الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
185. بَابُ غِنَاءِ النِّسَاءِ
خواتین کا گانا
حدیث نمبر: 13358
عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ امْرَأَةً جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ، تَعْرِفِينَ هَذِهِ؟" قَالَتْ: لَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ. قَالَ:" هَذِهِ قَيْنَةُ بَنِي فُلَانٍ، تُحِبِّينَ أَنْ تُغَنِّيَكِ؟". قَالَتْ: نَعَمْ. فَأَعْطَتْهَا طَبَقًا فَغَنَّتْهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ نَفَخَ الشَّيْطَانُ فِي مَنْخِرَيْهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! کیا تم اسے جانتی ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں اے اللہ کے نبی! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ بنو فلاں کی گانے والی عورت ہے، کیا تم اس بات کو پسند کرتی ہو کہ یہ تمہیں گا کے سنائے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: جی ہاں۔ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک طبق دیا تو اس خاتون نے انہیں گا کے سنایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: شیطان نے اس کے نتھنوں میں پھونک ماری ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13358]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13358]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6686) أخرجه احمد فى المسند (449/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15293، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6686»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13359
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ عِنْدَنَا جَارِيَةٌ تُغَنِّي فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ فَوَثَبَتْ، فَضَحِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مِمَّ تَضْحَكُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ: لَا أَبْرَحُ حَتَّى أَسْمَعَ مِمَّا تَسْمَعُ - أَوْ مَا يَسْمَعُ مِنْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهَا فَأَسْمَعَتْهُ. وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ الْغِنَاءُ فِي الْعُرْسِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہمارے پاس ایک کنیز تھی جو گانا گا رہی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر داخل ہوئے، تو وہ کنیز اسی حالت میں گانا گاتی رہی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی، تو اس نے گانا ترک کر دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اندر آئے تو انہوں نے دریافت کیا: آپ کس بات پر ہنس رہے ہیں یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بتایا تو انہوں نے عرض کی: میں بھی وہ بات ضرور سنوں گا، جو آپ سن رہے تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) جو بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سن رہے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (کنیز) کو حکم دیا تو اس نے انہیں بھی گانا سنایا۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں، اس سے پہلے شادی کے موقع پر گانے کے بارے میں روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13359]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2112)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح