🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ بِشَارَتِهِ بِالشَّهَادَةِ وَالْجَنَّةِ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو شہادت اور جنت کی بشارت ملنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14457
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بَيْنَمَا أَنَا أَسِيرُ فِي الْجَنَّةِ فَإِذَا أَنَا بِقَصْرٍ". قَالَ:" قُلْتُ: لِمَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ - وَرَجَوْتُ أَنْ يَكُونَ لِي - قَالَ: لِعُمَرَ". قَالَ:" ثُمَّ سَرَتْ سَاعَةٌ فَإِذَا أَنَا بِقَصْرٍ خَيْرٍ مِنَ الْقَصْرِ الْأَوَّلِ". قَالَ:" قُلْتُ: لِمَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ - وَرَجَوْتُ أَنْ يَكُونَ لِي - قَالَ: لِعُمَرَ، وَإِنَّ فِيهِ لَمِنَ الْحُورِ الْعِينِ - يَا أَبَا حَفْصٍ - وَمَا مَنَعَنِي أَنْ أَدْخُلَهُ إِلَّا غَيْرَتُكَ". قَالَ: فَاغْرَوْرَقَتْ عَيْنَا عُمَرَ، وَقَالَ: أَمَّا عَلَيْكَ فَلَمْ أَكُنْ أَغَارُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں چل رہا تھا، سامنے ایک محل آیا، میں نے دریافت کیا: جبرائیل! یہ کس کا ہے؟ مجھے یہ توقع تھی کہ وہ میرا ہو گا، تو جبرائیل نے بتایا: یہ عمر کا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: پھر میں کچھ دیر چلتا رہا، پھر ایک اور محل آیا جو پہلے والے محل سے زیادہ بہتر تھا، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کس کا ہے؟ مجھے یہ امید تھی کہ وہ میرا ہو گا، جبرائیل نے بتایا: یہ عمر کا ہے، اس محل میں حورعین سے تعلق رکھنے والی حوریں موجود تھیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو مخاطب کر کے فرمایا:) اے ابوحفص! میں اس محل میں صرف تمہاری غیرت کی وجہ سے داخل نہیں ہوا، راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی دونوں آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور انہوں نے عرض کی: میں آپ کے بارے میں تو غیرت محسوس نہیں کر سکتا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14457]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (269/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13435، 11635، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2529، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9000»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14457 in Urdu