الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ " .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”میں جس کا مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے“
حدیث نمبر: 14640
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُوصِي مَنْ آمَنَ بِي وَصَدَّقَنِي بِوِلَايَةِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، مَنْ تَوَلَّاهُ فَقَدْ تَوَلَّانِي، وَمَنْ تَوَلَّانِي فَقَدْ تَوَلَّى اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَنْ أَحَبَّهُ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَحَبَّنِي فَقَدْ أَحَبَّ اللَّهَ تَعَالَى، وَمَنْ أَبْغَضَهُ فَقَدْ أَبْغَضَنِي، وَمَنْ أَبْغَضَنِي فَقَدْ أَبْغَضَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ أَحْسَنُهَا فِيهِ جَمَاعَةٌ ضُعَفَاءُ وَقَدْ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ أَحْسَنُهَا فِيهِ جَمَاعَةٌ ضُعَفَاءُ وَقَدْ وُثِّقُوا.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اس شخص کو یہ تلقین کرتا ہوں، جو مجھ پر ایمان رکھتا ہے، اور میری تصدیق کرتا ہے، وہ علی بن ابوطالب سے ولاء (یعنی دوستی) رکھے، جو شخص اس سے ولاء رکھے گا، وہ مجھ سے ولاء رکھے گا، اور جو مجھ سے ولاء رکھے گا، وہ اللہ تعالیٰ سے ولاء رکھے گا، جو شخص اُس سے محبت رکھے گا، وہ مجھ سے محبت رکھے گا، اور جو مجھ سے محبت رکھے گا، وہ اللہ تعالیٰ سے محبت رکھے گا، جو اس سے بغض رکھے گا، وہ مجھ سے بغض رکھے گا، اور جو مجھ سے بغض رکھے گا، وہ اللہ تعالیٰ سے بغض رکھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے زیادہ بہتر سند میں ضعیف راویوں کی ایک جماعت موجود ہے جن کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14640]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14641
وَعَنْ وَهْبِ بْنِ حَمْزَةَ قَالَ: صَحِبْتُ عَلِيًّا [ مِنَ الْمَدِينَةِ ] إِلَى مَكَّةَ فَرَأَيْتُ مِنْهُ بَعْضَ مَا أَكْرَهُ، فَقُلْتُ: لَئِنْ رَجَعْتُ لَأَشْكُوَنَّكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا قَدِمْتُ لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: رَأَيْتُ مِنْ عَلِيٍّ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ:" لَا تَقُلْ هَذَا ; فَهُوَ أَوْلَى النَّاسِ بِكُمْ بَعْدِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دُكَيْنٌ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دُكَيْنٌ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
وہب بن حمزہ بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ سے مکہ تک کے راستے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا، میں نے ان کی طرف سے چند ایسی چیزیں دیکھیں جو مجھے اچھی نہیں لگیں، تو میں نے کہا: جب میں واپس جاؤں گا، تو میں آپ کی شکایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کروں گا، جب میں آیا اور میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، تو میں نے عرض کی: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے یہ یہ چیزیں دیکھی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم یہ بات نہ کہو کیونکہ میرے بعد وہ تم لوگوں کے سب سے زیادہ قریب ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی دکین ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، کسی نے اس کو ضعیف قرار نہیں دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14641]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (135/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف