🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

44. بَابُ شُكْرِ الْمَعْرُوفِ وَمُكَافَأَةِ فَاعِلِهِ
بھلائی کا شکریہ ادا کرنا اور بھلائی کرنے والے کو بدلہ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13633
عَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَشْكَرَ النَّاسِ لِلَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَشْكَرُهُمْ لِلنَّاسِ".
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ شکر ادا کرنے والا شخص وہ ہے جو لوگوں کا سب سے زیادہ شکرگزار ہوتا ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13633]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (648) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (211/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13634
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَا يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اس شخص نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کیا، جو لوگوں کا شکرگزار نہ ہوا۔“ یہ تمام روایات امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہیں، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13634]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13635
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَثِيرًا مَا يَقُولُ لِي:" يَا عَائِشَةَ، مَا فَعَلَتْ أَبْيَاتُكِ؟". فَأَقُولُ: وَأَيُّ أَبْيَاتِي تُرِيدُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّهَا كَثِيرَةٌ؟ فَيَقُولُ لِي:" فِي الشُّكْرِ". فَأَقُولُ: نَعَمْ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، قَالَ الشَّاعِرُ: ارْفَعْ صَنِيعَكَ لَا يُجَرْ بِكَ ضَعْفُهُ يَوْمًا فَتُدْرِكُهُ الْعَوَاقِبُ قَدْ نَمَا يَجْزِيكَ أَوْ يُثْنِي عَلَيْكَ وَإِنَّ مَنْ أَثْنَى عَلَيْكَ بِمَا فَعَلْتَ كَمَنْ جَزَى إِنَّ الْكَرِيمَ إِذَا أَرَدْتَ وِصَالَهُ لَمْ تُلْفِ رَثًّا حَبْلُهُ وَاهِي الْقُوَى قَالَ: فَيَقُولُ:" يَا عَائِشَةُ، إِذَا حَشَرَ اللَّهُ الْخَلَائِقَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ لِعَبْدٍ مِنْ عِبَادِهِ اصْطَنَعَ إِلَيْهِ عَبْدٌ مِنْ عِبَادِهِ مَعْرُوفًا: هَلْ شَكَرْتَهُ؟ فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ، عَلِمْتُ أَنَّ ذَلِكَ مِنْكَ فَشَكَرْتُكَ عَلَيْهِ. فَيَقُولُ: لَمْ تَشْكُرْنِي إِنْ لَمْ تَشْكُرْ مَنْ أَجْرَيْتُ ذَلِكَ عَلَى يَدَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ ذَاكِرُ بْنُ شَيْبَةَ الْعَسْقَلَانِيُّ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر مجھ سے یہ دریافت کیا کرتے تھے: اے عائشہ! تمہارے اشعار کا کیا ہوا؟ میں عرض کرتی تھی: یا رسول اللہ! آپ میرے کون سے اشعار مراد لے رہے ہیں؟ کیونکہ وہ تو بہت سے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شکرگزار ہونے کے حوالے سے، میں نے عرض کی: جی ہاں! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، شاعر نے کہا: ہے: ”اپنے کمزور کو اس طرح بلند کرو کہ اس کی کمزوری کسی دن تمہارا نقصان نہ کرے، اور عواقب اس تک یوں پہنچیں کہ وہ نمو پا چکے ہوں، وہ تمہیں بدلہ دے گا یا تمہاری تعریف کرے گا، اور تمہارے کسی کام پر جس نے تمہاری تعریف کر دی تو گویا اس نے تمہیں بدلہ دیدیا، جب تم کسی معزز شخص سے تعلق قائم کرنے کا ارادہ کرو، تو تم اس کی رسی کو بوسیدہ اور کمزور دھاگوں والی نہیں پاؤ گے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ مخلوق کو زندہ کرے گا، تو وہ اپنے ایک بندے سے دریافت کرے گا، جس کے ساتھ اللہ کے بندوں میں سے کسی بندے نے کوئی بھلائی کی ہو گی، کہ کیا تم اس کے شکرگزار ہوئے تھے؟ تو وہ شخص جواب دے گا: اے میرے پروردگار! میں یہ بات جانتا تھا کہ یہ بھلائی تیری طرف سے ہے، تو میں نے اس کے حوالے سے تیرا شکر ادا کیا تھا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم نے میرا شکر ادا نہیں کیا، جبکہ تم اس شخص کے شکرگزار نہیں ہوئے، جس کے ذریعے میں نے وہ بھلائی عطا کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد ذاکر بن شیبہ عسقلانی کے حوالے سے نقل کی ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13635]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (454)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3604»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13636
وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ أُسَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَشْكُرُ اللَّهَ مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ابوملیح نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”وہ شخص اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتا، جو لوگوں کا شکرگزار نہیں ہوتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13636]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (519)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7959، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 519»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13637
