🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

186. بَابُ عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ
مخلوقات کے عجائب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13360
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي لَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ فَنَظَرْتُ فَوْقَ - أَوْ فَوْقِي - فَإِذَا أَنَا بِرَعْدٍ وَبَرْقٍ وَصَوَاعِقَ قَالَ: فَأَتَيْتُ عَلَى قَوْمٍ بُطُونُهُمْ كَالْبُيُوتِ، فِيهَا الْحَيَّاتُ تُرَى مِنْ خَارِجِ بُطُونِهِمْ قُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ أَكَلَةُ الرِّبَا. فَلَمَّا نَزَلْتُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَنَظَرْتُ أَسْفَلَ مِنِّي، فَإِذَا أَنَا بِرِيحٍ وَأَصْوَاتٍ وَدُخَانٍ فَقُلْتُ: مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَذِهِ شَيَاطِينُ يُحْرَقُونَ عَلَى أَعْيُنِ بَنِي آدَمَ، لَا يَتَفَكَّرُونَ فِي مَلَكُوتِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَلَوْلَا ذَلِكَ لَرَأَوُا الْعَجَائِبَ". قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ قِصَّةَ أَكَلَةِ الرِّبَا فَقَطْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو الصَّلْتِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میں نے دیکھا کہ جب میں ساتویں آسمان پر پہنچا تو میں نے اپنے اوپر دیکھا، تو وہاں کڑک تھی بجلی تھی اور بجلیاں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں کچھ لوگوں کے پاس آیا، جن کے پیٹ گھروں کی مانند تھے، جن میں سانپ موجود تھے، جو ان کے پیٹ کے باہر سے نظر آ رہے تھے، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ سود کھانے والے لوگ ہیں، جب میں اتر کر آسمان دنیا کی طرف آیا اور میں نے اپنے نیچے کی طرف دیکھا، تو مجھے ہوا آوازیں اور دھواں نظر آیا، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل یہ کون ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ شیاطین ہیں جنہیں بنو آدم کی آنکھوں میں جلا دیا جاتا ہے، وہ لوگ کہ جو آسمانوں اور زمین کی بادشاہی میں غور و فکر نہیں کرتے ہیں، اگر ایسا نہ ہو تو یہ لوگ حیران کن چیزیں دیکھیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس میں سے صرف سود کھانے والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوصلت ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13360]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (353/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8426، 8539»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13361
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الشَّمْسَ حِينَ غَرَبَتْ فَقَالَ:" فِي نَارِ اللَّهِ الْحَامِيَةِ لَوْلَا مَا يَزَعُهَا مِنْ أَمْرِ اللَّهِ، لَأَهْلَكَتْ بِمَا عَلَى الْأَرْضِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالله بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج کو غروب ہونے کے وقت ملاحظہ کیا، تو ارشاد فرمایا: ”اللہ کی (بنائی ہوئی) شعلے بھڑکاتی آگ، اگر اللہ کے حکم کے تحت اُس پر رکاوٹ نہ ڈالی گئی ہوتی، تو اس نے روئے زمین پر موجود چیزوں کو ہلاک کر دینا تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13361]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (693/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6895»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13362
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وُكِّلَ بِالشَّمْسِ تِسْعَةُ أَمْلَاكٍ يَرْمُونَهَا بِالثَّلْجِ كُلَّ يَوْمٍ، لَوْلَا ذَلِكَ مَا أَتَتْ عَلَى شَيْءٍ إِلَّا أَحْرَقَتْهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورج پر نو فرشتے مقرر کیے گئے ہیں، جو روزانہ اس پر برف ڈالتے ہیں، اگر ایسا نہ ہو، تو سورج جس چیز پر بھی آئے اسے جلا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13362]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7705»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13363
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقِيلَ: أَرَأَيْتَ الْأَرْضَ عَلَى مَا هِيَ؟ فَقَالَ:" الْأَرْضُ عَلَى الْمَاءِ". فَقِيلَ: الْمَاءُ عَلَى مَا هُوَ؟ قَالَ:" عَلَى صَخْرَةٍ". فَقِيلَ: الصَّخْرَةُ عَلَى مَا هِيَ؟ قَالَ:" هِيَ عَلَى ظَهْرِ حُوتٍ يَلْتَقِي طَرَفَاهُ بِالْعَرْشِ". قِيلَ: الْحُوتُ عَلَى مَا هُوَ؟" عَلَى كَاهِلِ مَلَكٍ قَدَمَاهُ الْهَوَاءُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ - يَعْنِي ابْنَ شَبِيبٍ - وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا، عرض کی گئی: آپ کیا کہتے ہیں، زمین کس چیز پر ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین پانی پر ہے، عرض کی گئی: پانی کس چیز پر ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ چٹان پر ہے۔ عرض کی گئی: چٹان کسی چیز پر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک مچھلی کی پشت پر ہے، جس کے دونوں کنارے عرش کے ساتھ ملتے ہیں، عرض کی گئی: وہ مچھلی کس چیز پر ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک فرشتے کے کندھے پر ہے، جس کے دونوں پاؤں ہوا میں ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن أحمد یعنی عبداللہ بن أحمد بن شبیب سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13363]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2086) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7705)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13364
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كِثَفُ الْأَرْضِ مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ، وَبَيْنَ الْأَرْضِ الْعُلْيَا وَالسَّمَاءِ الدُّنْيَا خَمْسُمِائَةِ عَامٍ [أَوْ كَثْفُهَا خَمْسُمَائَةِ عَامٍ، وَكِثَفُ الثَّانِيَةِ مِثْلُ ذَلِكَ وَمَا بَيْنَ كُلِّ أَرْضٍ مِثْلُ ذَلِكَ، وَمَا بَيْنَ الْأَرْضِ الْعُلْيَا وَالسَّمَاءِ خَمْسُمِائَةِ عَامٍ وَكِثَفُ السَّمَاءِ خَمْسُمِائَةِ عَامٍ ] ، وَالسَّمَاءِ السَّابِعَةِ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ السَّابِعَةِ إِلَى الْعَرْشِ مَسِيرَةُ مَا بَيْنَ ذَلِكَ كُلِّهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ أَبَا نَصْرٍ حُمَيْدَ بْنَ هِلَالٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ذَرٍّ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي تَفْسِيرِ سُورَةِ الْحَدِيدِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمین کی موٹائی پانچ سو سال کی مسافت جتنی ہے، اور زمین کے اوپر والے حصے اور آسمان دنیا کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت ہے یا اس کے درمیان پانچ سو سال کا فاصلہ ہے، اور دوسرے آسمان کے درمیان بھی اتنا ہی فاصلہ ہے، ہر زمین کے درمیان اتنا ہی فاصلہ ہے، اوپر والی زمین اور آسمان کے درمیان پانچ سو سال کا فاصلہ ہے، آسمان کی موٹائی پانچ سو سال کی ہے، اور ساتویں آسمان سے لے کر عرش کے درمیان تک اتنا فاصلہ ہے، جتنا ان سب کے درمیان فاصلہ ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابونصر حمید بن ہلال نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ اس سے پہلے سورت حدید کی تفسیر سے متعلق باب میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13364]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2084)، أخرجه مسند البزار برقم: 4075، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3430، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5584/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13365
وَعَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: السَّمَاءُ الدُّنْيَا لَوْحٌ مَكْفُوفٌ، وَالثَّانِيَةُ صَخْرَةٌ، وَالثَّالِثَةُ حَدِيدٌ، وَالرَّابِعَةُ نُحَاسٌ، وَالْخَامِسَةُ فِضَّةٌ، وَالسَّادِسَةُ ذَهَبٌ، وَالسَّابِعَةُ يَاقُوتٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ هَكَذَا، مَوْقُوفًا عَلَى الرَّبِيعِ، وَلَعَلَّهُ سَقَطَ مِنَ النُّسْخَةِ، وَفِيهِ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ربیع بن انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: آسمان دنیا ایک مکفوف لوح ہے، دوسرا آسمان چٹان ہے، تیسرا لوہا ہے، چوتھا پیتل ہے، پانچواں چاندی ہے، چھٹا سونا ہے اور ساتواں یاقوت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسی طرح سیدنا ربیع بن انس رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور شاید یہ نسخے سے ساقط ہو گئی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجعفر رازی ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13365]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13366
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، عَنْ ثَلَاثِ خِصَالٍ: عَنِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ وَالنُّجُومِ، مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خُلِقْنَ؟ قَالَ: حَدَّثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّهُنَّ خُلِقْنَ مِنْ نُورِ الْعَرْشِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَعْقِلُ بْنُ مَالِكٍ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ الْأَزْدِيُّ: مَتْرُوكٌ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
عبیداللہ بن ابوبکر بن انس بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے تین چیزوں کے بارے میں دریافت کیا: سورج چاند اور ستارے کہ انہیں کس سے پیدا کیا گیا ہے، تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بات بتائی ہے۔ ”انہیں عرش کے نور سے پیدا کیا گیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معقل بن مالک ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، ازدی کہتے ہیں: یہ متروک ہے۔ اس روایت کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13366]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6059»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13367
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَشَدُّ خَلْقِ رَبِّكَ عَشَرَةٌ: الْجِبَالُ، وَالْحَدِيدُ يَنْحِتُ الْجِبَالَ، وَالنَّارُ تَأْكُلُ الْحَدِيدَ، وَالْمَاءُ يُطْفِئُ النَّارَ وَالسَّحَابُ الْمُسَخَّرُ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ يَحْمِلُ الْمَاءَ، وَالرِّيحُ يَنْقُلُ السَّحَابَ، وَالْإِنْسَانُ يَتَّقِي الرِّيحَ بِيَدِهِ وَيَذْهَبُ فِيهَا لِحَاجَتِهِ وَالسُّكْرُ يَغْلِبُ الْإِنْسَانَ، وَالنَّوْمُ يَغْلِبُ السُّكْرَ، وَالْهَمُّ يَمْنَعُ النَّوْمَ، فَأَشَدُّ خَلْقِ رَبِّكَ الْهَمُّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تمہارے پروردگار کی مخلوق میں سب سے زیادہ سخت دس چیزیں ہیں۔ پہاڑ ہے، اور لوہا پہاڑ کو بھی چیر دیتا ہے، اور آگ لوہے کو کھا جاتی ہے، اور پانی آگ کو بجھا دیتا ہے، اور آسمان اور زمین کے درمیان مسخر بادل پانی کو اٹھا لیتا ہے، اور ہوا بادل کو بھی منتقل کر دیتی ہے، اور انسان اپنے ہاتھ کے ذریعے ہوا سے بچ جاتا ہے، اور ہوا کے دوران اپنے کام کے لئے چلا جاتا ہے، اور نشہ انسان پر غالب آ جاتا ہے، اور نیند نشے پر غالب آ جاتی ہے، اور پریشانی نیند پر غالب آ جاتی ہے، تو تمہارے پروردگار کی مخلوق میں سب سے زیادہ شدید چیز پریشانی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13367]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (905)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13368
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ - وَلَيْسَ بِالْأَنْصَارِيِّ - كَانَ فِي عِيرٍ لِخَدِيجَةَ، وَأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ مَعَهُ فِي تِلْكَ الْعِيرِ فَقَالَ لَهُ: يَا مُحَمَّدُ إِنِّي أَرَى فِيكَ خِصَالًا وَأَشْهَدُ أَنَّكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّذِي يَخْرُجُ مِنْ تِهَامَةَ، وَقَدْ آمَنْتُ بِكَ، فَإِذَا سَمِعْتُ بِخُرُوجِكَ أَتَيْتُكَ. فَأَبْطَأَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى كَانَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ أَتَاهُ، فَلَمَّا رَآهُ قَالَ:" مَرْحَبًا بِالْمُهَاجِرِ الْأَوَّلِ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا مَنَعَنِي أَنْ أَكُونَ مِنْ أَوَّلِ مَنْ أَتَاكَ وَأَنَا مُؤْمِنٌ بِكَ، غَيْرُ مُنْكِرٍ لِبَيْعَتِكَ وَلَا نَاكِثٍ لِعَهْدِكَ، وَآمَنْتُ بِالْقُرْآنِ، وَكَفَرْتُ بِالْوَثَنِ، إِلَّا أَنَّهُ أَصَابَتْنَا بَعْدَكَ سَنَوَاتٌ شِدَادٌ مُتَوَالِيَاتٌ، تَرَكَتِ الْمُخَّ رُزَامًا، وَالْمَطِيَّ هَامًا، غَاضَتْ بِهَا الدَّرَّةُ، وَنَبَعَتْ لَهَا النَّثْرَةُ، وَعَادَتْ لَهَا السِّعَادُ مُنْخَرَمًا، وَاجْتَاحَتْ جَمِيعَ السُّنَنِ [بِالْأَرْضِ] وَالْقَنَطَةُ وَالْعُصَاةُ مُسْتَخْلَفًا وَالْوَشِيجُ مُسْتَحْكِمًا [أَ] يْبَسَتِ الْأَرْضُ الْوَدِيسُ وَاجْتَاحَتْ جَمِيعَ الْبَنِينِ، وَأَثْبَتْ حَتَّى قُنطَةَ الْقِنْطِةِ أَسَدٌ غَيْرُ نَاكِثٍ لِعَهْدِي، وَلَا مُنْكِرٍ لِبَيْعَتِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَلِّ عَنْكَ، إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى بَاسِطٌ يَدَهُ بِاللَّيْلِ لِمُسِيءِ النَّهَارِ لِيَتُوبَ، فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ. وَبَاسِطٌ يَدَهُ بِالنَّهَارِ لِمُسِيءِ اللَّيْلِ فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَإِنَّ الْحَقَّ ثَقِيلٌ لِثِقَلِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِنَّ الْبَاطِلَ خَفِيفٌ لِخِفَّتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِنَّ الْجَنَّةَ مَحْظُورٌ عَلَيْهَا بِالْمَكَارِهِ، وَإِنَّ الدُّنْيَا مَحْظُورٌ عَلَيْهَا بِالشَّهَوَاتِ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي عَنْ ضَوْءِ النَّهَارِ وَظُلْمَةِ اللَّيْلِ، وَعَنْ حَرِّ الْمَاءِ فِي الشِّتَاءِ، وَعَنْ بَرْدِهِ فِي الصَّيْفِ، وَعَنِ الْبَلَدِ الْأَمِينِ، وَعَنْ مَنْشَأِ السَّحَابِ، وَعَنْ مَخْرَجِ الْجَرَادِ، وَعَنِ الرَّعْدِ وَالْبَرْقِ، وَعَنْ مَا لِلرَّجُلِ مِنَ الْوَلَدِ وَمَا لِلْمَرْأَةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَّا ظُلْمَةُ اللَّيْلِ وَضَوْءُ النَّهَارِ: فَإِنَّ الشَّمْسَ إِذَا سَقَطَتْ سَقَطَتْ تَحْتَ الْأَرْضِ فَأَظْلَمَ اللَّيْلُ لِذَلِكَ، وَإِذَا أَضَاءَ الصُّبْحُ ابْتَدَرَهَا سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَكٍ، وَهِيَ تُقَاعِسُ كَرَاهِيَةَ أَنْ تُعْبَدَ مِنْ دُونِ اللَّهِ، حَتَّى تَطْلُعَ فَتُضِيءُ، فَيَطُولُ النَّهَارُ بِطُولِ مُكْثِهَا، فَيَسْخُنُ الْمَاءُ لِذَلِكَ وَإِذَا كَانَ الصَّيْفُ قَلَّ مُكْثُهَا فَبَرُدَ الْمَاءُ لِذَلِكَ. وَأَمَّا الْجَرَادُ: فَإِنَّهُ نَثْرَهُ حُوتٌ فِي الْبَحْرِ يُقَالُ لَهُ: الْأَبْوَاتُ، وَفِيهِ يَهْلَكُ. وَأَمَّا مَنْشَأُ السَّحَابِ: فَإِنَّهُ يَنْشَأُ مِنْ قِبَلِ الْخَافِقَيْنِ، وَمِنْ [بَيْنِ] الْخَافِقَيْنِ تُلْجِمُهُ الصَبَا وَالْجَنُوبُ، وَيَسْتَدْبِرُهُ الشَّمَالُ وَالدَّبُورُ. وَأَمَّا الرَّعْدُ: فَإِنَّهُ مَلَكٌ بِيَدِهِ مِخْرَاقٌ، يُدْنِي الْقَاصِيَةَ وَيُؤَخِّرُ الدَّانِيَةَ، فَإِذَا رَفَعَ بَرَقَتْ، وَإِذَا زَجَرَ رَعَدَتْ، وَإِذَا ضَرَبَ صَعَقَتْ. وَأَمَّا مَا لِلرَّجُلِ مِنَ الْمَرْأَةِ وَمَا لِلْمَرْأَةِ: فَإِنَّ لِلرَّجُلِ الْعِظَامَ وَالْعُرُوقَ وَالْعَصَبَ، وَلِلْمَرْأَةِ اللَّحْمُ وَالدَّمُ وَالشَّعْرُ. وَأَمَّا الْبَلَدُ الْأَمِينُ: فَمَكَّةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ أَبُو عِمْرَانَ، ذَكَرَ الذَّهَبِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ فِي تَرْجَمَتِهِ وَلَمْ يَنْقُلْ تَضْعِيفَهُ عَنْ أَحَدٍ.
سیدنا جابر بن عبدالله بن خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ، یہ انصاری نہیں ہیں، وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے قافلے میں موجود تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (اعلان نبوت سے پہلے) ان کے ساتھ اس قافلے میں موجود تھے۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! میں نے آپ کے اندر کچھ چیزیں دیکھی ہیں، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں، آپ اللہ کے نبی ہیں، جو تہامہ سے نکلیں گے، میں آپ پر ایمان لاتا ہوں، جب میں آپ کے خروج کے بارے میں سنوں گا، تو میں آپ کے پاس آ جاؤں گا، پھر انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک آنے میں تاخیر ہو گئی، یہاں تک کہ وہ وقت آ گیا جب مکہ فتح ہو گیا، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ کیا تو فرمایا: پہلے مہاجر کو خوش آمدید ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ کے پاس پہلے اس لئے نہیں آ سکا، ایسا نہیں ہے کہ میں آپ پر ایمان نہیں رکھتا تھا، یا میں نے آپ کی بیعت کا انکار کر دیا تھا، یا آپ کے ساتھ کیے ہوئے عہد کو توڑ دیا تھا، میں قرآن پر بھی ایمان رکھتا تھا اور میں نے بتوں کا انکار بھی کیا تھا، لیکن ہوا یہ کہ آپ کے بعد ہمیں شدید ترین قحط سالی کے مسلسل سالوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس نے گودے کو بے کار کر دیا، سواریوں کو بیمار کر دیا، اس کی وجہ سے دودھ غائب ہو گیا، اور چھینکیں آنے لگیں، اس کی وجہ سے سعادت مندی خلل پذیر ہو گئی، زمین میں کھیتی باڑی کے تمام آلات ضائع ہو گئے، مایوسی اور بے چینی نے جگہ بنا لی، پریشانی مستحکم ہو گئی، زمین کے نباتات خشک ہو گئے، بال بچے ہلاکت کا شکار ہونے لگے، بس مایوسی ہی مایوسی تھی، بہرحال میں آپ کے پاس آیا ہوں، ایسے عالم میں کہ میں نہ تو اپنے عہد کو توڑنے والا ہوں اور نہ ہی اپنی بیعت کا انکار کرنے والا ہوں۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم اس کو چھوڑو۔ اللہ تعالیٰ اپنا ہاتھ رات کے وقت بڑھاتا ہے، تاکہ دن کے وقت برائی کرنے والا توبہ کر لے، اگر وہ شخص توبہ کر لے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے، اور دن کے وقت وہ اپنا ہاتھ بڑھاتا ہے، تاکہ رات کے وقت برائی کرنے والا توبہ کر لے، اگر وہ توبہ کر لیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرتا ہے، حق قیامت کے دن اپنے بوجھ کی وجہ سے بوجھل ہو گا، اور باطل قیامت کے دن اپنے ہلکے پن کی وجہ سے ہلکا ہو گا، اور جنت کو ناپسندیدہ چیزوں کے اندر رکھا گیا ہے، اور دنیا کو نفسانی خواہشات کے اندر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے دن کی روشنی اور رات کی تاریکی کے بارے میں اور سردیوں میں پانی کے گرم ہونے اور گرمیوں میں ٹھنڈا ہونے اور بلدامین کے بارے میں اور جہاں سے بادل نکلتا ہے۔ اس کے بارے میں اور جہاں سے ٹڈی دل نکلتا ہے۔ اس کے بارے میں اور گرج چمک کے بارے میں بتائیے اور یہ بتائیے کہ بچے میں سے مرد کا کیا ہوتا ہے، اور عورت کا کیا ہوتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہاں تک رات کی تاریکی اور دن کی روشنی کا تعلق ہے تو جب سورج گرتا ہے تو وہ زمین کے نیچے چلا جاتا ہے، اسی وجہ سے رات تاریک ہو جاتی ہے جب صبح کی روشنی ہوتی ہے تو ستر ہزار فرشتے لپک کر اس کی طرف جاتے ہیں اور وہ لیت و لعل سے کام لیتا ہے، اس بات کو ناپسند کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کی عبادت کی جائے، یہاں تک کہ وہ طلوع ہوتا ہے تو روشنی کر دیتا ہے پھر دن