الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. بَابُ أَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ
لوگوں کے لئے وہی چیز پسند کرو، جو تم اپنے لئے پسند کرتے ہو
حدیث نمبر: 13667
عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْقَسَرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِجَدِّهِ يَزِيدَ بْنِ أَسَدٍ:" أَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ".
خالد بن عبدالله قسری اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دادا سیدنا یزید بن اسد رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم لوگوں کے لیے وہی چیز پسند کرو، جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13667]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (911) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (238/22) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (70/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16217»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن الحدیث صحیح لغیرہ
حدیث نمبر: 13668
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ خَالِدٍ أَيْضًا قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي أَنَّهُ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتُحِبُّ الْجَنَّةَ؟". قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" أَحِبَّ لِأَخِيكَ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
خالد کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے میرے دادا کے حوالے سے
یہ روایت بیان کی ہے، وہ کہتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تم جنت کو پسند کرتے ہو؟ (راوی کہتے ہیں:) میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم اپنے بھائی کے لئے وہی چیز پسند کرو، جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو۔“
یہ روایت عبداللہ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13668]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (70/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13669
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُزَحْزَحَ عَنِ النَّارِ وَيَدْخُلَ الْجَنَّةَ، فَلْتَأْتِهِ مَنِيَّتُهُ وَهُوَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَيَأْتِي إِلَى النَّاسِ مَا يُحِبُّ أَنْ يُؤْتَى إِلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اُسے جہنم سے بچا لیا جائے، اور وہ جنت میں داخل ہو جائے، تو جب اُس کی موت اس کے پاس آئے، تو اس کا یہ حال ہونا چاہیے کہ وہ اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور وہ لوگوں کے ساتھ وہی سلوک کرتا ہو، جس کے بارے میں وہ یہ پسند کرتا ہو کہ اُس کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13669]

إسنادہ ضعیف