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشْكَرُ النَّاسِ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَشْكَرُهُمْ لِلنَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ نُعَيْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ شکر وہ شخص ادا کرتا ہے، جو لوگوں کا زیادہ شکرگزار ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن نعیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13637]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 425، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1490»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13638
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَمْ يَشْكُرْ لِلنَّاسِ لَمْ يَشْكُرْ لِلَّهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لوگوں کا شکرگزار نہ ہوا، اُس نے اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13638]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2501)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2501»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13639
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ لَمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لوگوں کا شکرگزار نہ ہوا، اُس نے اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13639]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1122) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (32/3)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3606»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13640
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنِ اصْطَنَعَ إِلَيْكُمْ مَعْرُوفًا فَجَازُوهُ، فَإِنْ عَجَزْتُمْ، عَنْ مُجَازَاتِهِ فَادْعُوا لَهُ حَتَّى يَعْلَمَ أَنَّهُ قَدْ شَكَرْتُمْ، فَإِنَّ اللَّهَ شَاكِرٌ يُحِبُّ الشَّاكِرِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَهُوَ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَالنَّسَائِيِّ بِلَفْظِ:" حَتَّى تَرَوْا أَنَّكُمْ قَدْ كَافَأْتُمُوهُ" بَدَلَ:" حَتَّى يَعْلَمَ أَنْ قَدْ شَكَرْتُمْ". دُونَ مَا بَعْدَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص تمہارے ساتھ کوئی بھلائی کرے، تو اس کو بدلہ دو! اگر تم اس کو بدلہ دینے سے عاجز ہو، تو اس کے لیے اتنی دعا کرو کہ وہ یہ جان جائے کہ تم نے شکریہ ادا کر دیا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ شکر کو قبول کرنے والا ہے، اور وہ شکریہ ادا کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن ضحاک ہے، اور وہ متروک ہے، امام ابوداؤد اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہاں تک کہ تم یہ سمجھو کہ تم نے اُسے بدلہ دے دیا ہے“ یہ ان الفاظ کی جگہ ہیں: ”یہاں تک کہ وہ یہ جان لے کہ تم نے شکریہ ادا کر دیا ہے“ اور اس روایت میں اس کے بعد والے الفاظ نہیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13640]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 29»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13641
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أُتِيَ إِلَيْهِ مَعْرُوفٌ فَلْيُكَافِئْ بِهِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَلْيَذْكُرْهُ، فَإِنَّ مَنْ ذَكَرَهُ فَقَدْ شَكَرَهُ، وَمَنْ تَشَبَّعَ بِمَا لَمْ يُعْطَ فَهُوَ كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جس شخص کے ساتھ کوئی بھلائی کی جائے، اُسے اس کا بدلہ دینا چاہیے، اور اگر وہ اس کی استطاعت نہ رکھتا ہو، تو اس کا ذکر کرنا چاہیے، کیونکہ جو شخص اس کا ذکر کر دے گا، وہ اُس کا شکریہ ادا کر دے گا، اور جو شخص کسی ایسی چیز کے حوالے سے خود کو سیر ظاہر کرے، جو اسے نہ دی گئی ہو، تو وہ جھوٹ کے دو کپڑے پہننے والے کی مانند ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواخضر ہے جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گی ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13641]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (90/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24072»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13642
وَعَنْ طَلْحَةَ - يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أُولِيَ مَعْرُوفًا فَلْيَذْكُرْهُ، فَمَنْ ذَكَرَهُ فَقَدْ شَكَرَهُ، وَمَنْ كَتَمَهُ فَقَدْ كَفَرَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے ساتھ کوئی بھلائی کی جائے، اُسے اس کا ذکر کرنا چاہیے، جو شخص اس کا ذکر کر دے گا، وہ اس کا شکریہ ادا کر دے گا، اور جو شخص اسے چھپائے گا، وہ اُس کی ناشکری کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13642]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (211)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 211، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 836»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں