🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. بَابُ عِصْمَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْقَرِينِ .
نبی اکرم ﷺ کا قرین (ساتھ موجود، شیطان) سے محفوظ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13856
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ وُكِّلَ بِهِ قَرِينُهُ مِنَ الشَّيَاطِينِ". قَالُوا: وَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَلَكِنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ قَابُوسِ بْنِ أَبِي ظَبْيَانَ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے ساتھ شیاطین سے تعلق رکھنے والا ایک ”قرین“ مقرر کیا گیا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے ساتھ بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کے خلاف میری مدد کی ہے، اور وہ مسلمان ہو گیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف قابوس بن ابوظبیان کا معاملہ مختلف ہے، اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13856]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2440) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12620) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2323)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2319، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1093، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12620»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13857
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَحَدٍ إِلَّا جُعِلَ مَعَهُ قَرِينٌ مِنَ الْجِنِّ". قَالُوا: وَلَا أَنْتَ؟ قَالَ:" وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ، فَلَا يَأْمُرُنِي إِلَّا بِخَيْرٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو حَمَّادٍ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر ایک کے ساتھ، جنات سے تعلق رکھنے والا ایک ”قرین“ مقرر کیا گیا ہے، لوگوں نے عرض کی: آپ کے ساتھ بھی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے ساتھ بھی، البتہ اللہ تعالیٰ نے اُس کے خلاف میری مدد کی، اور وہ مسلمان ہو گیا، تو وہ مجھے صرف بھلائی کے بارے میں ہی کہتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوحماد مفضل بن صدقہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13857]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (421/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13858
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فُضِّلْتُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ بِخَصْلَتَيْنِ: كَانَ شَيْطَانِي كَافِرًا فَأَعَانَنِي اللَّهُ عَلَيْهِ حَتَّى أَسْلَمَ، وَنَسِيتُ الْخَصْلَةَ الْأُخْرَى". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ صِرْمَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے دیگر انبیاء پر دو حوالوں سے فضیلت دی گئی ہے، میرا شیطان کافر تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اُس کے خلاف میری مدد کی، یہاں تک کہ وہ مسلمان ہو گیا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: دوسری بات میں بھول چکا ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن صرمہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13858]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2438)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7826»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13859
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْكُمْ أَحَدٌ إِلَّا مَعَهُ شَيْطَانٌ". قُلْنَا: وَأَنْتَ؟ قَالَ:" وَأَنَا، إِلَّا أَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَالِحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم میں سے ہر ایک کے ساتھ ایک شیطان ہوتا ہے، ہم نے عرض کی: آپ کے ساتھ بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے ساتھ بھی ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے اُس کے خلاف میری مدد کی اور وہ مسلمان ہو گیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن صالح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13859]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (494)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13860
وَعَنْ شَرِيكِ بْنِ طَارِقٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا لَهُ شَيْطَانٌ". قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا شریک بن طارق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے ساتھ ایک شیطان ہوتا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے ساتھ بھی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے ساتھ بھی ہے، البتہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے حوالے سے میری مدد کی اور وہ مسلمان ہو گیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13860]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7222)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7222، 7223»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں