🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَيْتَامِ وَالْأَرَامِلِ وَالْمَسَاكِينِ
یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13518
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ قُعُودٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُ غُلَامٌ فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، غُلَامٌ يَتِيمٌ وَأُخْتٌ لَهُ يَتِيمَةٌ وَأُمٌّ لَهُ أَرْمَلَةٌ، أَطْعِمْنَا أَطْعَمَكَ اللَّهُ مِمَّا عِنْدَكَ حَتَّى نَرْضَى. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَحْسَنَ مَا قُلْتَ يَا غُلَامُ، انْطَلِقْ إِلَى أَهْلِنَا فَائْتِنَا بِمَا وَجَدْتَ عِنْدَهُمْ مِنْ طَعَامٍ. فَأَتَى بِلَالٌ بِوَاحِدَةٍ وَعِشْرِينَ تَمْرَةً، فَوَضَعَهَا فِي كَفِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَفَّيْهِ إِلَى فِيهِ، وَنَحْنُ نَرَى أَنَّهُ يَدْعُو اللَّهَ بِالْبَرَكَةِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا غُلَامُ سَبْعًا لَكَ، وَسَبْعًا لِأُمِّكَ، وَسَبْعًا لِأُخْتِكَ، فَتَعَشَّى بِتَمْرَةٍ وَتَغَدَّى بِأُخْرَى". فَلَمَّا انْصَرَفَ الْغُلَامُ مِنْ عِنْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ إِلَيْهِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِ ثُمَّ قَالَ: جَبَرَ اللَّهُ يُتْمَكَ، وَجَعَلَكَ خَلَفًا مِنْ أَبِيكَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ رَأَيْتُ مَا صَنَعْتَ بِالْغُلَامِ يَا مُعَاذُ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَحْمَةً لِلْغُلَامِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ ذَلِكَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَا يَلِي أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَتِيمًا إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَهُ بِكُلِّ شَعْرَةٍ دَرَجَةً، وَأَعْطَاهُ بِكُلِّ شَعْرَةٍ حَسَنَةً، وَكَفَّرَ عَنْهُ بِكُلِّ شَعْرَةٍ سَيِّئَةً". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِتَمَامِهِ، وَرَوَى أَحْمَدُ طَرَفًا مِنْ أَوَّلِهِ ثُمَّ قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ وَفِي الْإِسْنَادِ فَائِدٌ أَبُو الْوَرْقَاءِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، ایک بچہ آپ کے پاس آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، ایک یتیم بچہ ہے اور اس کی ایک یتیم بہن ہے اور اس کی بیوہ ماں ہے، تو آپ ہمیں کھانے کے لئے دیں، اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے پاس سے کھانے کے لئے دے (آپ ہمیں اتنا دیں) کہ ہم راضی ہو جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لڑکے! تم نے کتنی اچھی بات کی ہے، تم ہمارے گھر والوں کے پاس جاؤ اور تمہیں ان کے پاس جو بھی کھانے کی چیز ملتی ہے وہ ہمارے پاس لے آؤ، پھر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اکیس کھجوریں لے کے آئے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی پر رکھ دیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کے ذریعے اپنے منہ کے طرف اشارہ کیا، ہم یہ بات دیکھ رہے تھے کہ آپ اس کے لئے برکت کی دعا کر رہے ہیں، پھر آپ نے فرمایا: اے لڑکے! سات تمہاری ہیں، سات تمہاری ماں کے لئے، سات تمہاری بہن کے لئے ہیں، تم ایک کھجور رات کے وقت کھا لیا کرنا، ایک صبح کھا لیا کرنا، راوی کہتے ہیں: جب وہ لڑکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اُٹھ کر واپس گیا، تو سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ اُٹھ کر اس کی طرف گئے، انہوں نے اپنا ہاتھ اس کے سر پر رکھا اور بولے: اللہ تعالیٰ تمہاری یتیمی پر مہربانی کرے اور تمہارے باپ کی جگہ تمہیں اچھا سرپرست عطا کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاذ ا تم نے اس لڑکے ساتھ جو کیا ہے، وہ میں نے دیکھ لیا ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ اس لڑکے پر رحمت کی وجہ سے (میں نے) کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، مسلمانوں میں سے جو بھی شخص کسی یتیم کا نگران بنتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے ہر ایک بال کے عوض میں ایک درجہ نوٹ کر لیتا ہے، اور اسے ہر ایک بال کے عوض میں، ایک نیکی عطا کرتا ہے اور ہر ایک بال کے عوض میں اُس کی ایک برائی کو ختم کر دیتا ہے۔“ یہ رایت امام بزار نے مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کا ابتدائی حصہ نقل کیا ہے، پھر یہ بات بیان کی ہے: راوی نے اس کو ایک طویل حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی فائد ابوورقاء ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13518]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1911)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18919، وأخرجه مسند البزار برقم: 3375، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5069»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13519
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا أَوَّلُ مَنْ يَفْتَحُ بَابَ الْجَنَّةِ، إِلَّا أَنَّهُ تَأْتِي امْرَأَةٌ تُبَادِرُنِي، فَأَقُولُ لَهَا: مَا لَكِ؟ وَمَنْ أَنْتِ؟ فَتَقُولُ: أَنَا امْرَأَةٌ قَعَدْتُ عَلَى أَيْتَامٍ لِي". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَجْلَانَ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت کا دروازہ کھولنے والا پہلا فرد ہوؤں گا، پھر ایک عورت آئے گی اور وہ مجھ سے آگے نکل جائے گی، میں اُس سے کہوں گا: تمہیں کیا معاملہ ہے؟ اور تم کون ہو؟ تو وہ کہے گی: میں وہ عورت ہوں، جو اپنے یتیم بچوں کی خاطر بیوہ بیٹھی رہی تھی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن عجلان ہے، جسے ابوحاتم نے اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے اور دوسروں کے برخلاف نقل کرتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13519]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6651)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9527، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2564، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5073»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13520
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَفَلَ يَتِيمًا لَهُ ذَا قَرَابَةٍ أَوْ لَا قَرَابَةَ لَهُ، فَأَنَا وَهُوَ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ". وَضَمَّ أَصْبُعَيْهِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی یتیم کا کفیل بن جائے، خواہ وہ (یتیم) اُس کا رشتے دار ہو، یا رشتے دار نہ ہو، تو میں اور وہ شخص جنت میں ان دو (انگلیوں) کی طرح ہوں گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو انگلیاں ملا کر یہ بات ارشاد فرمائی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13520]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1912)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13521
وَعَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ ضَمَّ يَتِيمًا لَهُ أَوْ لِغَيْرِهِ حَتَّى يُغْنِيَهُ اللَّهُ عَنْهُ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے (خاندان کے) یا کسی اور یتیم کو ساتھ ملا لیتا ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس یتیم کو بے نیاز کر دے، تو اس شخص کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن شریک ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13521]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5341»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13522
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ آوَى يَتِيمًا أَوْ يَتِيمَيْنِ، ثُمَّ صَبَرَ وَاحْتَسَبَ كُنْتُ أَنَا وَهُوَ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ". وَحَوَّلَ إِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایک یا دو یتیموں کو پناہ دیتا ہے، پھر وہ صبر سے کام لیتا ہے اور ثواب کی امید رکھتا ہے، تو میں اور وہ جنت میں ان دو (انگلیوں) کی طرح ہوں گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو موڑ کر یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13522]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8472»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13523
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا، جنت میں ان دو (انگلیوں) کی طرح ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم حنینی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13523]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8120)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8120»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13524
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَفَلَ يَتِيمًا لَهُ أَوْ لِغَيْرِهِ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ عَمِلَ عَمَلًا لَا يُغْفَرُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنے (خاندان کے) یا غیر (خاندان کے) یتیم کی کفالت کرتا ہے، اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے، البتہ اس صورت میں حکم مختلف ہے، جب اس نے کوئی ایسا کام کیا ہو، جس کی مغفرت نہ ہو سکتی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن زبرقان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13524]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11816)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11816»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13525
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، ذَكَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ قَبَضَ يَتِيمًا بَيْنَ مُسْلِمِينَ إِلَى طَعَامِهِ وَشَرَابِهِ إِلَّا أُدْخِلُ الْجَنَّةَ الْبَتَّةَ، إِلَّا أَنْ يَعْمَلَ ذَنْبًا لَا يُغْفَرُ، وَمَنْ أُخِذَتْ كَرِيمَتَاهُ فَصَبَرَ وَاحْتَسَبَ، لَمْ يَكُنْ لَهُ ثَوَابٌ إِلَّا الْجَنَّةَ". قِيلَ: وَمَا كَرِيمَتَاهُ؟ قَالَ:" عَيْنَاهُ". قَالَ:" وَمَنْ عَالَ ثَلَاثَ بَنَاتٍ عَلَّمَهُنَّ وَزَوَّجَهُنَّ وَأَحْسَنَ أَدَبَهُنَّ، أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَعْرَابِ: أَوِ اثْنَتَيْنِ؟ قَالَ:" أَوِ اثْنَتَيْنِ". قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: هَذَا مِنْ كَرَائِمِ الْحَدِيثِ وَغُرَرِهِ. قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَنَشُ بْنُ قَيْسٍ الرَّحَبِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات ذکر کرتے ہیں: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”جو بھی مسلمان شخص کسی مسلمان ماں باپ کے یتیم بچے کو اپنے کھانے اور پینے میں ساتھ شامل کر لیتا ہے، تو وہ لازمی طور پر جنت میں داخل ہو گا، البتہ ایسی صورت میں حکم مختلف ہے، جب اس نے کسی ایسے گناہ کا ارتکاب کیا، ہو جس کی مغفرت نہ ہو سکتی ہو، اور جس شخص کی دو پسندیدہ چیزیں لے لی جائیں اور وہ صبر سے کام لے اور ثواب کی امید رکھے، اس کے لئے جنت کے علاوہ اور کوئی ثواب نہیں ہے، عرض کی گی: اس کی دو پسندیدہ چیزوں سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی دونوں آنکھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: جو شخص تین بیٹیوں کی کفالت کرتا ہے اور انہیں تعلیم دیتا ہے اور ان کی شادی کروا دیتا ہے اور ان کی اچھی تربیت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس شخص کو جنت میں داخل کرے گا، دیہاتیوں میں سے ایک شخص نے عرض کی: اگر دو (بیٹیاں) ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر دو ہوں (تو بھی یہی اجر و ثواب حاصل ہو گا)۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ بہترین اور لاجواب احادیث میں سے ایک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حنش بن قیس رحبی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13525]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2457) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11542)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1917»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13526
وَعَنْ بِنْتٍ لِمُرَّةَ، عَنْ أَبِيهَا أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَافِلُ الْيَتِيمِ لَهُ أَوْ لِغَيْرِهِ إِذَا اتَّقَى مَعِي فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ". يَعْنِي الْمُسَبِّحَةَ وَالْوُسْطَى. وَقَالَ فِي طَرِيقٍ أُخْرَى: عَنْ أُمِّ سَعِيدٍ بِنْتٌ لِمُرَّةَ الْفِهْرِيِّ عَنْ أَبِيهَا، وَبِنْتٍ لِمُرَّةَ لَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا مرہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی نے، اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”اپنے (خاندان کے) یا کسی اور یتیم کی کفالت کرنے والا شخص، جنت میں میرے ساتھ ان دو (انگلیوں) کی مانند ہو گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی تھی۔ ایک اور سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: سیدنا مرہ فہری رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سیدہ ام سعید رضی اللہ عنہا اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتی ہیں، سیدنا مرہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13526]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (320/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13527
وَعَنْ أُمِّ سَعِيدٍ بِنْتِ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ الْجُمَحِيَّةِ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كَفَلَ يَتِيمًا لَهُ أَوْ لِغَيْرِهِ مِنَ النَّاسِ، كُنْتُ أَنَا وَهُوَ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیده ام سعید بنت عمرو بن مرہ جمحیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص اپنے (خاندان کے) یا لوگوں میں سے کسی اور کے یتیم کی کفالت کرتا ہے، تو میں اور وہ شخص جنت میں ان دو (انگلیوں) کی طرح ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13527]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (98/25)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5065/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں