ: فَقَالَ:
وَاللَّهِ لَوْلَا اللَّهُ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْحُسَيْنِ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عامر بن اکوع رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم اپنے اشعار ہمیں سناؤ، تو انہوں نے یہ اشعار پڑھے: ”اللہ کی قسم! اگر اللہ کی ذات نہ ہوتی تو ہم نے ہدایت حاصل نہیں کرنی تھی اور ہم نے صدقہ نہیں دینا تھا، اور ہم نے نماز نہیں پڑھنی تھی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن حسین بن ابوحسین کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13351]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن حسین بن ابوحسین کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13351]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2115)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13352
وَعَنْ [أَبِي الْهَيْثَمِ بْنِ ] نَصْرِ بْنِ دَهْرٍ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَامِرِ بْنِ الْأَكْوَعِ:" انْزِلْ فَأَسْمِعْنَا مِنْ هَنَّاتِكَ". قَالَ: فَأَنْشَأَ وَهُوَ يَقُولُ:
اللَّهُمَّ لَوْلَا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا
وَثَبِّتِ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا إِنَّ الْأُولَى قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا
وَإِنْ أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَمْتَعْتَنَا بِعَامِرٍ أَوْ بِشِعْرِ عَامِرٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ التَّيْهَانِ فِي هَذَا الْبَابِ.

ابوہیثم بن نصر بن دہر اسلمی اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عامر بن اکوع رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم اٹھو اور ہمیں اپنے اشعار سناؤ، تو انہوں نے یہ اشعار پڑھنے شروع کیے: ”اے اللہ اگر تو نہ ہوتا تو ہم نے ہدایت حاصل نہیں کرنی تھی، ہم نے صدقہ نہیں کرنا تھا، اور نماز نہیں پڑھنی تھی، تو ہم پر سکینت نازل کر اور جب ہم دشمن کا سامنا کریں تو ہمیں ثابت قدم رکھنا، دشمن نے ہمارے خلاف سرکشی کی ہے۔ وہ فتنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہم انکار کرتے ہیں۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اس پر رحم کر، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ عامر کے حوالے سے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) عامر کی شاعری کے حوالے سے ہمیں نفع حاصل کرنے دیتے تو یہ مناسب تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے۔ اس سے پہلے اس باب میں سیدنا تیہان رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13352]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2116)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15128»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13353
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةٍ آخِذٌ بِغَرْزِهِ يَرْتَجِزُ يَقُولُ:
خَلُّوا بَنِي الْكُفَّارِ عَنْ سَبِيلِهِ قَدْ أَنْزَلَ الرَّحْمَنُ فِي تَنْزِيلِهِ بِأَنَّ خَيْرَ الْقَتْلِ فِي سَبِيلِهِ
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
خَلُّوا بَنِي الْكُفَّارِ عَنْ سَبِيلِهِ قَدْ أَنْزَلَ الرَّحْمَنُ فِي تَنْزِيلِهِ بِأَنَّ خَيْرَ الْقَتْلِ فِي سَبِيلِهِ
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ قضاء کے لئے داخل ہوئے، تو سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نے آپ کی لگام کو پکڑا ہوا تھا، اور وہ رجز کے طور پر یہ اشعار پڑھ رہے تھے: ”اے کفار کی اولاد! ان کے راستے کو چھوڑ دو، رحمان نے اپنی کتاب میں یہ نازل کیا ہے کہ سب سے بہترین مقتول وہ ہے، جو اس کی راہ میں مارا جائے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13353]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13353]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2099) اخرجه ابو يعلى فى المسند (3394)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4521، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6301، وأخرجه شرح السنة برقم: 3405»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13354
وَعَنْ قَتَادَةَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ رُبَّمَا تَمَثَّلَ بِالْبَيْتِ مِنَ الشِّعْرِ مِمَّا كَانَ فِي وَقَائِعِ الْعَرَبِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ قَتَادَةَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بعض اوقات کسی شعر کا مصرعہ سنا دیا کرتے تھے جس کا تعلق زمانہ جاہلیت کے حالات سے ہوتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ قتادہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13354]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8848)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع