الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعُمُومِهَا وَنُزُولِ الْوَحْيِ .
آپ ﷺ کی بعثت، آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا اور وحی کے نزول کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13930
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِخَدِيجَةَ:" إِنِّي أَرَى ضَوْءًا وَأَسْمَعُ صَوْتًا وَأَنَا أَخْشَى أَنْ يَكُونَ بِي جَنَنٌ"، قَالَتْ: لَمْ يَكُنِ اللَّهُ لِيَفْعَلَ ذَلِكَ بِكَ يَا ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ، ثُمَّ أَتَتْ وَرَقَةَ بْنَ نَوْفَلٍ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: إِنْ يَكُنْ صَادِقًا فَإِنَّ هَذَا نَامُوسٌ مِثْلَ نَامُوسِ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَإِنْ بُعِثَ وَأَنَا حَيٌّ فَسَأُعَزِّرُهُ وَأَنْصُرُهُ وَأُومِنُ بِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُتَّصِلًا وَمُرْسَلًا، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَزَادَ: وَأُعِينُهُ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُتَّصِلًا وَمُرْسَلًا، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَزَادَ: وَأُعِينُهُ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: میں نے ایک روشنی دیکھی اور میں نے ایک آواز سنی، مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں مجھے جنون لاحق نہ ہو جائے، تو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ایسا نہیں کرے گا، اے سیدنا عبداللہ کے صاحبزادے! پھر سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ورقہ بن نوفل کے پاس آئیں اور ان کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو ورقہ نے کہا: اگر تو وہ سچ کہہ رہے ہیں، تو پھر یہ وہی ”ناموس“ (یعنی فرشتہ) ہے، جو سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس آنے والے ”ناموس“ کی مانند ہے اگر انہیں (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) مبعوث کیا گیا اور میں اُس وقت زندہ ہوا، تو میں اُن کی بھرپور تائید اور مدد کروں گا، اور اُن پر ایمان لے آؤں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے ”متصل“ اور ”مرسل“ طور پر نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”میں اُن کی اعانت کروں گا“۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13930]
یہ روایت امام أحمد نے ”متصل“ اور ”مرسل“ طور پر نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”میں اُن کی اعانت کروں گا“۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13930]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2841، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 393»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13931
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ عَلِمْتَ أَنَّكَ نَبِيٌّ؟ قَالَ:" مَا عَلِمْتُ ذَلِكَ حَتَّى أَتَانِي مَلَكَانِ وَأَنَا بِبَعْضِ بَطْحَاءِ مَكَّةَ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: أَهْوَ هُوَ؟ قَالَ: زِنْهُ بِرَجُلٍ، [ فَوُزِنْتُ بِرَجُلٍ ] فَرَجَحْتُهُ، قَالَ: فَزِنْهُ بِعَشَرَةٍ، فَوَزَنَنِي بِعَشَرَةٍ فَوَزَنْتُهُمْ، ثُمَّ قَالَ: زِنْهُ بِمِائَةٍ، فَوَزَنَنِي بِمِائَةٍ فَرَجَحْتُهُمْ، ثُمَّ قَالَ: زِنْهُ بِأَلْفٍ [ فَوَزَنَنِي بِأَلْفٍ ] فَرَجَحْتُهُمْ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ: لَوْ وَزَنْتَهُ بِأُمَّتِهِ لَرَجَحَهَا، ثُمَّ قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: شُقَّ بَطْنَهُ، فَشَقَّ بَطْنِي ثُمَّ أَخْرَجَ مِنْهُ مَغْمَزَ الشَّيْطَانِ وَعَلَقَ الدَّمِ فَطَرَحَهَا، فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِلْآخَرِ: اغْسِلْ بَطْنَهُ غَسْلَ الْإِنَاءِ، وَاغْسِلْ قَلْبَهُ غَسْلَ الْمُلَاءِ، ثُمَّ دَعَا بِالسِّكِّينَةِ كَأَنَّهَا رَهْرَهَةٌ بَيْضَاءُ، فَأُدْخِلَتْ قَلْبِي، ثُمَّ قَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: خِطْ بَطْنَهُ. فَخَاطَ بَطْنِي وَجَعَلَا الْخَاتَمَ بَيْنَ كَتِفِي، فَمَا هُوَ إِلَّا أَنْ وَلَّيَا عَنِّي كَأَنَّمَا أُعَايِنُ الْأَمْرَ مُعَايَنَةً". وَزَادَ مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ فِي حَدِيثِهِ:" فَجَعَلُوا يَنْتَثِرُونَ عَلَيَّ مِنْ كِفَّةِ الْمِيزَانِ"، قُلْتُ: لِأَبِي ذَرٍّ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي الْإِسْرَاءِ غَيْرُ هَذَا، رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ كَبِيرٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ وَتَكَلَّمَ فِيهِ الْعُقَيْلِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کیسے پتہ چلا کہ آپ نبی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے پتہ نہیں تھا، یہاں تک کہ مجھے یہ بات بتائی گئی، میرے پاس دو فرشتے آئے، میں اُس وقت مکہ کے میدان میں کسی جگہ موجود تھا، ان میں سے ایک نے کہا: کیا یہ وہی ہیں؟ پھر اس نے کہا: ایک شخص کے ساتھ ان کا وزن کرو، جب میرا ایک شخص کے ساتھ وزن کیا گیا، تو میرا پلڑا بھاری تھا، اس نے کہا: دس افراد کے ساتھ ان کا وزن کرو، اس نے دس افراد کے ساتھ میرا وزن کیا، تو میرا وزن ان سے زیادہ تھا، پھر اس نے کہا: ایک سو افراد کے ساتھ ان کا وزن کرو، جب انہوں نے ایک سو افراد کے ساتھ میرا وزن کیا، تو میرا وزن ان سے زیادہ تھا، پھر اس نے کہا: ایک ہزار افراد کے ساتھ ان کا وزن کرو، اس نے ایک ہزار افراد کے ساتھ میرا وزن کیا، تو میرا پلڑا بھاری تھا، ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: اگر تم ان کا وزن ان کی پوری امت کے ساتھ کرو گے، تو بھی یہ ان سے بھاری ہوں گے، پھر ان دونوں میں سے ایک نے کہا: ان کا پیٹ چیر دو! پھر اس نے میرا پیٹ چیر دیا، اور اس میں سے شیطان کا حصہ نکال دیا اور گوشت کا لوتھڑا نکالا، اور اسے ایک طرف رکھ دیا، پھر ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: ان کے پیٹ کو دھو دو! جس طرح برتن کو دھویا جاتا ہے، اور ان کے دل کو دھو دو! جس طرح چادر کو دھویا جاتا ہے، پھر اس نے سکینت منگوائی، وہ سفید چمک دار چیز کی مانند تھی، وہ میرے دل میں داخل کر دی گئی، پھر ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: ان کے پیٹ کو سی دو! تو اس نے میرے پیٹ کو سی دیا، پھر میرے دونوں کندھوں کے درمیان انہوں نے مہر لگا دی، اور پھر وہ میرے پاس سے چلے گئے، اور یہ سب کچھ میں خود ملاحظہ کرتا رہا۔ یہاں محمد بن معمر نے اپنی نقل کردہ روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”وہ لوگ، میزان کے پلڑے سے میرے اوپر گرنے کے قریب تھے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ”صحیح“ میں واقعہ معراج سے متعلق باب میں مذکور ہے، اور وہ اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن عبداللہ بن عثمان بن کبیر ہے، جسے ابوحاتم رازی اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، عقیلی نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اور صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13931]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن عبداللہ بن عثمان بن کبیر ہے، جسے ابوحاتم رازی اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، عقیلی نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اور صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13931]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2371)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 14، وأخرجه مسند البزار برقم: 4048»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13932
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: افْتَخَرَ أَهْلُ الْإِبِلِ وَأَهْلُ الْغَنَمِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بُعِثَ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَرْعَى غَنَمًا [ عَلَى أَهْلِهِ ] ، وَبُعِثْتُ وَأَنَا أَرْعَى غَنَمًا لِأَهْلِي بِجِيَادٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں اونٹ والوں اور بکری والوں نے ایک دوسرے کے مقابلے میں، فخر کا اظہار کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو مبعوث کیا گیا تھا، تو وہ اپنے اہل خانہ کی بکریاں چراتے تھے اور جب مجھے مبعوث کیا گیا، تو میں ”جیاد“ کے مقام پر اپنے اہل خانہ کی بکریاں چراتا تھا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13932]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13932]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2370) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (96/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11508»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13933
وَعَنْ وَرَقَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا مُحَمَّدُ، كَيْفَ يَأْتِيكَ الَّذِي يَأْتِيكَ؟ يَعْنِي جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَأْتِينِي مِنَ السَّمَاءِ جَنَاحَاهُ لُؤْلُؤٌ وَبَاطِنُ قَدَمَيْهِ أَخْضَرُ"، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ورقہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے کہا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کے پاس جو فرشتہ آیا تھا، وہ کیسے آپ کے پاس آیا تھا؟ اُن کی مراد سیدنا جبرائیل علیہ السلام تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ آسمان سے میرے پاس آیا تھا؟ اُس کے دونوں پَر موتیوں سے بنے ہوئے تھے، اور اس کے دونوں پاؤں کا اندرونی حصہ سبز تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں، اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13933]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں، اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13933]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (153/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13934
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ تُحِسُّ بِالْوَحْيِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، أَسْمَعُ صَلْصَلَةً ثُمَّ أَسْكُتُ عِنْدَ ذَلِكَ، فَمَا مِنْ مَرَّةٍ يُوحَى إِلَيَّ إِلَّا ظَنَنْتُ أَنَّ نَفْسِي تُقْبَضُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ کو وحی محسوس ہوتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! میں آواز سنتا ہوں، جیسے زنجیر کی آواز ہوتی ہے، اور پھر جب وہ آواز آتی ہے، تو میں خاموش ہو جاتا ہوں، اور جب بھی مجھ پر وحی نازل ہوتی ہے، تو مجھے یوں لگتا ہے، جیسے میری جان قبض ہو جائے گی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13934]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13934]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (7071)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7031»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13935
وَعَنْ خَدِيجَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَا ابْنَ عَمِّ هَلْ تَسْتَطِيعُ إِذَا جَاءَكَ الَّذِي يَأْتِيكَ أَنْ تُخْبِرَنِي [ بِهِ ] ؟ فَقَالَ [ لِي ] رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ يَا خَدِيجَةُ"، قَالَتْ خَدِيجَةُ: فَجَاءَهُ جِبْرِيلُ ذَاتَ يَوْمٍ وَأَنَا عِنْدَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا خَدِيجَةُ هَذَا صَاحِبِي الَّذِي يَأْتِينِي قَدْ جَاءَ"، فَقُلْتُ لَهُ: قُمْ فَاجْلِسْ عَلَى فَخِذِي الْأَيْمَنِ، فَقُلْتُ لَهُ: هَلْ تَرَاهُ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، فَقُلْتُ لَهُ: تَحَوَّلْ فَاجْلِسْ عَلَى فَخِذِي الْأَيْسَرِ، فَجَلَسَ، فَقُلْتُ لَهُ: هَلْ تَرَاهُ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، فَقُلْتُ لَهُ: تَحَوَّلْ فَاجْلِسْ فِي حِجْرِي. فَجَلَسَ، فَقُلْتُ لَهُ: تَرَاهُ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَتْ خَدِيجَةُ: فَتَحَسَّرْتُ وَطَرَحْتُ خِمَارِي وَقُلْتُ: هَلْ تَرَاهُ؟ قَالَ:" لَا"، فَقُلْتُ: هَذَا وَاللَّهِ مَلَكٌ كَرِيمٌ، وَاللَّهِ مَا هُوَ شَيْطَانٌ، قَالَتْ خَدِيجَةُ: فَقُلْتُ لِوَرَقَةَ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قُصَيٍّ ذَلِكَ مِمَّا أَخْبَرَنِي [ بِهِ ] مُحَمَّدُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ وَرَقَةُ: حَقًّا يَا خَدِيجَةُ حَدِيثُكُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اے چچا زاد! کیا آپ یہ استطاعت رکھتے ہیں کہ جو فرشتہ آپ کے پاس آتا ہے، جب وہ آپ کے پاس آئے تو آپ مجھے اس کے بارے میں بتائیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خدیجہ! ٹھیک ہے، سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: جب ایک دن سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے، تو میں اس وقت آپ کے پاس موجود تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خدیجہ! یہ میرا ساتھی میرے پاس آ گیا ہے، میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: آپ اُٹھیں اور آ کر میرے دائیں زانوں پر بیٹھ جائیں، پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا آپ اُسے دیکھ رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں! میں نے کہا: اب آپ منتقل ہو کر میرے بائیں زانوں پر بیٹھ جائیں، آپ تشریف فرما ہوئے، میں نے آپ سے دریافت کیا: کیا آپ اسے دیکھ رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! میں نے آپ سے عرض کی: آپ منتقل ہو کر میری گود میں بیٹھ جائیں، آپ بیٹھ گئے، میں نے آپ سے دریافت کیا: کیا آپ اسے دیکھ رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں! سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے کلائیاں چڑھا لیں، اور چادر اتار دی اور دریافت کیا: کیا اب آپ اُسے دیکھ رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: جی نہیں! تو میں نے کہا: اللہ کی قسم! یہ کوئی معزز فرشتہ ہے، اللہ کی قسم! یہ شیطان نہیں ہے۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے ورقہ بن نوفل سے اس بارے میں بات چیت کی، جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا تھا، تو ورقہ نے کہا: اے خدیجہ! تمہاری بات ٹھیک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13935]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13935]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 13936
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ يَأْتِيكَ؟ قَالَ:" يَأْتِينِي صَلْصَلَةً كَصَلْصَلَةِ الْجَرَسِ، وَيَأْتِي أَحْيَانًا فِي صُورَةِ رَجُلٍ فَيُكَلِّمُنِي كَلَامًا، وَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيَّ، فَيَفْصِمُ عَنِّي وَقَدْ وَعَيْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: آپ کے پاس (وحی) کیسے آتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کبھی میرے پاس وحی اس طرح آتی ہے، جیسے گھنٹی کی آواز ہوتی ہے، کبھی فرشتہ میرے پاس انسان کی شکل میں آ جاتا ہے، اور میرے ساتھ بات چیت کرتا ہے، اور یہ صورت میرے نزدیک زیادہ آسان ہوتی ہے، جب یہ کیفیت ختم ہوتی ہے، تو میں بات کو محفوظ کر چکا ہوتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13936]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13936]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3343)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25666، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3345»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13937
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: إِنْ كَانَ لَيُوحَى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَتَضْرِبُ بِجِرَانِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بعض اوقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت سواری پر سوار ہوتے تھے تو اُس (سواری) کی گردن ٹوٹنے کے قریب ہو جاتی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13937]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13937]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (118/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24347»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13938
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ أَخَذَتْهُ بُرَحَاءٌ شَدِيدَةٌ وَعَرِقَ عَرَقًا شَدِيدًا مِثْلَ الْجُمَانِ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ، فَكُنْتُ أَدْخُلُ بِقِطْعَةِ الْعُسُبِ أَوْ كِسَرِهِ، فَأَكْتُبُ وَهُوَ يُمْلِي عَلَيَّ، فَمَا أَفْرُغُ حَتَّى تَكَادَ رِجْلِي تَنْكَسِرُ مِنْ ثِقَلِ الْقُرْآنِ، حَتَّى أَقُولَ: لَا أَمْشِي عَلَى رِجْلِي أَبَدًا، فَإِذَا فَرَغْتُ قَالَ:" اقْرَأْهُ"، فَأَقْرَأُهُ، فَإِنْ كَانَ فِيهِ سَقْطٌ أَقَامَهُ، ثُمَّ أَخْرُجُ بِهِ إِلَى النَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وحی کی کتابت کیا کرتا تھا، جب آپ پر وحی نازل ہوتی تھی، تو آپ پر شدید کپکپی طاری ہو جاتی تھی اور بہت زیادہ پسینہ آتا تھا، جو موتیوں کی مانند ہوتا تھا، پھر جب آپ کی یہ کیفیت ختم ہو جاتی تھی، تو میں کوئی لکڑی یا ٹکڑا لے کر اُس پر وہ وحی تحریر کرتا تھا، اور آپ وہ املاء کرواتے تھے، ایک مرتبہ ایسی ہی کیفیت کے دوران (آپ کا زانوں میری ٹانگ پر تھا) تو قریب تھا کہ قرآن کے بوجھ کی وجہ سے میری ٹانگ ٹوٹ جائے، یہاں تک کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ میں اس ٹانگ پر کبھی نہیں چل سکوں گا، جب یہ کیفیت ختم ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے پڑھو! میں نے اُسے پڑھا، اُس دوران جو غلطی ہوتی تھی، آپ اُسے ٹھیک کروا دیتے تھے، پھر میں اسے لے کر لوگوں کے پاس چلا جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13938]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13938]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4889 و 4787)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13939
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: وُلِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْفِيلِ، وَبَيْنَ الْفِجَارِ وَبَيْنَ الْفِيلِ عِشْرُونَ سَنَةً، قَالَ: سَمُّوهُ الْفِجَارَ لِأَنَّهُمْ [ فَجَرُوا ] ، وَأَحَلُّوا أَشْيَاءَ كَانُوا يُحَرِّمُونَهَا، وَكَانَ بَيْنَ الْفِجَارِ وَبَيْنَ بِنَاءِ الْكَعْبَةِ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً، وَبَيْنَ بِنَاءِ الْكَعْبَةِ وَمَبْعَثِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَمْسُ سِنِينَ، فَبُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعِينَ، قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ الْمَوْلُودَ فَقَطْ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ السَّبَّاكُ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا قیس بن مخرمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عام الفیل میں پیدا ہوئے تھے اور جنگ فجار اور عام الفیل کے درمیان بیس سال کا فرق ہے، راوی کہتے ہیں: لوگوں نے اسے جنگ فجار کا نام اس لیے دیا ہے، کیونکہ ان لوگوں نے زیادتی کی تھی اور ان چیزوں کو حلال قرار دے دیا تھا، جسے وہ حرام قرار دیتے تھے، جنگ فجار اور خانہ کعبہ کی تعمیر کے درمیان پندرہ سال کا وقفہ ہے، اور خانہ کعبہ کی تعمیر اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے درمیان پانچ سال کا فرق ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت چالیس سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس میں سے صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن مہران سماک ہے اس کی توثیق کی بھی کی گئی ہے، اور اس کے بارے میں کلام بھی کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13939]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن مہران سماک ہے اس کی توثیق کی بھی کی گئی ہے، اور اس کے بارے میں کلام بھی کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13939]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (342/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف