🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. بَابٌ فِي مَثَلِهِ وَمَثَلِ مَنْ أَطَاعَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ اور آپ ﷺ کی پیروی کرنے والوں کی مثال
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13957
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ مَلَكَانِ، فَقَعَدَ أَحَدُهُمَا عِنْدَ رِجْلَيْهِ وَالْآخَرُ عِنْدَ رَأْسِهِ، فَقَالَ الَّذِي عِنْدَ رِجْلَيْهِ لِلَّذِي عِنْدَ رَأْسِهِ: اضْرِبْ مَثَلَ هَذَا وَمَثَلَ أُمَّتِهِ، فَقَالَ: إِنَّ مَثَلَ هَذَا وَمَثَلَ أُمَّتِهِ كَمَثَلِ قَوْمٍ سَفْرٍ انْتَهَوْا إِلَى رَأْسِ مَفَازَةٍ، فَلَمْ يَكُنْ مَعَهُمْ مِنَ الزَّادِ مَا يَقْطَعُونَ بِهِ الْمَفَازَةَ وَلَا مَا يَرْجِعُونَ بِهِ، فَبَيْنَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ أَتَاهُمْ رَجُلٌ فِي حُلَّةٍ حِبَرَةٍ فَقَالَ أَرَأَيْتُمْ إِنْ وَرَدْتُ بِكُمْ رِيَاضًا مُعْشِبَةً وَحِيَاضًا رُوَاءً، أَتَتَّبِعُونِي؟ قَالُوا: نَعَمْ، فَانْطَلَقَ بِهِمْ فَأَوْرَدَهُمْ رِيَاضًا مُعْشِبَةً وَحِيَاضًا رُوَاءً، فَأَكَلُوا وَشَرِبُوا وَسَمِنُوا، فَقَالَ لَهُمْ أَلَمْ أَلْقَكُمْ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ فَجَعَلْتُمْ لِي إِنْ أُورِدْكُمْ رِيَاضًا مُعْشِبَةً وَحِيَاضًا رُوَاءً أَنْ تَتَّبِعُونِي؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: فَإِنَّ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ رِيَاضًا هِيَ أَعْشَبُ مِنْ هَذِهِ وَحِيَاضًا أَرْوَى مِنْ هَذِهِ فَاتَّبِعُونِي، قَالَ: فَقَامَتْ طَائِفَةٌ قَالَتْ: صَدَقَ وَاللَّهِ، لَنَتَّبِعَنَّهُ، وَقَالَتْ طَائِفَةٌ: قَدْ رَضِينَا بِهَذَا نُقِيمُ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں دیکھا کہ دو فرشتے آپ کے پاس آئے، ان میں سے ایک آپ کی پائینتی بیٹھ گیا اور دوسرا آپ کے سرہانے بیٹھ گیا، جو فرشتہ آپ کی پائینتی بیٹھا ہوا تھا، اس نے سرہانے موجود فرشتے سے کہا: تم ان کی اور ان کی امت کی مثال بیان کرو! تو اس نے کہا: ان کی اور ان کی امت کی مثال سفر کرنے والے لوگوں کی مانند ہے جو کسی ویرانے میں ایک جگہ پر پہنچتے ہیں، ان کے پاس زاد سفر نہیں ہوتا، جس کی مدد سے وہ اس ویرانے کو پار کر سکیں، اور نہ ہی وہ اس جگہ سے واپس جا سکتے ہیں، ابھی وہ اسی حالت میں ہوتے ہیں کہ اُن کے پاس ایک شخص آتا ہے، جس نے یمنی چادر کا حلہ پہنا ہوا ہوتا ہے، وہ یہ کہتا ہے: اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ کہ اگر میں تم لوگوں کو سرسبز و شاداب باغات اور دیدہ زیب حوضوں میں لے جاؤں؟ تو کیا تم لوگ میری پیروی کر لو گے؟ وہ جواب دیتے ہیں: جی ہاں! وہ اُن کو ساتھ لے کر سرسبز و شاداب باغات میں اور دیدہ زیب حوضوں میں جاتا ہے، وہ لوگ وہاں کھاتے پیتے ہیں، موٹے ہو جاتے ہیں، پھر وہ شخص ان سے کہتا ہے: جب میں نے تمہارے ساتھ ملاقات کی تھی، تو تمہاری ایک مخصوص حالت تھی، اور تم نے میرے ساتھ یہ طے کیا تھا کہ میں تم لوگوں کو سرسبز و شاداب باغات اور حوضوں میں لے جاؤں گا، اور پھر تم لوگ پیروی کر لو گے، تو وہ لوگ کہتے ہیں: ٹھیک ہے، تو وہ شخص کہتا ہے: آگے ایسے باغات ہیں، جو ان سے زیادہ سرسبز و شاداب ہیں، اور ایسے حوض ہیں، جو ان سے زیادہ اچھے ہیں، تو تم لوگ میری پیروی کرو! تو ایک گروہ یہ کہتا ہے: اللہ کی قسم! یہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، ہم ان کی پیروی کریں گے، اور ایک گروہ کہتا ہے: ہم اسی پر راضی ہیں، اور ہم یہیں رہیں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13957]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2407) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2402)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2398»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13958
وَعَنْ رَبِيعَةَ الْجَرْشِيِّ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ فَقِيلَ لَهُ: لِتَنَمْ عَيْنُكَ، وَلْتَسْمَعْ أُذُنُكَ، وَلْيَعْقِلْ قَلْبُكَ قَالَ: فَنَامَتْ عَيْنِي، وَسَمِعَتْ أُذُنِي، وَعَقَلَ قَلْبِي، قَالَ: فَقِيلَ لَهُ: سَيِّدٌ بَنَى دَارًا، وَصَنَعَ مَأْدُبَةً، وَأَرْسَلَ دَاعِيًا، فَمَنْ أَجَابَ الدَّاعِيَ دَخَلَ الدَّارَ وَأَكَلَ مِنَ الْمَأْدُبَةِ وَرَضِيَ عَلَيْهِ السَّيِّدُ، وَمَنْ لَمْ يُجِبِ الدَّاعِيَ لَمْ يَدْخُلِ الدَّارَ وَلَمْ يَنَلْ مِنَ الْمَأْدُبَةِ وَسَخِطَ عَلَيْهِ السَّيِّدُ وَالسَّيِّدُ هُوَ اللَّهُ، وَالدَّاعِي مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْمَأْدُبَةُ الْجَنَّةُ، قَالَ: وَذَكَرَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
سیدنا ربیعہ جرشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ؛ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فرشتہ آیا اور آپ سے کہا: گیا: آپ کی آنکھیں سو رہی ہیں، لیکن آپ کے کان سن رہے ہیں، اور آپ کا دل سمجھ رہا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری آنکھیں سو رہی ہیں، میرے کان سن رہے ہیں، اور میرا دل سمجھ رہا ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کہا: گیا: ایک سردار نے ایک گھر بنایا اور ایک دسترخوان تیار کیا اور ایک دعوت دینے والے کو بھیجا، تو جس شخص نے دعوت دینے والے کی بات کو قبول کیا، وہ گھر میں آ جائے گا اور دسترخوان سے کھائے گا، اور سردار اس سے راضی ہو جائے گا، اور جس شخص نے دعوت دینے والے کی دعوت کو قبول نہیں کیا، وہ گھر میں نہیں آئے گا اور دسترخوان سے کچھ حاصل نہیں کر پائے گا، اور سردار اس پر ناراض ہو جائے گا، تو سردار، اللہ تعالیٰ ہے، اور دعوت دینے والے، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور دسترخوان جنت ہے۔۔۔۔۔۔۔، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13958]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4597)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 11، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4597»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13959
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: اسْتَبَقَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَانْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَيْنَا مَكَانَ كَذَا وَكَذَا فَخَطَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خُطَّةً فَقَالَ:" كُنْ بَيْنَ ظَهْرَيْ هَذِهِ لَا تَخْرُجْ مِنْهَا، فَإِنَّكَ إِنْ خَرَجْتَ مِنْهَا هَلَكْتَ"، قَالَ: فَكُنْتُ فِيهَا، قَالَ: فَمَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَقَّ أَوْ أَبْعَدَ شَيْئًا - أَوْ كَمَا قَالَ - ثُمَّ إِنَّهُ ذَكَرَ هَنِينًا كَأَنَّهُمُ الزُّطُّ - قَالَ [ عَفَّانٌ ] أَوْ كَمَا قَالَ عَفَّانُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ - لَيْسَ عَلَيْهِمْ ثِيَابٌ وَلَا أَرَى سَوْآتِهِمْ طِوَالًا قَلِيلٌ لَحْمُهُمْ، قَالَ: فَأَتَوْا فَجَعَلُوا يَرْكَبُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: وَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ عَلَيْهِمْ، قَالَ: وَجَعَلُوا يَأْتُونَ فَيَخِيلُونَ [ أَوْ يَمِيلُونَ ] حَوْلِي وَيَعْتَرِضُونَ [ لِي ] ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَأُرْعِبْتُ مِنْهُمْ رُعْبًا شَدِيدًا، قَالَ: فَجَلَسْتُ أَوْ كَمَا قَالَ - فَلَمَّا انْشَقَّ عَمُودُ الصُّبْحِ جَعَلُوا يَذْهَبُونَ - أَوْ كَمَا قَالَ - ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَاءَ ثَقِيلًا وَجِعًا أَوْ يَكَادُ أَنْ يَكُونَ وَجِعًا مِمَّا رَكِبُوهُ، قَالَ:" إِنِّي أَجِدُنِي ثَقِيلًا" - أَوْ كَمَا قَالَ - [ فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ فِي حِجْرِي، أَوْ كَمَا قَالَ ] قَالَ: ثُمَّ إِنَّ هَنِينًا أَتَوْا عَلَيْهِمْ ثِيَابٌ بِيضٌ طِوَالٌ - أَوْ كَمَا قَالَ - وَقَدْ أَغْفَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَأُرْعِبْتُ أَشَدَّ مِمَّا أُرْعِبْتُ فِي الْمَرَّةِ الْأُولَى - قَالَ عَارِمٌ فِي حَدِيثِهِ: فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: هَلُمَّ فَلْنَضْرِبْ لَهُ مَثَلًا - أَوْ كَمَا قَالُوا - قَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: اضْرِبُوا لَهُمْ مَثَلًا وَنُئَوِّلُ نَحْنُ أَوْ نَضْرِبُ نَحْنُ وَتُأَوِّلُونَ أَنْتُمْ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: مَثَلُهُ كَمَثَلِ سَيِّدٍ بَنَى بُنْيَانًا حَصِينًا ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى النَّاسِ بِطَعَامٍ - أَوْ كَمَا قَالَ - فَمَنْ لَمْ يَأْتِ طَعَامَهُ - أَوْ قَالَ - لَمْ يَتْبَعْهُ، عُذِّبَ عَذَابًا شَدِيدًا - أَوْ كَمَا قَالَ الْآخَرُونَ - أَمَّا السَّيِّدُ فَهُوَ رَبُّ الْعَالَمِينَ، وَأَمَّا الْبُنْيَانُ فَهُوَ الْإِسْلَامُ، وَالطَّعَامُ الْجَنَّةُ، وَهُوَ الدَّاعِي، فَمَنِ اتَّبَعَهُ كَانَ فِي الْجَنَّةِ. قَالَ عَارِمٌ فِي حَدِيثِهِ: - أَوْ كَمَا قَالُوا - وَمَنْ لَمْ يَتْبَعْهُ عُذِّبَ - أَوْ كَمَا قَالَ - ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا رَأَيْتَ يَا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ؟"، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: رَأَيْتُ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا خَفِيَ عَلَيَّ شَيْءٌ مِمَّا قَالُوا"، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُمْ نَفَرٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ - أَوْ قَالَ - هُمْ مِنَ الْمَلَائِكَةِ أَوْ كَمَا شَاءَ اللَّهُ"، قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ وَرِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَمْرٍو الْبِكَالِيِّ، وَذَكَرَهُ الْعِجْلِيُّ فِي ثِقَاتِ التَّابِعِينَ وَابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ فِي الصَّحَابَةِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ساتھ چلنے کے لئے کہا: راوی کہتے ہیں: ہم روانہ ہوئے یہاں تک کہ ہم فلاں مقام پر پہنچ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے زمین پر ایک لکیر لگا دی، اور فرمایا: تم نے اس سے پیچھے رہنا ہے، تم نے اس سے آگے نہیں نکلنا، اگر تم اس سے آگے نکلے، تو تم ہلاکت کا شکار ہو جاؤ گے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اس کے اندر رہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دور تشریف لے گئے، جتنی دور کوئی کنکری پھینکنے پر جاتی ہے، یا شاید اس سے کچھ زیادہ دور چلے گئے، راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے کچھ افراد کو دیکھا، گویا وہ زط (قوم کے لوگ) تھے۔ یہاں عفان نامی راوی کو شک ہے۔ ان کے جسم پر کوئی کپڑے نہیں تھے اور ان کی شرمگاہ بھی مجھے دکھائی نہیں دے رہی تھی، وہ طویل القامت لوگ تھے اور ان کے جسم پر گوشت کم تھا، وہ لوگ آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد اکٹھے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے سامنے تلاوت کرنے لگے، پھر وہ میرے پاس آتے تھے اور میرے اردگرد گھومتے تھے میرے سامنے آتے تھے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اُن سے بہت زیادہ خوف زدہ ہو گیا، لیکن میں بیٹھا رہا، جیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا، جب صبح صادق کا وقت ہوا، تو وہ لوگ جانے لگے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ بوجھل اور تکلیف کا شکار تھے۔ راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: قریب تھا کہ آپ تکلیف کا شکار ہو جاتے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ آپ کے پاس رہے تھے، آپ نے فرمایا: مجھے بوجھل پن محسوس ہو رہا ہے، یا جس طرح بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، پھر آپ نے اپنا سر مبارک میری گود میں رکھا، یا جس طرح بھی راوی نے بیان کیا، پھر انہوں نے کہا: کچھ لوگ آئے تھے، جن کے جسم پر لباس پر سفید کپڑے تھے اور وہ طویل القامت تھے یا جس طرح بھی انہوں نے بیان کیا، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سو چکے تھے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں پہلی مرتبہ جتنا پریشان ہوا تھا، اس سے زیادہ پریشان ہو گیا، یہاں عارم نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: آؤ ہم ان کے لئے مثال بیان کرتے ہیں، یا جس طرح بھی اس نے کہا: پھر انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: ان کے لئے مثال بیان کرو، ہم اس کی وضاحت کریں گے، یا یہ ہے کہ ہم مثال بیان کرتے ہیں، اور تم اس کی وضاحت کر دینا، پھر انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: ”ان کی مثال اس طرح ہے، جیسے ایک سردار ایک قلعہ بناتا ہے، اور پھر وہ لوگوں کو کھانے کی دعوت دیتا ہے، تو جو شخص اس کھانے میں نہیں آتا، راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: وہ اس کی پیروی نہیں کرتا، اُسے زبردست عذاب دیا جائے گا، یا جس طرح بھی انہوں نے کہا: تو دوسروں نے کہا: جہاں تک سردار کا تعلق ہے، تو اس سے مراد تمام جہانوں کا پروردگار ہے، جہاں تک عمارت کا تعلق ہے، تو اس سے مراد اسلام ہے، اور کھانے سے مراد، جنت ہے، اور یہ صاحب، دعوت دینے والے ہیں، جو شخص ان کی پیروی کر لے گا، وہ جنت میں جائے گا، یہاں عارم نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں، یا جس طرح بھی انہوں نے کہا: اور جو ان کی پیروی نہیں کرے گا، اُسے عذاب دیا جائے گا، یا جس طرح بھی انہوں نے کہا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہو گئے، آپ نے فرمایا: اے ابن ام عبد! تم نے کیا دیکھا؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں نے یہ یہ چیز دیکھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہوں نے جو جو باتیں کی تھیں، وہ مجھ سے پوشیدہ نہیں رہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ فرشتوں کا گروہ تھا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) یہ فرشتے تھے، یا جو بھی اللہ کو منظور تھا (وہ آپ نے فرمایا)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عمرو بقالی کا معاملہ مختلف ہے، عجلی نے اس کا ذکر ثقہ تابعین میں کیا ہے، اور ابن حبان اور دیگر حضرات نے اس کا ذکر صحابہ کرام میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13959]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (3788)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3778»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں