الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ عِظَمِ قَدْرِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی قدر و منزلت کا عظیم ہونا
حدیث نمبر: 13926
وَعَنْهُ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِنَّ أَقْرَبَ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ عَنْ يَمِينِهِ عَلَى الْكُرْسِيِّ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، قیامت کے دن سب سے زیادہ مقرب سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے، جو کرسی پر اس کے دائیں جانب بیٹھے ہوں گے۔ اس روایت کی سند میں ایک ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13926]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13927
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنِ اللَّهَ فَضَّلَ مُحَمَّدًا عَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ وَعَلَى أَهْلِ الْأَرْضِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ وَبِمَا فَضَّلَهُ عَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ؟ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ لِأَهْلِ السَّمَاءِ: (وَمَنْ يَقُلْ مِنْهُمْ إِنِّي إِلَهٌ مِنْ دُونِهِ فَذَلِكَ نَجْزِيهِ جَهَنَّمَ كَذَلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ) ، وَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ) فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، فَمَا فَضْلُهُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ؟ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ: (وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ) وَقَالَ لِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا) فَأَرْسَلَهُ اللَّهُ إِلَى الْإِنْسِ وَالْجِنِّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ وَهُوَ ثِقَةٌ. [ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ ] .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام آسمان والوں اور تمام زمین والوں پر فضیلت عطا کی ہے۔“ ایک شخص بولا: اے ابوعباس! اللہ تعالیٰ نے آسمان والوں اور زمین والوں پر سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو کس حوالے سے فضیلت عطا کی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اہل آسمان کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”ان میں سے جو یہ کہے کہ میں اس کے علاوہ معبود ہوں، تو اس کی جزا میں ہم اسے جہنم دیں گے اور ہم ظالموں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔“ اور اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”بے شک ہم نے تمہیں فتح مبین عطا کی، تاکہ اللہ تعالیٰ تمہارے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دے۔“ اُن سے کہا: گیا: اے ابوعباس! اُنہیں دیگر انبیاء پر کس طرح فضیلت حاصل ہے؟ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ”ہم نے جس بھی رسول کو مبعوث کیا، اُسے اس کی قوم کی زبان کے ہمراہ مبعوث کیا“۔ اور اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ فرمایا ہے: ”اور ہم نے تمہیں تمام انسانوں کے لئے خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔“ تو اللہ تعالیٰ نے انہیں انسانوں اور جنات کی طرف بھیجا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حکم بن ابان کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے یہ روایت امام ابویعلیٰ نے انتہائی اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13927]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حکم بن ابان کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے یہ روایت امام ابویعلیٰ نے انتہائی اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13927]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11610)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 13928
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ اتَّخَذَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا وَإِنَّ صَاحِبَكُمْ خَلِيلُ اللَّهِ، وَمُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيِّدُ وَلَدِ آدَمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، ثُمَّ قَرَأَ (عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَحْمُودًا) "، قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" وَإِنَّ صَاحِبَكُمْ خَلِيلُ اللَّهِ". فَقَطْ فِي أَثْنَاءِ حَدِيثٍ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا ہے، اور بے شک تمہارے آقا (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے خلیل ہیں، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن اولاد آدم کے سردار ہوں گے۔“ پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت کی: ”عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں مقام محمود پر فائز کر دے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: صحیح میں اس میں سے صرف یہ حصہ مذکور ہے: ”اور تمہارے آقا (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے خلیل ہیں۔“ اور یہ حدیث کے درمیان میں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13928]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13928]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10256)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10257، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1017»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13929
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خِيَارُ وَلَدِ آدَمَ خَمْسَةٌ: نُوحٌ وَإِبْرَاهِيمُ وَعِيسَى وَمُوسَى وَمُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَخَيْرُهُمْ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَصَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اولاد آدم میں، منتخب لوگ پانچ ہیں، سیدنا نوح علیہ السلام، سیدنا ابراہیم علیہ السلام، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام، سیدنا موسیٰ علیہ السلام اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان سب میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم بہتر ہیں۔“ اللہ تعالیٰ ان سب حضرات پر درود و سلام نازل کرے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13929]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13929]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2368)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