🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

74. بَابٌ فِي قِتَالِهِ وَمَنْ يُقَاتِلُهُ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا جنگ کرنا اور اس شخص کا بیان، جو ان کے ساتھ جنگ کرے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14763
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا نَنْتَظِرُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ عَلَيْنَا مِنْ بَعْضِ بُيُوتِ نِسَائِهِ قَالَ: فَقُمْنَا مَعَهُ فَانْقَطَعَتْ نَعْلُهُ، فَتَخَلَّفَ عَلَيْهَا عَلِيٌّ يَخْصِفُهَا، وَمَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَضَيْنَا مَعَهُ، ثُمَّ قَامَ يَنْتَظِرُهُ وَقُمْنَا مَعَهُ، فَقَالَ:" إِنَّ مِنْكُمْ مَنْ يُقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ هَذَا الْقُرْآنِ كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ". فَاسْتَشْرَفْنَا وَفِينَا أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، فَقَالَ:" لَا. وَلَكِنَّهُ خَاصِفُ النَّعْلِ". قَالَ: فَجِئْنَا نُبَشِّرُهُ قَالَ: فَكَأَنَّهُ قَدْ سَمِعَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ بیٹھے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کر رہے تھے، آپ اپنی ایک زوجہ محترمہ کے گھر سے نکل کر ہمارے پاس تشریف لائے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے، آپ کا جوتا ٹوٹ گیا تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس کی خاطر پیچھے رہ گئے تھے، وہ اسے مرمت کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، آپ کے ساتھ ہم بھی گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا انتظار کرنے لگے، آپ کے ساتھ ہم بھی کھڑے رہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے بعض ایسے لوگ بھی ہوں گے جو اس قرآن کی تفسیر کے حوالے سے (بدمذہبوں کے ساتھ) جنگ کریں گے، جس طرح میں نے اس کے نزول کے حوالے سے جنگ کی ہے۔“ راوی کہتے ہیں: ہم نے تمام افراد کو دیکھنا شروع کیا، ہمارے درمیان سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ یہ کام وہ شخص کرے گا جو جوتوں کو مرمت کر رہا ہے۔ راوی کہتے ہیں: ہم آئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو خوشخبری دی تو یوں لگا جیسے وہ یہ بات سن چکے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف فطر بن خلیفہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14763]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1086) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (33/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11364، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4679، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8792»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14764
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ نَائِمٌ أَوْ يُوحَى إِلَيْهِ، وَإِذَا حَيَّةٌ فِي جَانِبِ الْبَيْتِ، فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْتُلَهَا فَأُوقِظَهُ، فَاضْطَجَعْتُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْحَيَّةِ، فَإِنْ كَانَ شَيْءٌ كَانَ بِي دُونَهُ، فَاسْتَيْقَظَ، وَهُوَ يَتْلُو هَذِهِ الْآيَةَ: إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الْآيَةَ. قَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ". فَرَآنِي إِلَى جَانِبِهِ قَالَ:" مَا أَضْجَعَكَ هَهُنَا؟". قُلْتُ: لِمَكَانِ هَذِهِ الْحَيَّةِ قَالَ:" قُمْ إِلَيْهَا فَاقْتُلْهَا". فَقَتَلْتُهَا، فَحَمِدَ اللَّهَ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِي فَقَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ، سَيَكُونُ بَعْدِي قَوْمٌ يُقَاتِلُونَ عَلِيًّا، حَقٌّ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى جِهَادُهُمْ، فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ جِهَادَهُمْ بِيَدِهِ فَبِلِسَانِهِ، فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ بِلِسَانِهِ فَبِقَلْبِهِ لَيْسَ وَرَاءَ ذَلِكَ شَيْءٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَيَحْيَى بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْفُرَاتِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت سو رہے تھے یا شاید آپ پر وحی نازل ہو رہی تھی، گھر کے کونے میں ایک سانپ موجود تھا، مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میں اسے قتل کر کے آپ کو بیدار کر دوں، تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سانپ کے درمیان لیٹ گیا کہ اگر کچھ ہوا بھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں ہو گا، مجھے ہو گا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے تو آپ یہ آیت تلاوت کر رہے تھے: ”بے شک تمہارا ولی اللہ ہے، اور اس کا رسول ہے، اور ایمان والے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے الحمدللہ کہا: اور پھر جب آپ نے مجھے اپنے پہلو کی طرف دیکھا، تو فرمایا: تم یہاں کیوں لیٹے ہوئے ہو؟ میں نے عرض کی: اس سانپ کی وجہ سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اٹھ کر اس کے پاس جاؤ اور اسے قتل کر دو! میں نے اس سانپ کو قتل کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی، پھر آپ نے میرا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا: ”اے ابورافع! میرے بعد کچھ لوگ آئیں گے جو علی کے ساتھ جنگ کریں گے، اللہ تعالیٰ کی طرف سے (لوگوں پر) یہ لازم ہے کہ وہ ان کے ساتھ جہاد کریں، جو شخص ان کے ساتھ اپنے ہاتھ کے ذریعے جہاد کرنے کی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ اپنی زبان کے ذریعے ایسا کرے، جو اپنی زبان کے ذریعے ایسا نہ کر سکتا ہو، وہ اپنے دل کے حوالے سے ایسا کرے، اس کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ بن ابورافع ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، اور ایک راوی یحیی بن حسین فرات ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14764]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (955)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 955»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14765
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ عَلِيًّا كَانَ يَقُولُ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: (أَفَإِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ) وَاللَّهِ لَا نَنْقَلِبُ عَلَى أَعْقَابِنَا بَعْدَ إِذْ هَدَانَا اللَّهُ تَعَالَى، وَاللَّهِ لَئِنْ مَاتَ أَوْ قُتِلَ لَأُقَاتِلَنَّ عَلَى مَا قَاتَلَ عَلَيْهِ حَتَّى أَمُوتَ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأَخُوهُ وَوَلِيُّهُ وَابْنُ عَمِّهِ وَوَارِثُهُ، فَمَنْ أَحَقُّ بِهِ مِنِّي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ یہ فرمایا کرتے تھے: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر وہ مر جائے یا قتل ہو جائے تو کیا تم ایڑیوں کے بل پلٹ جاؤ گے۔“ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے:) اللہ کی قسم! ہم ایڑیوں کے بل نہیں پلٹیں گے، اس کے بعد کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہدایت عطا کر دی ہے، اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو جائے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو جائیں تو میں اس چیز کی بنیاد پر جہاد کروں گا، جس کی بنیاد پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لڑائی کیا کرتے تھے، اور مرتے دم تک ایسا کرتا رہوں گا، اللہ کی قسم! میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھائی ہوں، آپ کا ولی ہوں، آپ کا چچازاد ہوں اور آپ کا وارث ہوں۔ اس حوالے سے کون مجھ سے زیادہ حق رکھتا ہے؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14765]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (176)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14766
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ انْصَرَفَ إِلَى الطَّائِفِ فَحَاصَرَهَا سَبْعَ عَشْرَةَ أَوْ ثَمَانِ عَشْرَةَ فَلَمْ يَفْتَتِحْهَا، ثُمَّ أَوْغَلَ رَوْحَةً أَوْ غَدْوَةً، ثُمَّ نَزَلَ، ثُمَّ هَجَرَ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي فَرَطٌ لَكُمْ، وَأُوصِيكُمْ بِعِتْرَتِي خَيْرًا، وَإِنَّ مَوْعِدَكُمُ الْحَوْضُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَلَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ، أَوْ لَأَبْعَثَنَّ إِلَيْهِمْ رَجُلًا مِنِّي أَوْ لِنَفْسِي فَلَيَضْرِبَنَّ أَعْنَاقَ مُقَاتِلِيهِمْ وَلَيَسْبِيَنَّ ذَرَارِيَّهُمْ".
قَالَ: فَرَأَى النَّاسُ أَنَّهُ أَبُو بَكْرٍ أَوْ عُمَرُ، وَأَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ فَقَالَ:" هَذَا هُوَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ جَبْرٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَضَعَّفَهُ الْجُوزَجَانِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ فتح کیا، تو اس کے بعد آپ طائف کی طرف چلے گئے، وہاں آپ نے سترہ دن یا شاید اٹھارہ دن تک محاصرہ کیے رکھا، لیکن وہ شہر فتح نہیں ہوا، پھر آپ صبح کے وقت یا شاید شام کے وقت تیزی سے روانہ ہوئے، پھر آپ نے پڑاؤ کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بے شک میں تم لوگوں کا پیشرو ہوؤں گا، اور بے شک میں تمہیں اپنی عترت کے بارے میں بھلائی کی تلقین کرتا ہوں، تم سے ملنے کی جگہ حوض ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، وہ لوگ (یعنی دشمن) نماز قائم کریں گے اور زکوۃ ادا کریں گے، یا پھر میں ان کی طرف اپنے میں سے ایک شخص کو بھیجوں گا جو ان کے جنگجو لوگوں کی گردنیں اڑا دے گا، اور ان کے بال بچوں کو قیدی بنا لے گا۔“ راوی کہتے ہیں: لوگ یہ سمجھے کہ شاید سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ یا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہوں گے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور ارشاد فرمایا: وہ یہ ہو گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن جبر ہے، جسے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جرجانی نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14766]
تخریج الحدیث: «خرجه أبو يعلى فى اله بند (859)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں