الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِيمَنْ دَعَا لَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اس شخص کا بیان، جس کے لئے نبی اکرم ﷺ نے دعا کی ہو
حدیث نمبر: 14000
عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا دَعَا لِرَجُلٍ أَصَابَتْهُ وَأَصَابَتْ وَلَدَهُ وَوَلَدَ وَلَدِهِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص کے لئے دعا کرتے تھے، تو وہ دعا اسے بھی نصیب ہوتی تھی، اس کی اولاد کو بھی نصیب ہوتی تھی، اور اس کی اولاد کی اولاد کو بھی نصیب ہوتی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14000]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22766»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14001
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَيْضًا: أَنَّ صَلَاةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَتُدْرِكُ الرَّجُلَ وَوَلَدَهُ وَوَلَدَ وَلَدِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنِ ابْنٍ لِحُذَيْفَةَ، عَنْ حُذَيْفَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا آدمی تک، اس کی اولاد تک اور اس کی اولاد کی اولاد تک پہنچتی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کے حوالے سے، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، اور میں ان کے صاحبزادے سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14001]
یہ روایت امام أحمد نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کے حوالے سے، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، اور میں ان کے صاحبزادے سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14001]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14002
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا فِي حَلْقَةٍ فَأَرَادَ الْقِيَامَ، فَقَامَ غُلَامٌ فَتَنَاوَلَ نَعْلَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرَدْتَ رِضَا رَبِّكَ؟ رَضِيَ اللَّهُ عَنْكَ"، فَكَانَ لِذَلِكَ الْغُلَامِ نَحْوٌ فِي الْمَدِينَةِ حَتَّى اسْتُشْهِدَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ أَبِي خَلِيفَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ أَبِي خَلِيفَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک حلقے میں تشریف فرما تھے، آپ نے اٹھنے کا ارادہ کیا، تو ایک لڑکا کھڑا ہوا، اس نے آپ کے جوتے آپ کے سامنے رکھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے ذریعے اپنے پروردگار کی رضا کا ارادہ کیا ہے، اللہ تعالیٰ تم سے راضی ہو جائے، راوی کہتے ہیں: تو مدینہ منورہ میں اس لڑکے کو بعد میں نمایاں حیثیت حاصل ہوئی، یہاں تک کہ وہ بعد میں شہید بھی ہوا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خلیفہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14002]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خلیفہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14002]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2449)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6912»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14003
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ لِغُلَامٍ مِنَ الْأَنْصَارِ:" نَاوِلْنِي نَعْلِي"، فَقَالَ الْغُلَامُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي اتْرُكْنِي حَتَّى أَجْعَلَهَا أَنَا فِي رِجْلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ إِنَّ عَبْدَكَ هَذَا يَتَرَضَّاكَ فَارْضَ عَنْهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے سے کہا: میرا جوتا مجھے پکڑا دو! اس لڑکے نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں یہ آپ کے پاؤں میں پہنا دوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تیرا یہ بندہ تیری رضا کا طلب گار ہے، تو اس سے راضی ہو جا!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14003]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14003]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1175)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1125»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14004
وَعَنْ دَهْرٍ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي مَسِيرِهِ إِلَى خَيْبَرَ لِعَامِرِ بْنِ الْأَكْوَعِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَرْحَمُهُ اللَّهُ". فَقَالَ عُمَرُ: وَجَبَتْ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَمْتَعْتَنَا بِهِ، فَقُتِلَ يَوْمَ خَيْبَرَ شَهِيدًا. وَقَدْ تَقَدَّمَ سَمَاعُهُ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا دہر اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خیبر کی طرف سفر کے دوران، سیدنا عامر بن اکوع رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جس میں آگے چل کے یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم اس شخص کے لئے شہادت) واجب ہو گئی ہے، اگر آپ ہمیں اس سے نفع لینے دیتے (یعنی اس کی زندگی کی دعا کرتے) تو مناسب تھا۔ راوی کہتے ہیں: تو وہ صاحب غزوہ خیبر کے موقع پر شہید ہو گئے تھے۔ اس سے پہلے
یہ روایت غزوہ خیبر سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، جسے امام طبرانی نے نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14004]
یہ روایت غزوہ خیبر سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، جسے امام طبرانی نے نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14004]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15128»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح