الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَعْثَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعُمُومِهَا وَنُزُولِ الْوَحْيِ .
آپ ﷺ کی بعثت، آپ ﷺ کی بعثت کا عمومی ہونا اور وحی کے نزول کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13935
وَعَنْ خَدِيجَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَا ابْنَ عَمِّ هَلْ تَسْتَطِيعُ إِذَا جَاءَكَ الَّذِي يَأْتِيكَ أَنْ تُخْبِرَنِي [ بِهِ ] ؟ فَقَالَ [ لِي ] رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ يَا خَدِيجَةُ"، قَالَتْ خَدِيجَةُ: فَجَاءَهُ جِبْرِيلُ ذَاتَ يَوْمٍ وَأَنَا عِنْدَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا خَدِيجَةُ هَذَا صَاحِبِي الَّذِي يَأْتِينِي قَدْ جَاءَ"، فَقُلْتُ لَهُ: قُمْ فَاجْلِسْ عَلَى فَخِذِي الْأَيْمَنِ، فَقُلْتُ لَهُ: هَلْ تَرَاهُ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، فَقُلْتُ لَهُ: تَحَوَّلْ فَاجْلِسْ عَلَى فَخِذِي الْأَيْسَرِ، فَجَلَسَ، فَقُلْتُ لَهُ: هَلْ تَرَاهُ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، فَقُلْتُ لَهُ: تَحَوَّلْ فَاجْلِسْ فِي حِجْرِي. فَجَلَسَ، فَقُلْتُ لَهُ: تَرَاهُ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَتْ خَدِيجَةُ: فَتَحَسَّرْتُ وَطَرَحْتُ خِمَارِي وَقُلْتُ: هَلْ تَرَاهُ؟ قَالَ:" لَا"، فَقُلْتُ: هَذَا وَاللَّهِ مَلَكٌ كَرِيمٌ، وَاللَّهِ مَا هُوَ شَيْطَانٌ، قَالَتْ خَدِيجَةُ: فَقُلْتُ لِوَرَقَةَ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى بْنِ قُصَيٍّ ذَلِكَ مِمَّا أَخْبَرَنِي [ بِهِ ] مُحَمَّدُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ وَرَقَةُ: حَقًّا يَا خَدِيجَةُ حَدِيثُكُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اے چچا زاد! کیا آپ یہ استطاعت رکھتے ہیں کہ جو فرشتہ آپ کے پاس آتا ہے، جب وہ آپ کے پاس آئے تو آپ مجھے اس کے بارے میں بتائیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خدیجہ! ٹھیک ہے، سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: جب ایک دن سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے، تو میں اس وقت آپ کے پاس موجود تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خدیجہ! یہ میرا ساتھی میرے پاس آ گیا ہے، میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: آپ اُٹھیں اور آ کر میرے دائیں زانوں پر بیٹھ جائیں، پھر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: کیا آپ اُسے دیکھ رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں! میں نے کہا: اب آپ منتقل ہو کر میرے بائیں زانوں پر بیٹھ جائیں، آپ تشریف فرما ہوئے، میں نے آپ سے دریافت کیا: کیا آپ اسے دیکھ رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! میں نے آپ سے عرض کی: آپ منتقل ہو کر میری گود میں بیٹھ جائیں، آپ بیٹھ گئے، میں نے آپ سے دریافت کیا: کیا آپ اسے دیکھ رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں! سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے کلائیاں چڑھا لیں، اور چادر اتار دی اور دریافت کیا: کیا اب آپ اُسے دیکھ رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: جی نہیں! تو میں نے کہا: اللہ کی قسم! یہ کوئی معزز فرشتہ ہے، اللہ کی قسم! یہ شیطان نہیں ہے۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے ورقہ بن نوفل سے اس بارے میں بات چیت کی، جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتایا تھا، تو ورقہ نے کہا: اے خدیجہ! تمہاری بات ٹھیک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13935]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13935]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 13935 in Urdu