🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

31. بَابٌ فِيمَا خُصَّ بِهِ عَمَّنْ تَقَدَّمَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اس چیز کا بیان کہ آپ ﷺ کو آپ ﷺ کے پہلے کے (انبیاء کرام) کے مقابلے میں جن خصوصیات سے نوازا گیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14005
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" فُضِّلْتُ عَلَى الْأَنْبِيَاءِ بِسِتٍّ لَمْ يُعْطَهُنَّ أَحَدٌ كَانَ قَبْلِي: غُفِرَ لِي مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِي وَمَا تَأَخَّرَ، وَأُحِلَّتْ لِي الْغَنَائِمُ وَلَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ كَانَ قَبْلِي، وَجُعِلَتْ أُمَّتِي خَيْرَ الْأُمَمِ، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا، وَأُعْطِيتُ الْكَوْثَرَ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ صَاحِبَكُمْ لَصَاحِبُ لِوَاءِ الْحَمْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، تَحْتَهُ آدَمُ فَمَنْ دُونَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے دیگر انبیاء کرام پر چھ حوالے سے فضیلت عطا کی گئی ہے، یہ چیزیں مجھ سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں، میرے گزشتہ اور آئندہ ذنب کی مغفرت کر دی گئی ہے، میرے لئے مال غنیمت کو حلال قرار دیا گیا، جو مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہیں ہوا، میری امت کو تمام امتوں سے بہتر بنایا گیا، میرے لئے تمام روئے زمین کو نماز کی جگہ اور طہارت کے حصول کا ذریعہ بنایا گیا، مجھے کوثر عطا کیا گیا، رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تمہارے آقا قیامت کے دن ”لواء الحمد“ والے فرد ہوں گے، جس (جھنڈے) کے نیچے سیدنا آدم علیہ السلام اور ان کے علاوہ سب لوگ ہوں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14005]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2442)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14006
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهَا نَبِيٌّ قَبْلِي: بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ وَإِنَّمَا كَانَ النَّبِيُّ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ. وَأُطْعِمْتُ الْمَغْنَمَ وَلَمْ يَطْعَمْهُ أَحَدٌ كَانَ قَبْلِي، وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ طَهُورًا وَمَسْجِدًا، وَلَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ أُعْطِيَ دَعْوَةً فَتَعَجَّلَهَا وَإِنِّي أَخَّرْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي، وَهِيَ بَالِغَةٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ مَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ خصوصیات عطا کی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں، مجھے تمام سفید فام اور سیاہ فام لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا، جبکہ پہلے ہر نبی کو اُس کی قوم کی طرف مبعوث کیا جاتا تھا، ایک ماہ کے فاصلے سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، مجھے مال غنیمت عطا کیا گیا، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیا گیا، میرے لئے تمام زمین کو نماز کی جگہ اور طہارت کا ذریعہ قرار دیا گیا اور مجھ سے پہلے ہر نبی کو ایک مخصوص دعا کا اختیار دیا گیا، اور اُس نبی نے وہ دعا کر لی، لیکن میں نے اپنی مخصوص دعا کو اپنی امت کی شفاعت کے لئے مؤخر کر دیا، اور اگر اللہ نے چاہا، تو یہ ہر اس شخص کو نصیب ہو گی، جو ایسی حالت میں مرے گا، کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14006]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7435»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں