الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے فضائل کا مجموعہ
حدیث نمبر: 14323
وَعَنْ أَبِي وَاقِدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا لَاتَّخَذَتُ ابْنَ أَبِي قُحَافَةَ، وَلَكِنَّ صَاحِبَكُمْ خَلِيلُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو میں ابوقحافہ کے صاحبزادے کو (خلیل) بنا لیتا لیکن تمہارے آقا اللہ کے خلیل ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14323]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14323]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3297)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3297»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14324
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ اتَّخَذَنِي خَلِيلًا كَمَا اتَّخَذَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا، وَإِنَّ خَلِيلِي أَبُو بَكْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے مجھے خلیل بنایا ہے، جس طرح اس نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا ہے، اور میرا خلیل ابوبکر ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14324]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14324]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7816)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7816»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14325
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَحَدٍ أَمَنُّ عَلَيَّ فِي يَدِهِ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، زَوَّجَنِي ابْنَتَهُ، وَأَخْرَجَنِي إِلَى دَارِ الْهِجْرَةِ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا لَاتَّخَذَتُ أَبَا بَكْرٍ، وَلَكِنْ إِخَاءٌ وَمَوَدَّةٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے ساتھ کسی نے بھی ابوبکر سے زیادہ اچھا سلوک نہیں کیا، اس نے اپنی بیٹی کی شادی میرے ساتھ کروائی، مجھے ساتھ لے کر دارالہجرت کی طرف آیا، اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا، تو میں ابوبکر کو خلیل بنا لیتا، لیکن بھائی چارہ اور محبت قیامت کے دن تک رہیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14325]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14325]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12647)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12647»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14326
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَحَدٍ أَعْظَمُ عِنْدِي يَدًا مِنْ أَبِي بَكْرٍ ; وَاسَانِي بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَزَادُوا:" وَأَنْكَحَنِي ابْنَتَهُ". وَفِيهِ أَرْطَأَةُ أَبُو حَاتِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَزَادُوا:" وَأَنْكَحَنِي ابْنَتَهُ". وَفِيهِ أَرْطَأَةُ أَبُو حَاتِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے ساتھ ابوبکر سے زیادہ اچھا سلوک اور کسی نے نہیں کیا، اس نے اپنی جان اور اپنے مال کے ذریعے میرا ساتھ دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اس نے میری شادی اپنی بیٹی کے ساتھ کروائی۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی ارطاۃ ابوحاتم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14326]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (508) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11461)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11461، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3847»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14327
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَرَادَ أَنْ يُسَرِّحَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ فَاسْتَشَارَ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَعَلِيٌّ، وَطَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَأُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ، فَاسْتَشَارَهُمْ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَوْلَا أَنَّكَ اسْتَشَرْتَنَا مَا تَكَلَّمْنَا، فَقَالَ:" إِنِّي فِيمَا لَمْ يُوحَ إِلَيَّ كَأَحَدِكُمْ". قَالَ: فَتَكَلَّمَ الْقَوْمُ فَتَكَلَّمَ كُلُّ إِنْسَانٍ بِرَأْيِهِ، فَقَالَ:" مَا تَرَى يَا مُعَاذُ؟". فَقُلْتُ: أَرَى مَا قَالَ أَبُو بَكْرٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ يَكْرَهُ فَوْقَ سَمَائِهِ أَنْ يُخْطِئَ أَبُو بَكْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَبُو الْعَطُوفِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَبُو الْعَطُوفِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجنے کا ارادہ کیا، تو آپ نے اپنے اصحاب سے مشورہ لیا، جن میں سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا عثمان، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر اور سیدنا اُسید بن حضیر رضی اللہ عنہم شامل تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے مشورہ لیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر آپ نے ہم سے مشورہ نہ لیا ہوتا تو ہم نے اس بارے میں بات چیت نہیں کرنی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جن معاملات میں میری طرف وحی نہیں کی جاتی، میں ان میں تمہاری طرح کا ایک فرد ہوں، راوی کہتے ہیں: لوگوں نے اس بارے میں بات چیت کی، ہر انسان نے اپنی رائے بیان کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے معاذ! تم کیا سمجھتے ہو، میں نے عرض کی: میں یہ سمجھتا ہوں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہے، وہی ٹھیک ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ آسمان کے اوپر اس بات کو ناپسند کرتا ہے کہ ابوبکر غلطی کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابوعطوف نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14327]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (67/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14328
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: اسْتَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فَأَشَارُوا عَلَيْهِ ; فَأَصَابَ أَبُو بَكْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مشورہ لیا، ان حضرات نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مشورہ دیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی رائے اس بارے میں درست ثابت ہوئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14328]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14328]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3961»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14329
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمَّا أُسْرِيَ بِي إِلَى السَّمَاءِ دَخَلْتُ جَنَّةَ عَدْنٍ، فَوَقَعَتْ فِي يَدِي [ تُفَّاحَةٌ ] ، فَلَمَّا وَضَعْتُهَا فِي يَدَيَّ انْفَلَقَتْ عَنْ حَوْرَاءَ، عَيْنَاءَ، مُرْضِيَةٍ، أَشْفَارُ عَيْنَيْهَا كَمَقَادِيمِ أَجْنِحَةِ النُّسُورِ، قُلْتُ لَهَا: لِمَنْ أَنْتِ؟ قَالَتْ: أَنَا لِلْخَلِيفَةِ مِنْ بَعْدِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ بَكْرِ بْنِ سَهْلٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْعَبْدِيِّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب مجھے آسمان کی طرف معراج کروائی گئی، تو میں جنت عدن میں داخل ہوا، میرے سامنے ایک سیب آیا، جب میں نے اسے اپنے ہاتھ میں رکھا تو وہ پھٹ گیا اور اس میں سے ایک حور نکلی، جو خوبصورت آنکھوں والی پسندیدہ شخصیت کی مالک تھی، اس کی آنکھوں کی پلکیں یوں تھیں جس طرح عقاب کے آگے والے پر ہوتے ہیں، میں نے اس سے دریافت کیا: تم کس کو ملو گی؟ اس نے جواب دیا: میں آپ کے بعد والے خلیفہ کے لئے ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد بکر بن سہل کے حوالے سے نقل کی ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ مقارب الحدیث ہے اس نے عبداللہ بن سلیمان عبدی کے حوالے سے اس روایت کو نقل کیا ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14329]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (285/25)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3113»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14330
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى خَلَفَ أَبِي بَكْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ هِشَامٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ هِشَامٍ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ خِلَافٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن ہشام ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14330]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (497)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 14331
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَدْخُلُ الْجَنَّةَ رَجُلٌ لَا يَبْقَى فِي الْجَنَّةِ أَهْلُ دَارٍ وَلَا غُرْفَةٍ إِلَّا قَالُوا: مَرْحَبًا مَرْحَبًا، إِلَيْنَا إِلَيْنَا". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا ثَوَابُ هَذَا الرَّجُلِ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَجَلْ أَنْتَ هُوَ يَا أَبَا بَكْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي بَكْرٍ السَّالِمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي بَكْرٍ السَّالِمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص جنت میں داخل ہو گا، تو جنت میں موجود ہر گھر اور ہر بالاخانے کے سب لوگ یہ کہیں گے خوش آمدید، خوش آمدید، ہماری طرف آئیں، ہماری طرف آئیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس دن اس شخص کا ثواب کیا ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں اے ابوبکر! وہ تم ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف أحمد بن ابوبکر سالمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14331]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (485) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11166)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11166، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6164»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14332
وَعَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ إِذَا ذُكِرَ عِنْدَهُ أَبُو بَكْرٍ قَالَ: السَّبَّاقُ، يَذْكُرُونَ السَّبَّاقَ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا اسْتَبَقْنَا إِلَى خَيْرٍ قَطُّ إِلَّا سَبَقَنَا إِلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُفَضَّلِ الْحَرَّانِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُفَضَّلِ الْحَرَّانِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
صلہ بن زفر بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا جاتا تو وہ فرماتے تھے: سبقت لے جانے والے لوگ، سبقت لے جانے والوں کا ذکر کرتے ہیں، پھر انہوں نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، ہم نے جب بھی کسی بھلائی کی طرف سبقت لے جانے کی کوشش کی، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس کی طرف ہم سے سبقت لے جا چکے ہوتے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبدالرحمن بن مفضل حرانی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14332]