بھر اس کے طویل ٹھہرنے کی وجہ سے دن طویل ہوتا ہے اور اسی وجہ سے پانی گرم ہو جاتا ہے، لیکن جب گرمی ہوتی ہے تو اس کا ٹھہرنا کم ہو جاتا ہے، اسی وجہ سے پانی ٹھنڈا ہوتا ہے، جہاں تک ٹڈی دل کا تعلق ہے، تو وہ سمندر میں موجود مچھلی کی چھینک سے پیدا ہوتا ہے، جس کا نام ”ابوات“ ہے، اور اس میں وہ ہلاک ہو جاتا ہے، جہاں تک بادل کی پیدائش کا تعلق ہے، تو زمین و آسمان کے درمیان والی طرف سے پیدا ہوتا ہے اور زمین و آسمان والی طرف سے صبا اور جنوب نامی ہوائیں اس کو لگام ڈالتی ہیں اور شمارل اور دبور نامی ہوائیں اسے پیچھے کر دیتی ہیں، جہاں تک کڑک کا تعلق ہے تو ایک فرشتہ ہے، جس کے ہاتھ میں ایک کوڑا ہوتا ہے، وہ پیچھے والی کو قریب کرتا ہے اور قریب والی کو پیچھے کر دیتا ہے، جب وہ ہاتھ اُٹھاتا ہے تو بجلی چمکتی ہے، جب وہ ڈانٹتا ہے تو کڑک پیدا ہوتی ہے، جب وہ ضرب لگاتا ہے تو بجلی چمکتی ہے، جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ مرد کو عورت سے کیا ملتا ہے اور عورت کو مرد سے کیا ملتا ہے، تو مرد کی طرف سے ہڈیاں پٹھے اور رگیں ہوتی ہیں اور عورت کی طرف سے گوشت خون اور بال ہوتے ہیں، جہاں تک ”بلدامین“ کا تعلق ہے تو اس سے مراد ”مکہ“ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”معجم اوسط“ میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن یعقوب ابوعمران ہے، ذہبی نے اس حدیث کو اس کے حالات میں ذکر کیا ہے، اور کسی شخص کے حوالے سے اس کے ضعیف ہونے کو نقل نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13368]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7727»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13369
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ مِمَّا خَلَقَ اللَّهُ لَدِيكًا بَرَاثِنُهُ عَلَى الْأَرْضِ السَّابِعَةِ وَعُرْفُهُ مُنْضَوٍ تَحْتَ الْعَرْشِ، جَنَاحَاهُ بِالْأُفُقَيْنِ، فَإِذَا بَقِيَ ثُلْثُ اللَّيْلِ الْآخِرِ ضَرَبَ بِجَنَاحَيْهِ ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، سُبْحَانَ رَبِّنَا الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، لَا إِلَهَ غَيْرُهُ. فَيَسْمَعُهُ مَا بَيْنَ الْخَافِقَيْنِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ، فَتَرَوْنَ الدِّيَكَةَ إِنَّمَا تَضْرِبُ بِأَجْنِحَتِهَا إِذَا صَرَخَتْ، إِذَا سَمِعَتْ ذَلِكَ"
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے ایک مرغ پیدا کیا ہے، جس کے پنجے ساتویں زمین پر ہیں اور کلغی عرش کے نیچے ہے۔ اس کے دونوں پر دونوں افق میں ہیں، جب رات کا آخری ایک تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے، تو وہ اپنے دونوں پر مارتا ہے، اور یہ کہتا ہے: «سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، سُبْحَانَ رَبِّنَا الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، لَا إِلَهَ غَيْرُهُ» (ہر عیب سے پاک ہے۔ وہ جو باشادہ ہے، اور پاک ہے ہمارا پروردگار ہر عیب سے پاک ہے، جو بادشاہ ہے، اور پاک ہے۔ اس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے) تو زمین و آسمان کے درمیان موجود ہر چیز اس کو سن لیتی ہے، صرف دو قسم کے گروہ (یعنی جنات اور انسان) اسے نہیں سن پاتے ہیں، تو تم مرغ کو دیکھو گے کہ جب وہ اس آواز کو سنتا ہے، تو وہ بھی اپنے پر مارتا ہے، اور بانگ دیتا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13369]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7330»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں