🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

28. بَابُ بِشَارَتِهِ بِالشَّهَادَةِ وَالْجَنَّةِ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو شہادت اور جنت کی بشارت ملنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14454
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ فِي حَائِطٍ، فَاسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ". ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ، وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ وَالشَّهَادَةِ". ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُثْمَانُ فَقَالَ:" ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ وَبِالشَّهَادَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ صَحِيحَةٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَغَيْرِهِمَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں موجود تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (خادم سے) فرمایا: تم اسے اجازت دو اور اسے جنت کی خوشخبری دو، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (خادم سے) فرمایا: تم اسے اجازت دو اور جنت اور شہادت کی خوشخبری دو، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اجازت دو اور اسے جنت اور شہادت کی خوشخبری دو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عمر بن ابان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے فضائل سے متعلق روایات کے باب میں اس حدیث کے مستند طرق پہلے گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14454]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13254)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13254»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14455
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَأَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى عُمَرَ ثَوْبًا أَبْيَضَ، فَقَالَ:" أَجَدِيدٌ ثَوْبُكَ أَمْ غَسِيلٌ؟". قَالَ: فَلَا أَدْرِي مَا رَدَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَمُتْ شَهِيدًا، وَيَرْزُقُكَ اللَّهُ قُرَّةَ عَيْنٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَةَ بِاخْتِصَارِ قُرَّةِ الْعَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ:" وَيَرْزُقُكَ اللَّهُ قُرَّةَ عَيْنٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ". قَالَ: وَإِيَّاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سفید لباس پہنے ہوئے دیکھا، تو دریافت کیا: تمہارا لباس نیا ہے یا دھلا ہوا ہے؟ راوی کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا جواب دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نیا لباس پہنو، قابل تعریف زندگی بسر کرو اور شہید ہونے کے طور پر مرنا اور اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا اور آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب کرے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے لیکن اس میں یہ اختصار کے ساتھ منقول ہے، اور آنکھوں کی ٹھنڈک والا حصہ مذکور نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے: اس میں اس روایت کے ان الفاظ ”اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا اور آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب کرے۔“ اس کے بعد یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ کو بھی (اللہ تعالیٰ یہ چیز نصیب کرے)۔“ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14455]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (5620)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3558، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5588، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20382»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14456
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ أَبْيَضُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عُمَرُ أَجَدِيدٌ قَمِيصُكَ هَذَا أَمْ غَسِيلٌ؟". فَقَالَ: غَسِيلٌ. فَقَالَ:" الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَمُتْ شَهِيدًا، وَيُعْطِيكَ اللَّهُ قُرَّةَ عَيْنٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تشریف لائے، ان کے جسم پر سفید قمیص تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: اے عمر! تمہاری یہ قمیص نئی ہے یا دھلی ہوئی ہے؟ انہوں نے عرض کی: دھلی ہوئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نیا لباس پہنو، قابل تعریف زندگی بسر کرو، شہید ہونے طور پر مرنا اور اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا اور آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک کے ذریعے ڈھانپ دے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر بن زید جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14456]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2503)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14457
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بَيْنَمَا أَنَا أَسِيرُ فِي الْجَنَّةِ فَإِذَا أَنَا بِقَصْرٍ". قَالَ:" قُلْتُ: لِمَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ - وَرَجَوْتُ أَنْ يَكُونَ لِي - قَالَ: لِعُمَرَ". قَالَ:" ثُمَّ سَرَتْ سَاعَةٌ فَإِذَا أَنَا بِقَصْرٍ خَيْرٍ مِنَ الْقَصْرِ الْأَوَّلِ". قَالَ:" قُلْتُ: لِمَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ - وَرَجَوْتُ أَنْ يَكُونَ لِي - قَالَ: لِعُمَرَ، وَإِنَّ فِيهِ لَمِنَ الْحُورِ الْعِينِ - يَا أَبَا حَفْصٍ - وَمَا مَنَعَنِي أَنْ أَدْخُلَهُ إِلَّا غَيْرَتُكَ". قَالَ: فَاغْرَوْرَقَتْ عَيْنَا عُمَرَ، وَقَالَ: أَمَّا عَلَيْكَ فَلَمْ أَكُنْ أَغَارُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں چل رہا تھا، سامنے ایک محل آیا، میں نے دریافت کیا: جبرائیل! یہ کس کا ہے؟ مجھے یہ توقع تھی کہ وہ میرا ہو گا، تو جبرائیل نے بتایا: یہ عمر کا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: پھر میں کچھ دیر چلتا رہا، پھر ایک اور محل آیا جو پہلے والے محل سے زیادہ بہتر تھا، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کس کا ہے؟ مجھے یہ امید تھی کہ وہ میرا ہو گا، جبرائیل نے بتایا: یہ عمر کا ہے، اس محل میں حورعین سے تعلق رکھنے والی حوریں موجود تھیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو مخاطب کر کے فرمایا:) اے ابوحفص! میں اس محل میں صرف تمہاری غیرت کی وجہ سے داخل نہیں ہوا، راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی دونوں آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور انہوں نے عرض کی: میں آپ کے بارے میں تو غیرت محسوس نہیں کر سکتا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14457]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (269/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13435، 11635، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2529، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9000»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14458
وَفِي رِوَايَةٍ:" فَإِذَا أَنَا بِقَصْرٍ مِنْ ذَهَبٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”سونے سے بنا ہو محل آیا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14458]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (107/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14459
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَثْلَهُ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" عُمَرُ غَيُورٌ، وَأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ، وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنَّا".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَزِيَادَةُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَوَاهَا عَنْ شَيْخِهِ مِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَذَكَرَ ابْنُ دَقِيقِ الْعِيدِ أَنَّهُ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا وُثِّقُوا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کی مانند روایت منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”عمر غیور ہے میں اس سے زیادہ غیور ہوں اور اللہ تعالیٰ ہم سے زیادہ غیور ہے۔“ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایت میں اضافی کلمات انہوں نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کیے ہیں، اور وہ ضعیف راوی ہے، ابن دقیق العید نے یہ بات ذکر کی ہے کہ اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14459]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14460
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: إِنْ كَانَ عُمَرُ لَمِنْ أِهْلِ الْجَنَّةِ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ مَا رَأَى فِي يَقَظَتِهِ أَوْ نَوْمِهُ فَهُوَ حَقٌّ، وَإِنَّهُ قَالَ:" بَيْنَا أَنَا فِي الْجَنَّةِ إِذْ رَأَيْتُ فِيهَا دَارًا، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذِهِ؟ فَقَالُوا: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اہل جنت میں سے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو بھی چیز بیداری کے عالم میں دیکھتے تھے یا نیند کے دوران دیکھتے تھے، وہ حق ہوتی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”میں نے دیکھا کہ میں جنت میں ہوں۔ میں نے اس میں ایک گھر دیکھا، میں نے دریافت کیا: یہ کس کا ہے؟ تو فرشتوں نے بتایا: یہ عمر بن خطاب کا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14460]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2460)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21615، وأخرجه فتح الباري برقم: 3070، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6884»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں