🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

75. بَابٌ الْحَقُّ مَعَ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حق، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14767
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" عَلِيٌّ مَعَ الْقُرْآنِ وَالْقُرْآنُ مَعَ عَلِيٍّ لَا يَفْتَرِقَانِ حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَسْوَدِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”علی قرآن کے ساتھ ہو گا، اور قرآن علی کے ساتھ ہو گا، اور یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گے، یہاں تک کہ یہ دونوں حوض پر میرے پاس آ جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صالح بن ابواسود ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14767]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (720)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 688»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14768
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ: أَنَّهَا كَانَتْ تَقُولُ: كَانَ عَلِيٌّ عَلَى الْحَقِّ مَنِ اتَّبَعَهُ اتَّبَعَ الْحَقَّ، وَمَنْ تَرَكَهُ تَرَكَ الْحَقَّ، عَهْدٌ مَعْهُودٌ قَبْلَ يَوْمِهِ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَالِكُ بْنُ جَعُونَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرمایا کرتی تھیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ حق پر ہیں، جو ان کی پیروی کرے گا، وہ حق کی پیروی کرے گا، جو انہیں چھوڑ دے گا، وہ حق کو چھوڑ دے گا، اور یہ ایک ایسا عہد ہے، جو اس دن سے پہلے لیا جا چکا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مالک بن جعونہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، دو اسناد میں سے ایک کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14768]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (329/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14769
وَعَنْ جُرَيِّ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: لَمَّا كَانَ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ الَّذِي كَانَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ انْطَلَقْتُ حَتَّى أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ، فَأَتَيْتُ مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ - وَهِيَ مِنْ بَنِي هِلَالٍ - فَسَلَّمْتُ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: مِمَّنِ الرَّجُلُ؟ قُلْتُ: مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ قَالَتْ: مِنْ أَيِّ الْعِرَاقِ؟ قُلْتُ: مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ قَالَتْ: مِنْ أَيِّ أَهْلِ الْكُوفَةِ؟ قُلْتُ: مِنْ بَنِي عَامِرٍ قَالَتْ: مَرْحَبًا قُرْبًا عَلَى قُرْبٍ، وَرُحْبًا عَلَى رُحْبٍ، فَمَجِيءُ مَا جَاءَ بِكَ؟ قُلْتُ: كَانَ بَيْنَ عَلِيٍّ وَطَلْحَةَ [ وَالزُّبَيْرِ ] الَّذِي كَانَ، فَأَقْبَلْتُ فَبَايَعْتُ عَلِيًّا. قَالَتْ: فَالْحَقْ بِهِ فَوَاللَّهِ مَا ضَلَّ وَلَا ضُلَّ بِهِ. حَتَّى قَالَتْهَا ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ جُرَيِّ بْنِ سَمُرَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
جری بن سمرہ بیان کرتے ہیں: جب اہل بصرہ اور سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے درمیان اختلافات ہوئے، تو میں روانہ ہوا اور میں مدینہ منورہ آ گیا، میں سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، ان کا تعلق بنو ہلال سے تھا، میں نے انہیں سلام کیا، انہوں نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کہاں سے ہے؟ میں نے بتایا: اہل عراق سے ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: اہل عراق میں سے کن سے ہے؟ میں نے جواب دیا: اہل کوفہ سے ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: اہل کوفہ میں سے کن سے ہے؟ میں نے جواب دیا: بنو عامر سے ہے۔ انہوں نے فرمایا: خوش آمدید! تم قریبی ہو اور تمہیں خوش آمدید! تم کس سلسلے میں آئے ہو؟ میں نے کہا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں، تو میں نے جا کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم ان کے ساتھ رہو! اللہ کی قسم! نہ تو وہ گمراہ ہوں گے اور نہ ہی گمراہ کریں گے۔ یہ بات سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف جری بن سمرہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14769]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14770
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا وَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، مَا لِي أَرَاكَ تَسْتَحِيلُ النَّاسَ اسْتِحَالَةَ الرَّجُلِ إِبِلَهُ؟ أَبِعَهْدٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْ شَيْءٍ رَأَيْتَهُ؟ قَالَ: وَاللَّهِ مَا كَذَبْتُ وَلَا كُذِبْتُ، وَلَا ضَلَلْتُ وَلَا ضُلَّ بِي، بَلْ عَهْدٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ سَهْلٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
علی بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سنا، ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: اے امیر المؤمنین! کیا وجہ ہے میں آپ کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ لوگوں کو اس طرح پرے کر رہے ہیں، جس طرح کوئی شخص اپنے اونٹ کو پرے کرتا ہے، کیا یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ملنے والا کوئی عہد ہے، یا یہ آپ کی ذاتی رائے ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! نہ تو میرے ساتھ جھوٹی بات بیان کی گئی اور نہ ہی میں نے جھوٹ بولا:، نہ میں گمراہ ہوا ہوں اور نہ ہی مجھے گمراہ کیا گیا، بلکہ یہ اللہ کے رسول کی طرف سے عہد ہے، اور وہ شخص رسوا ہو جائے جو جھوٹا الزام لگائے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن سہل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14770]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (518)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14771
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ:" يَا عَلِيُّ، مَنْ فَارَقَنِي فَارَقَ اللَّهَ، وَمَنْ فَارَقَكَ يَا عَلِيُّ فَارَقَنِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے علی! جو شخص مجھ سے جدا ہو گا، وہ اللہ تعالیٰ سے جدا ہو گا۔ اے علی! جو شخص تم سے جدا ہو گا، وہ مجھ سے جدا ہو گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14771]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2565)، أخرجه مسند البزار برقم: 4066، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4758»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں