🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

60. بَابُ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ وَالْعَفْوِ عَمَّنْ ظَلَمَ
عمدہ اخلاق کا بیان اور زیادتی کرنے والے کو معاف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13683
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ صَالِحَ الْأَخْلَاقِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اس لئے مبعوث کیا گیا، تاکہ میں نیک اخلاق کی تکمیل کروں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13683]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (381/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8729، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4278»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13684
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ بَعَثَنِي بِتَمَامِ مَكَارِمِ الْأَخْلَاقِ وَكَمَالِ مَحَاسِنِ الْأَفْعَالِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے عمدہ اخلاق کی تکمیل اور بہترین افعال کے کمال کے ہمراہ مبعوث کیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابراہیم قرشی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13684]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6891»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13685
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَكَارِمُ الْأَخْلَاقِ مِنْ أَعْمَالِ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ فِي حَدِيثٍ تَقَدَّمَ فِي الضِّيَافَةِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عمدہ اخلاق، جنت کے اعمال میں سے ہیں۔“ اس روایت کو امام طبرانی نے معجم اوسط میں، اس حدیث میں نقل کی ہے، جو اس سے پہلے مہمان نوازی سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13685]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6497»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ وقال النسائي : یحییٰ بن ایوب الغافقی - ليس بالقوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13686
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ، وَيُحِبُّ مَعَالِيَ الْأَخْلَاقِ وَيَكْرَهُ سَفْسَافَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہے، وہ جمال کو پسند کرتا ہے، اور وہ بلند اخلاق کو پسند کرتا ہے، اور وہ برے اخلاق کو ناپسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13686]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1867)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6902»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13687
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَرِيمٌ يُحِبُّ الْكُرَمَاءَ، وَيُحِبُّ مَعَالِيَ الْأُمُورِ، وَيَكْرَهُ سَفْسَافَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" يُحِبُّ مَعَالِيَ الْأَخْلَاقِ". وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کریم ہے، وہ کریم لوگوں کو پسند کرتا ہے، اور وہ اُمور میں بلند کو پسند کرتا ہے، اور کمتر کو ناپسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”وہ بلند اخلاق کو پسند کرتا ہے۔“ معجم کبیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13687]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5928)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5928، وأخرجه شرح السنة برقم: 3503»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13688
وَعَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ مَعَالِيَ الْأُمُورِ وَأَشْرَافَهَا، وَيَكْرَهُ سَفْسَافَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اُمور میں بلند اور معزز کو پسند کرتا ہے، اور اُن (امور) میں کمتر کو ناپسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن الیاس ہے جسے امام أحمد، یحیی بن معین، امام بخاری رحمہ اللہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13688]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2894)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2894»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13689
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: ثُمَّ لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي بِفَوَاضِلِ الْأَعْمَالِ. فَقَالَ:" يَا عُقْبَةُ، صِلْ مَنْ قَطَعَكَ، وَأَعْطِ مَنْ حَرَمَكَ، وَأَعْرِضْ عَمَّنْ ظَلَمَكَ"
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے فضیلت والے اعمال کے بارے میں بتائیے! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عقبہ! جو شخص تم سے لاتعلقی اختیار کرے، تم اس سے تعلق رکھو، جو شخص تمہیں محروم کرے، تم اسے دو، اور جو شخص تمہارے ساتھ زیادتی کرے، تم اُس سے درگزر کرو۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13689]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (270/17) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (148/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16883»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن الحدیث صحیح لغیرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13690
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَاعْفُ عَمَّنْ ظَلَمَكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص تمہارے ساتھ زیادتی کرے، تم اُسے معاف کر دو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13690]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (158/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13691
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى أَكْرَمِ أَخْلَاقِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟ أَنْ تَصِلَ مَنْ قَطَعَكَ، وَتُعْطِيَ مَنْ حَرَمَكَ، وَأَنْ تَعْفُوَ عَمَّنْ ظَلَمَكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں دنیا اور آخرت کے سب سے زیادہ معزز اخلاق کے بارے میں تمہاری رہنمائی نہ کروں؟ وہ یہ ہے کہ تم اس شخص کے ساتھ تعلق رکھو، جو تم سے لاتعلقی اختیار کرے، تم اُسے دو، جو تمہیں محروم رکھے اور تم اسے معاف کر دو، جو تمہارے ساتھ زیادتی کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13691]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5563»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13692
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى خَيْرِ أَخْلَاقِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ؟ مَنْ وَصَلَ مَنْ قَطَعَهُ، وَعَفَا عَمَّنْ ظَلَمَهُ، وَأَعْطَى مَنْ حَرَمَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ السُّحَيْمِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَرَوَاهُ مُرْسَلًا وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی دنیا اور آخرت کے بہتر اخلاق کی طرف نہ کروں؟ وہ شخص کہ جو اس فرد کے ساتھ تعلق رکھے، جو اس کے ساتھ لاتعلقی اختیار کرے، اور اس سے درگزر کرے، جو اس کے ساتھ زیادتی کرے، اور اُسے دے، جو اسے محروم رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر سحیمی ہے اور وہ متروک ہے۔ انہوں نے اسے مرسل روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبِرِّ وَالصِّلَةِ/حدیث: 13692]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (155/19)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں