الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 13854
عَنْ كِنْدِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: حَجَجْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَإِذَا رَجُلٌ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَهُوَ يَرْتَجِزُ يَقُولُ:
رَبِّ رُدَّ عَلَيَّ رَاكِبِي مُحَمَّدًا رُدَّهُ لِي وَاصْطَنَعَ عِنْدِي يَدَا قُلْتُ: مَنْ هَذَا تَعْنِي؟ قَالَ: عَبْدَ الْمُطَّلِبِ بْنُ هَاشِمٍ، ذَهَبَتْ إِبِلٌ لَهُ فَأَرْسَلَ ابْنَ ابْنِهِ فِي طِلْبَتِهَا، فَاحْتَبَسَ عَلَيْهِ وَلَمْ يُرْسِلْهُ فِي حَاجَةٍ قَطُّ إِلَّا جَاءَ بِهَا. قَالَ: فَمَا بَرِحْتُ حَتَّى جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَاءَ بِالْإِبِلِ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّ، لَقَدْ حَزِنْتُ عَلَيْكَ كَالْمَرْأَةِ حُزْنًا لَا يُفَارِقُنِي أَبَدًا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

کندیر بن سعد اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں زمانہ جاہلیت میں حج کے لئے گیا، تو وہاں ایک شخص بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے یہ شعر پڑھ رہا تھا: ”اے میرے پروردگار! میرے سوار ”محمد“ کو میرے پاس واپس لے آ، تو اسے میرے پاس لے آ! اور مجھ پر احسان کر دے۔“ میں نے دریافت کیا: یہ صاحب کون ہیں؟ اور ان کی مراد کیا ہے؟ تو کسی نے بتایا: یہ عبدالمطلب بن ہاشم ہیں، ان کا اونٹ گم ہو گیا تھا، انہوں نے اپنے پوتے کو اس کی تلاش میں بھیجا ہے، اسے آنے میں دیر ہو گئی ہے، پہلے یہ اسے جس کام کے لئے بھیجتے تھے، وہ اس کام کو پورا کر کے آ جاتا تھا، راوی کہتے ہیں: اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور اونٹ بھی آ گیا، تو جناب عبدالمطلب نے کہا: اے میرے بیٹے! میں تمہارے حوالے سے کسی عورت کی طرح غمگین ہو گیا تھا، ایسا غم جو مجھ سے کبھی جدا نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13854]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13854]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1478) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5524)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4240، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5524، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4208»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13855
وَعَنْ عَمَّارٍ قَالَ: كَانَ أَبُو طَالِبٍ يَصْنَعُ الطَّعَامَ لِأَهْلِ مَكَّةَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا دَخَلَ لَمْ يُحْبَسْ حَتَّى يَأْخُذَ شَيْئًا فَيَضَعُهُ تَحْتَهُ، فَقَالَ أَبُو طَالِبٍ: إِنَّ ابْنَ أَخِي لَيُحِسُّ بِكَرَامَةٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ جُمَيْعٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے بیان کرتے ہیں: جناب ابوطالب اہل مکہ کے لئے کھانا تیار کرتے تھے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف لائے، تو پہلے نیچے کچھ رکھے بغیر تشریف فرما نہیں ہوئے، تو جناب ابوطالب نے کہا: میرا بھتیجا، کرامت (یعنی بزرگی) کا احساس رکھتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن جمیع ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13855]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن جمیع ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13855]
الحكم على الحديث:
موضوع