الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. بَابُ أَحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ
لوگوں کے لئے وہی چیز پسند کرو، جو تم اپنے لئے پسند کرتے ہو
حدیث نمبر: 13668
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ خَالِدٍ أَيْضًا قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي أَنَّهُ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتُحِبُّ الْجَنَّةَ؟". قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" أَحِبَّ لِأَخِيكَ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
خالد کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے میرے دادا کے حوالے سے
یہ روایت بیان کی ہے، وہ کہتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تم جنت کو پسند کرتے ہو؟ (راوی کہتے ہیں:) میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تم اپنے بھائی کے لئے وہی چیز پسند کرو، جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو۔“
یہ روایت عبداللہ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13668]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (70/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 13668 in Urdu