الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ حَقِّ الْجَارِ وَالْوَصِيَّةِ بِالْجَارِ
پڑوسی کا حق اور پڑوسی کے بارے میں وصیت (یعنی تلقین)
حدیث نمبر: 13535
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوصِي بِالْجَارِ، حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَصَرَّحَ بَقِيَّةُ بِالتَّحْدِيثِ، فَهُوَ حَدِيثٌ حَسَنٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑوسی کے بارے میں تلقین کرتے ہوئے سنا، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُسے وارث قرار دے دیں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس میں بقیہ نامی راوی نے تحدیث کی صراحت کی ہے، اور یہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13535]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، اس میں بقیہ نامی راوی نے تحدیث کی صراحت کی ہے، اور یہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13535]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7630) اخرجه احمد فى المسند (267/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21795»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث
حدیث نمبر: 13536
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْجِيرَانُ ثَلَاثَةٌ: جَارٌ لَهُ حَقٌّ وَاحِدٌ وَهُوَ أَدْنَى الْجِيرَانِ، وَجَارٌ لَهُ حَقَّانِ، وَجَارٌ لَهُ ثَلَاثَةُ حُقُوقٍ، فَأَمَّا الَّذِي لَهُ حَقٌّ وَاحِدٌ فَجَارٌ مُشْرِكٌ لَا رَحِمَ لَهُ، لَهُ حَقُّ الْجِوَارِ، وَأَمَّا الَّذِي لَهُ الْحَقَّانِ فَجَارٌ مُسْلِمٌ لَهُ حَقُّ الْإِسْلَامِ وَحَقُّ الْجِوَارِ، وَأَمَّا الَّذِي لَهُ ثَلَاثَةُ حُقُوقٍ: فَجَارٌ مُسْلِمٌ ذُو رَحِمٍ، لَهُ حَقُّ الْإِسْلَامِ وَحَقُّ الْجِوَارِ وَحَقُّ الرَّحِمِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْحَارِثِيِّ، وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پڑوسی تین قسم کے ہوتے ہیں، وہ پڑوی، جس کا ایک حق ہوتا ہے، اور یہ پڑوسیوں میں سب سے زیادہ کم تر (حق والا) ہوتا ہے، ایک وہ پڑوسی جس کے دو حق ہوتے ہیں، اور ایک وہ پڑوسی، جس کے تین حقوق ہوتے ہیں، جہاں تک اس کا تعلق ہے، جس کا ایک حق ہوتا ہے، تو وہ ایسا مشرک پڑوسی ہے، جس کے ساتھ کوئی رشتہ داری نہ ہو، تو اس کے لئے پڑوسی کا حق ہوتا ہے، جہاں تک اس شخص کا تعلق ہے، جس کے دو حق ہوتے ہیں، تو وہ مسلم پڑوسی ہے، اُسے اسلام کا حق حاصل ہوتا ہے، اور پڑوس کا حق حاصل ہوتا ہے، جہاں تک اس کا تعلق ہے، جسے تین حقوق حاصل ہوتے ہیں، تو وہ ایسا مسلمان پڑوسی ہے، جو رشتہ دار بھی ہو، اُسے اسلام کا حق حاصل ہوتا ہے، پڑوس کا حق حاصل ہوتا ہے، اور رشتہ داری کا حق حاصل ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد حارثی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13536]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن محمد حارثی کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13536]
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 13537
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِلْجَارِ حَقٌّ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پڑوسی کو حق حاصل ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13537]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13537]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1277»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13538
وَعَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَهْلِي أُرِيدُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِذَا بِهِ قَائِمٌ، وَإِذَا رَجُلٌ مُقْبِلٌ عَلَيْهِ، فَظَنَنْتُ أَنَّ لَهُمَا حَاجَةً فَجَلَسْتُ، فَوَاللَّهِ لَقَدْ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى جَعَلْتُ أَرْثِي لَهُ مِنْ طُولِ الْقِيَامِ، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ قَامَ بِكَ هَذَا الرَّجُلُ حَتَّى جَعَلْتُ أَرْثِي لَكَ مِنْ طُولِ الْقِيَامِ؟ قَالَ:" أَتَدْرِي مَنْ هَذَا؟". قُلْتُ: لَا. قَالَ:" جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَازَالَ يُوصِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ، أَمَا إِنَّكَ لَوْ سَلَّمْتَ عَلَيْهِ لَرَدَّ عَلَيْكَ السَّلَامَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کے لئے اپنے اہل خانہ کے ساتھ نکلا، آپ ایک جگہ کھڑے ہوئے تھے، اور ایک شخص آپ کے سامنے کھڑا ہوا تھا، مجھے یہ گمان ہوا کہ شاید انہیں کوئی ضروری کام ہے، میں بیٹھ گیا، اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر کھڑے رہے کہ قیام کی طوالت کی وجہ سے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں الجھن ہونے لگی، جب دوسرا شخص چلا گیا، تو میں اُٹھ کر آپ کے پاس آیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اُس شخص نے آپ کو اتنی دیر تک کھڑے رکھا کہ آپ کے طویل قیام کی وجہ سے مجھے الجھن ہونے لگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم جانتے ہو وہ کون تھا؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل تھا، اور وہ پڑوسی کے بارے میں مسلسل مجھے تلقین کرتا رہا، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ وہ اسے وارث قرار دیدے گا، اگر تم اُسے سلام کرتے، تو اس نے تمہیں سلام کا جواب دینا تھا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13538]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13538]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (32/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22583»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13539
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: مَرَرْتُ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الصَّفَا وَاضِعًا خَدَّهُ عَلَى رَجُلٍ فَلَمْ أَلْبَثْ أَنْ نَادَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا مُحَمَّدُ بْنَ مَسْلَمَةَ، مَا مَنَعَكَ أَنْ تُسَلِّمَ؟". فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُكَ فَعَلْتَ بِهَذَا الرَّجُلِ شَيْئًا لَمْ تَفْعَلْهُ بِأَحَدٍ مِنَ النَّاسِ، فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْطَعَكَ عَنْ حَدِيثِكَ، فَمَنْ كَانَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" كَانَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ". قَالَ: فَمَا قَالَ؟ قَالَ:" مَا زَالَ يُوصِينِي بِالْجَارِ، حَتَّى كُنْتُ أَنْتَظِرُ أَنْ يَأْمُرَنِي بِتَوْرِيثِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَيَّاشُ بْنُ مُوسَى السَّعْدِيُّ، وَقَدْ ذَكَرَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ عَيَّاشُ بْنَ مُؤْنِسٍ، وَرَوَى عَنْهُ اثْنَانِ، فَإِنْ كَانَ هَذَا ابْنُ مُؤْنِسٍ فَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَإِلَّا فَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں گزر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت صفا پہاڑی پر موجود تھے، آپ نے اپنا رخسار مبارک ایک صاحب پر رکھا ہوا تھا (یعنی اُن کے بالکل قریب ہو کر اُن کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے) ذرا سی دیر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلند آواز میں مخاطب کر کے فرمایا: اے محمد بن مسلمہ! تم نے سلام کیوں نہیں کیا؟ سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ اُن صاحب کے ساتھ ایسا کام کر رہے تھے، جو آپ نے لوگوں میں سے کسی کے ساتھ نہیں کیا، تو میں نے آپ کی گفتگو کو درمیان میں منقطع کرنا مناسب نہیں سمجھا، یا رسول اللہ! وہ صاحب کون تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جبرائیل تھے، سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کیا کہہ رہے تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ مجھے مسلسل پڑوسی کے بارے میں تلقین کر رہے تھے، یہاں تک کہ میں اس بات کا منتظر ہو گیا کہ وہ مجھے اُسے وارث قرار دینے کے بارے میں بھی کہیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیاش بن موسیٰ سعدی ہے، ابن ابوحاتم نے عیاش بن مؤنس کا ذکر کیا ہے، اس سے دو افراد نے روایات نقل کی ہیں، اگر تو یہ ابن مؤنس ہے، تو پھر اس روایت کے رجال ثقہ ہوں گے، ورنہ میں اُس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13539]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیاش بن موسیٰ سعدی ہے، ابن ابوحاتم نے عیاش بن مؤنس کا ذکر کیا ہے، اس سے دو افراد نے روایات نقل کی ہیں، اگر تو یہ ابن مؤنس ہے، تو پھر اس روایت کے رجال ثقہ ہوں گے، ورنہ میں اُس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13539]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (234/19)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2746، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5096»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13540
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجِبْرِيلُ يُصَلِّيَانِ حَيْثُ يُصَلَّى عَلَى الْجَنَائِزِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هَذَا الرَّجُلُ الَّذِي رَأَيْتُهُ مَعَكَ؟ قَالَ:" وَهَلْ رَأَيْتَهُ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" لَقَدْ رَأَيْتَ خَيْرًا كَثِيرًا، هَذَا جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَازَالَ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ مُبَشِّرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا جبرائیل علیہ السلام اُس وقت اُس جگہ پر نماز ادا کر رہے تھے، جہاں نماز جنازہ ادا کی جاتی ہے، اس شخص نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! یہ شخص کون ہے؟ جسے میں آپ کے ساتھ دیکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اسے دیکھا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے بہت زیادہ بھلائی دیکھ لی ہے، وہ جبرائیل تھے، جو مسلسل مجھے پڑوسی کے بارے میں تلقین کر رہے تھے، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ وہ اُسے وارث قرار دیدیں گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مبشر ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13540]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مبشر ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13540]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1897)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13541
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ فَرَاهِيجَ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل مجھے مسلسل پڑوسی کے بارے میں تلقین کرتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ وہ اُس کو وارث قرار دیدیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن فراہیچ ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13541]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن فراہیچ ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13541]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1899) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (7514)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13542
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا زَالَ جِبْرِيلُ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل مجھے مسلسل پڑوسی کے بارے میں تلقین کرتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ وہ اُس کو وارث قرار دیدیں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بن اسلم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13542]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ثابت بن اسلم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13542]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1899)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13543
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَقَدْ أَوْصَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ لَيُوَرِّثُهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُطَّلِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل نے مجھے پڑوسی کے بارے میں تلقین کی، یہاں تک کہ میں نے یہ گمان کیا کہ وہ اُسے وارث قرار دیدیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطلب بن عبداللہ بن حنطب ہے، وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13543]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مطلب بن عبداللہ بن حنطب ہے، وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13543]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4914)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4914»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13544
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ الْجَدْعَاءِ فِي حِجَّةِ الْوَدَاعِ يَقُولُ:" أُوصِيكُمْ بِالْجَارِ". حَتَّى أَكْثَرَ، فَقُلْتُ: إِنَّهُ يُوَرِّثُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا: حجۃ الوداع کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی ”جدعاء“ پر سوار تھے اور یہ ارشاد فرما رہے تھے: ”میں تمہیں پڑوسی کے بارے میں تلقین کرتا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات اتنی زیادہ مرتبہ ارشاد فرمائی کہ میں نے یہ سوچا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُسے وارث قرار دیدیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13544]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13544]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7523)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7523»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