🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

52. بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ " .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”میں جس کا مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14620
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: وَكَانَ عَلِيٌّ دَعَا عَلَى مَنْ كَتَمَ.
وَرِجَالُ الْأَوْسَطِ ثِقَاتٌ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے خلاف دعائے ضرر کی تھی جو اس بات کو چھپائے۔ معجم اوسط کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14620]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4985)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14621
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جس کا مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14621]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (291/19)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 156»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14622
وَعَنْ حَبَشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ:" اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ، وَانْصُرْ مَنْ نَصَرَهُ، وَأَعِنْ مَنْ أَعَانَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا حبشی بن جنادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے غدیر خم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! جس کا میں مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا اور جو اس کی مدد کرے، تو اس کی مدد کرنا، اور جو اس کی اعانت کرے، تو اس کی اعانت کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی، توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14622]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3514)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14623
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: شَهِدْنَا الْمَوْسِمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَلَغْنَا مَكَانًا يُقَالُ لَهُ: غَدِيرُ خُمٍّ، فَنَادَى: الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ، فَاجْتَمَعْنَا الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَطَنَا فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، بِمَ تَشْهَدُونَ". قَالُوا: نَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. قَالَ:" ثُمَّ مَهْ؟". قَالُوا: وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ. قَالَ:" فَمَنْ وَلِيُّكُمْ؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَانَا قَالَ:" مَنْ وَلِيُّكُمْ؟". ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ إِلَى عَضُدِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَأَقَامَهُ، فَنَزَعَ عَضُدُهُ فَأَخَذَ بِذِرَاعَيْهِ، فَقَالَ:" مَنْ يَكُنِ اللَّهُ وَرَسُولُهُ مَوْلَاهُ فَإِنَّ هَذَا مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ، اللَّهُمَّ مَنْ أَحَبَّهُ مِنَ النَّاسِ فَكُنْ لَهُ حَبِيبًا، وَمَنْ أَبْغَضَهُ فَكُنْ لَهُ مُبْغِضًا، اللَّهُمَّ إِنِّي لَا أَجِدُ أَحَدًا أَسَتَوْدِعُهُ فِي الْأَرْضِ بَعْدَ الْعَبْدَيْنِ الصَّالِحَيْنِ غَيْرَكَ ; فَاقْضِ لَهُ بِالْحُسْنَى".
قَالَ بِشْرٌ: قُلْتُ: مَنْ هَذَيْنِ الْعَبْدَيْنِ الصَّالِحَيْنِ؟ قَالَ: لَا أَدْرِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَهُوَ لَيِّنٌ، وَمَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ أَيْضًا.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجۃ الوداع کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ہم ایک جگہ پہنچے جسے غدیر خم کہا: جاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کروایا کہ سب لوگ اکٹھے ہو جائیں، یعنی ہم مہاجرین اور انصار اکٹھے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے، آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! تم کس بات کی گواہی دیتے ہو؟ ہم نے عرض کی: ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اور کس بات کی گواہی دیتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اس بات کی کہ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا ولی کون ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول ہمارے مولیٰ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا ولی کون ہے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بازو پر رکھا، انہیں کھڑا کیا، پھر ان کے بازو کو چھوڑا اور ان کی کلائی کو پکڑ لیا اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”اللہ اور اس کا رسول جس کے مولیٰ ہوں، تو یہ بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا، اے اللہ! لوگوں میں سے جو شخص اس سے محبت رکھے، تو اس شخص کے لئے محبت کرنے والا ہو جانا، اور جو شخص اس سے بغض رکھے، تو اس کے لئے غصہ کرنے والا ہو جانا، اے اللہ! دو نیک لوگوں کے بعد مجھے تیرے علاوہ اور کوئی ایسا نہیں ملتا، زمین میں اس کو میں جس کے سپرد کروں، تو اس کے بارے میں بھلائی کا فیصلہ دینا۔“ بشر نامی راوی کہتے ہیں: میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا: وہ دو نیک بندے کون تھے؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے نہیں معلوم۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے، اور وہ کمزور ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی بھی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14623]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2505)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14624
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَنْشُدُ النَّاسَ، فَقَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ رَجُلًا مُسْلِمًا سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ مَا قَالَ لَمَا قَامَ. فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا فَشَهِدُوا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زیاد بن ابوزیاد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو سنا: انہوں نے لوگوں کو واسطہ دے کر فرمایا: میں اس مسلمان شخص کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن وہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا، جو آپ نے کھڑے ہو کر ارشاد فرمائی تھی، تو بارہ بدری صحابہ کرام کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14624]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (670)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14625
وَعَنْ نَذِيرٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ يَوْمَ الْجَمَلِ لِطَلْحَةَ: أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا طَلْحَةُ، سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ"؟. قَالَ: بَلَى، فَذَكَرَ وَانْصَرَفَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَنَذِيرٌ تَفَرَّدَ عَنْهُ ابْنُهُ.
نذیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو جنگ جمل کے دن سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: اے طلحہ! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں کہ کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا، اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا۔“ تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں، انہیں یہ بات یاد آئی تو وہ واپس چلے گئے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور نذیر نامی راوی سے روایت نقل کرنے میں اس کا بیٹا منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14625]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2528)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14626
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ، فَقَالَ:" أَلَسْتُ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ؟ مَنْ كُنْتُ وَلَيُّهُ فَإِنَّ عَلِيًّا وَلَيُّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”کیا میں مومنین کے نزدیک ان کی اپنی جانوں سے زیادہ قریب نہیں ہوں؟ جس شخص کا میں ولی ہوں، تو علی بھی اس شخص کا ولی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14626]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2529)، أخرجه مسند البزار برقم: 1203، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2635»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14627
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ قَالَ: نَشَدَ عَلِيٌّ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - النَّاسَ فِي الرَّحْبَةِ: مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ إِلَّا قَامَ. قَالَ: فَقَامَ مِنْ قِبَلِ سَعِيدٍ سِتَّةٌ، وَمِنْ قِبَلِ زَيْدٍ سَبْعَةٌ، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ لِعَلِيٍّ:" أَلَيْسَ أَنَا أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ؟". قَالُوا: بَلَى قَالَ:" اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ أَتَمَّ مِنْهُ، وَقَالَ: عَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، لَا عَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ كَمَا هُنَا، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: عَنْ سَعِيدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ يُثَيْعٍ، وَالظَّاهِرُ أَنَّ الْوَاوَ سَقَطَتْ - وَاللَّهُ أَعْلَمُ - وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سعید بن وہب اور زید بن یثیع بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رحبہ کے مقام پر لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کیا کہ جس شخص نے غدیر خم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا، وہ کھڑا ہو جائے، راوی کہتے ہیں: سعید بن وہب والی طرف میں چھ افراد کھڑے ہوئے اور زید بن یثیع والی طرف میں سات افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ ان لوگوں نے غدیر خم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا: کیا میں مومنین کے نزدیک زیادہ قریب نہیں ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! جس کا میں مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا، اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا۔“
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، لیکن اس سے زیادہ مکمل طور پر اسے نقل کیا ہے، وہ کہتے ہیں: یہ سعید بن وہب اور زید بن یثیع کے حوالے سے منقول ہے، جس طرح یہاں مذکور ہے، جبکہ عبداللہ کہتے ہیں: یہ سعید بن وہب کے حوالے سے زید بن یثیع سے منقول ہے، بظاہر یہ لگتا ہے کہ اس میں واؤ رہ گیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، ان دونوں روایات کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14627]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2541)، أخرجه مسند أحمد برقم: 953، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 156، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 481»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14628
وَعَنْ عَلِيٍّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ".
قَالَ: وَزَادَ الرَّاوُونَ بَعْدُ:" وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غدیر خم کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کا میں مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: راویوں نے اس کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”تو اس سے محبت رکھنا، جو اس سے محبت رکھے، اور تو اس سے دشمنی رکھنا، جو اس سے دشمنی رکھے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14628]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1313»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14629
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: اسْتَشْهَدَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - النَّاسَ، فَقَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - رَجُلًا سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ". قَالَ: فَقَامَ سِتَّةَ عَشَرَ، فَشَهِدُوا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو سُلَيْمَانَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ إِلَّا أَنْ يَكُونَ بَشِيرَ بْنَ سَلْمَانَ، فَإِنْ كَانَ هُوَ فَهُوَ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے گواہی طلب کی۔ انہوں نے فرمایا: میں اس شخص کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کرتا ہوں جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے اللہ! جس کا میں مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا، اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو سولہ افراد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوسلیمان ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، البتہ یہ بشیر بن سلمان ہو سکتا ہے، اگر تو یہ وہ ہے، تو پھر یہ ثقہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14629]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (370/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22633»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں