🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

5. بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے فضائل کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14313
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا الدَّرْدَاءِ يَمْشِي بَيَنَ يَدَيْ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ:" يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ، تَمْشِي قُدَّامَ رَجُلٍ لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ بَعْدَ النَّبِيِّينَ عَلَى رَجُلٍ أَفْضَلَ مِنْهُ؟". فَمَا رُئِيَ أَبُو الدَّرْدَاءِ بَعْدُ يَمْشِي إِلَّا خَلَفَ أَبِي بَكْرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے آگے چلتے ہوئے دیکھا، تو ارشاد فرمایا: اے ابودرداء! تم ایک ایسے شخص کے آگے چل رہے ہو، سورج کسی ایسے شخص پر طلوع نہیں ہوا جو انبیاء کے بعد، اس سب سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو اس کے بعد سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو ہمیشہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے چلتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن یحیی تیمی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14313]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7302»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14314
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَمْشِي أَمَامَ أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ:" لَا تَمْشِ أَمَامَ مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ ; إِنَّ أَبَا بَكْرٍ خَيْرٌ مِمَّنْ طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ أَوْ غَرَبَتْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةٌ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا، میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے آگے چل رہا تھا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم اس شخص کے آگے نہ چلو جو تم سے زیادہ بہتر ہے، ابوبکر ان سب لوگوں سے زیادہ بہتر ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے یا غروب ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے، اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14314]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11676)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14315
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ خَيْرُ النَّاسِ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ نَبِيًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ زِيَادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابوبکر صدیق سب لوگوں سے زیادہ بہتر ہے، البتہ انبیاء کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن زیاد ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14315]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14316
وَعَنْ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ النَّاسَ، فَالْتَفَتَ الْتِفَاتَةً فَلَمْ يَرَ أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَبُو بَكْرٍ، أَبُو بَكْرٍ، إِنَّ رُوحَ الْقُدُسِ جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - أَخْبَرَنِي آنِفًا: أَنَّ خَيْرَ أُمَّتِكَ بَعْدَكَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو غَزِيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے لوگوں کو خطبہ دیا، آپ نے توجہ کی، تو آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ملاحظہ نہیں کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوبکر، ابوبکر روح القدس جبریل نے ابھی مجھے یہ بتایا ہے کہ آپ کے بعد آپ کی امت کا سب سے بہتر فرد ابوبکر صدیق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوغزیہ محمد بن موسیٰ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14316]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6444»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14317
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابُهُ يَسْبَحُونَ فِي غَدِيرٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيَسْبَحْ كُلُّ رَجُلٍ مِنْكُمُ إِلَى صَاحِبِهِ". فَسَبَحَ كُلُّ رَجُلٍ مِنْهُمْ إِلَى صَاحِبِهِ، وَبَقِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ، فَسَبَّحَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى أَبِي بَكْرٍ حَتَّى عَانَقَهُ وَقَالَ:" أَنَا إِلَى صَاحِبِي، أَنَا إِلَى صَاحِبِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب ایک تالاب میں تیر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے ہر فرد تیر کر اپنے ساتھی کی طرف جائے، تو ان میں سے ہر ایک تیر کر اپنے ساتھی کی طرف چلا گیا، صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ باقی رہ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیر کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف گئے اور انہیں گلے لگایا اور فرمایا: میں اپنے ساتھی کی طرف (جا رہا) ہوں، میں اپنے ساتھی کی طرف (جا رہا) ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14317]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11676»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14318
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا، لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو میں ابوبکر کو خلیل بنا لیتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یزید اؤدی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14318]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3661»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14319
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا، لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا، وَلَكِنَّ أُخُوَّةَ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْوَاسِطِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو میں ابوبکر کو خلیل بنا لیتا البتہ اسلامی بھائی چارہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن عبدالرحمن واسطی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14319]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (2076)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2076»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14320
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ نَالَ مِنْ عُمَرَ شَيْئًا، ثُمَّ قَالَ: اسْتَغْفِرْ لِي يَا أَخِي، فَغَضِبَ عُمَرُ، فَقَالَ ذَلِكَ مَرَّاتٍ فَغَضِبَ عُمَرُ، فَذَكَرَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَانْتَهَوْا إِلَيْهِ وَجَلَسُوا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَسْأَلُكَ أَخُوكَ أَنْ تَسْتَغْفِرَ لَهُ فَلَا تَفْعَلُ؟". فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ نَبِيًّا مَا مِنْ مَرَّةٍ يَسْأَلُنِي إِلَّا وَأَنَا أَسْتَغْفِرُ لَهُ، وَمَا مِنْ خَلْقِ اللَّهِ أَحَبُّ إِلَيَّ بَعْدَكَ مِنْهُ. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَأَنَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا مِنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُؤْذُونِي فِي صَاحِبِي فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - بَعَثَنِي بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ، فَقُلْتُمْ: كَذَبْتَ، وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: صَدَقْتَ، وَلَوْلَا أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - سَمَّاهُ صَاحِبًا، لَاتَّخَذْتُهُ خَلِيلًا، وَلَكِنْ أُخُوَّةٌ لِلَّهِ، أَلَا فَسُدُّوا كُلَّ خَوْخَةٍ إِلَّا خَوْخَةَ ابْنِ أَبِي قُحَافَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہا:، اور پھر اس کے بعد انہوں نے کہا: اے میرے بھائی! آپ میرے لئے دعائے مغفرت کریں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے میں آ گئے (اور انہوں نے انکار کر دیا) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چند مرتبہ یہ بات کہی لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے میں تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، جب لوگ آپ کے پاس آئے اور وہاں بیٹھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بھائی نے تم سے یہ کہا: تم اس کے لیے دعائے مغفرت کرو، تو تم نے ایسا نہیں کیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ نبی بنا کر مبعوث کیا ہے۔ انہوں نے جب بھی مجھ سے یہ کہا: تو میں نے ان کے لئے ہمیشہ دعائے مغفرت کی، آپ کے بعد میرے نزدیک مخلوق میں کوئی بھی ان سے زیادہ محبوب نہیں ہے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: جس ذات نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میرا بھی یہ عالم ہے کہ میرے نزدیک آپ کے بعد ان سے زیادہ محبوب اور کوئی نہیں ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے ساتھی کے بارے میں تم لوگ مجھے اذیت نہ پہنچاؤ، اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت اور دین حق کے ہمراہ مبعوث کیا، تو تم لوگوں نے کہا: آپ غلط کہہ رہے ہیں، اور ابوبکر نے کہا: آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، اگر اللہ تعالیٰ نے اس کا نام صاحب نہ رکھا ہوتا تو میں نے اسے خلیل بنا لینا تھا، لیکن بھائی چارہ اللہ تعالیٰ کے لئے ہے، خبردار! تم لوگ ابوقحافہ کے بیٹے کے مخصوص دروازے کے علاوہ ہر دروازہ بند کر دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14320]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13383)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13383»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14321
وَعَنْ رَبِيعَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: كُنْتُ أَخْدِمُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْطَانِي أَرْضًا وَأَعْطَى أَبَا بَكْرٍ أَرْضًا، وَجَاءَتِ الدُّنْيَا فَاخْتَلَفْنَا فِي عِذْقِ نَخْلَةٍ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: هِيَ فِي حَدِّي، وَقُلْتُ أَنَا: هِيَ فِي حَدِّي. فَكَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ أَبِي بَكْرٍ كَلَامٌ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ كَلِمَةً كَرِهْتُهَا وَنَدَمَ، فَقَالَ لِي: يَا رَبِيعَةُ، رُدَّ عَلَيَّ مِثْلَهَا حَتَّى تَكُونَ قِصَاصًا، فَقُلْتُ: لَا أَفْعَلُ. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَتَفْعَلَنَّ أَوْ لَأَسْتَعْدِيَنَّ عَلَيْكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقُلْتُ: مَا أَنَا بِفَاعِلٍ، وَرَفَضَ الْأَرْضَ، فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَانْطَلَقْتُ أَتْلُوهُ، فَجَاءَ أُنَاسٌ مِنْ أَسْلَمَ فَقَالُوا: يَرْحَمُ اللَّهُ أَبَا بَكْرٍ، فِي أَيِّ شَيْءٍ يَسْتَعْدِي عَلَيْكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ الَّذِي قَالَ لَكَ مَا قَالَ؟! قُلْتُ: أَتَدْرُونَ مَنْ هَذَا؟ هَذَا أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ، وَهُوَ ثَانِيَ اثْنَيْنِ، وَهُوَ ذُو شَيْبَةِ الْمُسْلِمِينَ ; فَإِيَّاكُمْ لَا يَلْتَفِتُ فَيَرَاكُمْ تَنْصُرُونِي عَلَيْهِ فَيَغْضَبَ، فَيَأْتِيَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَغْضَبَ لِغَضَبِهِ، فَيَغْضَبَ اللَّهُ لِغَضَبِهِمَا ; فَتَهْلَكَ رَبِيعَةُ. قَالُوا: فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: ارْجِعُوا، فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَبِعْتُهُ وَحْدِي، وَجَعَلْتُ أَتْلُوهُ حَتَّى أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَدَّثَهُ الْحَدِيثَ كَمَا كَانَ، فَرَفَعَ إِلَيَّ رَأْسَهُ فَقَالَ:" يَا رَبِيعَةُ، مَا لَكَ وَلِلصِّدِّيقِ؟". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَ كَذَا كَانَ كَذَا قَالَ لِي كَلِمَةً كَرِهْتُهَا، فَقَالَ لِي: قُلْ كَمَا قُلْتُ حَتَّى يَكُونَ قِصَاصًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَجَلْ،: فَلَا تَرُدَّنَّ عَلَيْهِ، وَلَكِنْ قُلْ: غَفَرَ اللَّهُ لَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ". فَوَلَّى أَبُو بَكْرٍ وَهُوَ يَبْكِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي النِّكَاحِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ربیعہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، آپ نے مجھے ایک زمین عطا کی، آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی ایک زمین عطا کی، جب دنیا آئی، تو ہمارے درمیان کھجور کے ایک درخت کے بارے میں اختلاف ہو گیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ میری حد میں آتا ہے، میں نے کہا: یہ میری حد میں آتا ہے، اس دوران میرے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے درمیان تکرار ہو گئی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے ایک ایسی بات کہی جو مجھے بری لگی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ندامت ہوئی، تو انہوں نے مجھ سے کہا: اے ربیعہ! تم بھی اس طرح کی بات مجھے جواب میں کہہ دو، تاکہ بدلہ ہو جائے، میں نے کہا: میں ایسا نہیں کروں گا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا تو تم ایسا کرو گے ورنہ میں تمہارے خلاف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شکایت کروں گا، میں نے کہا: میں ایسا نہیں کروں گا۔ پھر انہوں نے اس زمین کو چھوڑا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے۔ ان کے پیچھے چلتا ہوا میں بھی جانے لگا۔ اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ آئے ہوئے تھے۔ ان لوگوں نے کہا: اللہ تعالیٰ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پر رحم کرے، یہ کس لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تمہارے خلاف شکایت کرنا چاہ رہے ہیں، حالانکہ تمہارے بارے میں بات تو انہوں نے کی ہے، میں نے کہا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ یہ کون ہیں، یہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔ یہ دو افراد میں سے ایک ہیں۔ یہ مسلمانوں کے بزرگ ہیں، تم لوگ اس چیز سے بچنے کی کوشش کرو کہ ایسا نہ ہو کہ وہ مڑ کے دیکھیں اور انہیں تم نظر آؤ کہ تم لوگ ان کے خلاف میری مدد کرنا چاہ رہے ہو، اور پھر وہ غصے میں آ جائیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے جائیں اور ان کے غصے کی وجہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی غصے میں آ جائیں اور ان دونوں کے غصے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ بھی غصے میں آ جائے اور ربیعہ ہلاک ہو جائے، لوگوں نے کہا: پھر تم ہمیں کیا کہتے ہو، سیدنا ربیعہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم لوگ واپس چلے جاؤ۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے گئے۔ ان کے بعد میں بھی اکیلا چلا گیا، میں ان کے پیچھے چلتا ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری بات بتائی، جس طرح ہوئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اٹھا کر میری طرف دیکھا اور فرمایا: اے ربیعہ تمہارا اور صدیق کا کیا معاملہ ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس اس طرح ہوا تھا، انہوں نے مجھے ایک بات کہی جو مجھے اچھی نہیں لگی، تو انہوں نے مجھ سے کہا: تم بھی اس طرح کہہ لو، جس طرح میں نے کہا: ہے، تاکہ بدلہ ہو جائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے ٹھیک کیا ہے، تم نے اسے ہرگز جواب نہیں دینا تھا، لیکن تم یہ کہو کہ اے ابوبکر اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت کرے، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ روتے ہوئے تشریف لے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام أحمد نے اس کی مانند روایت ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جو اس سے پہلے نکاح سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14321]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4577) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (58/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14322
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: عَهْدِي بِنَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ وَفَاتِهِ بِخَمْسِ لَيَالٍ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" لَمْ يَكُنْ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَلَهُ خَلِيلٌ فِي أُمَّتِهِ، وَإِنَّ خَلِيلِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي قُحَافَةَ، وَإِنَّ اللَّهَ اتَّخَذَ صَاحِبَكُمْ خَلِيلًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کعب بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تمہارے نبی کے ساتھ میری آخری ملاقات آپ کے وصال سے پانچ دن پہلے ہوئی تھی، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا: ”ہر نبی کا اس کی امت میں ایک خلیل ہوتا ہے، اور میرا خلیل ابوبکر بن ابوقحافہ ہے، ویسے اللہ تعالیٰ نے تمہارے آقا کو خلیل بنایا ہوا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14322]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (41/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں