الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ لَعِبِ الْأَوْلَادِ
بچوں کے ساتھ کھیلنا
حدیث نمبر: 13501
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَخَذَ الْعَبَّاسُ ابْنَهُ قُثَمَ فَوَضَعَهُ عَلَى صَدْرِهِ وَهُوَ يَقُولُ: حُبِّي: قُثَمُ شَبِيهُ ذِي الْأَنْفِ الْأَشَمْ نَبِيُّ ذِي النِّعَمْ بِرَغْمِ مَنْ زَعَمْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُطَوَّلٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ فِي قِصَّةِ الْحَجَّاجِ بْنِ عِلَاطٍ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اپنے صاحبزادے سیدنا قثم رضی اللہ عنہ کو اپنے سینے پر بٹھا لیتے تھے اور یہ کہتے تھے: ”یہ میرا محبوب قثم ہے، جو اونچی ناک والے فرد سے مشابہت رکھتا ہے، جو نعمتوں والے نبی ہیں، خواہ یہ کسی کو کتنا ہی برا کیوں نہ لگے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول طویل حدیث ہے، جس میں حجاج بن علاط کا واقعہ مذکور ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13501]

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 13502
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى صِبْيَانٍ وَهُمْ يَلْعَبُونَ بِالتُّرَابِ، فَنَهَاهُمْ بَعْضُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" دَعْهُمْ فَإِنَّ التُّرَابَ رَبِيعُ الصِّبْيَانِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُجَالِدِ بْنِ الرُّعَيْنِيِّ، وَهُوَ مُتَّهَمٌ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَغَيْرِهِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر بچوں کے پاس سے ہوا، وہ مٹی کے ساتھ کھیل رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض اصحاب نے بچوں کو اس سے منع کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان کو رہنے دو! کیونکہ مٹی بچوں کی بہار ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مجالد رعینی ہے اور اس حدیث اور دیگر حدیث کے حوالے سے، اُس پر تہمت عائد کی گی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13502]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5775)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5775»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً