🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

175. بَابُ فَضْلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15652
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَحْشٍ قَالَ لَهُ يَوْمَ أُحُدٍ: أَلَا تَدْعُو اللَّهَ؟ فَخَلَوْا فِي نَاحِيَةٍ، فَدَعَا سَعْدٌ فَقَالَ: يَا رَبِّ، إِذَا لَقِيتُ الْعَدُوَّ فَلَقِّنِي رَجُلًا شَدِيدًا بَأْسُهُ، شَدِيدًا حَرْدُهُ، أُقَاتِلُهُ وَيُقَاتِلُنِي فِيكَ، ثُمَّ ارْزُقْنِي الظَّفَرَ عَلَيْهِ حَتَّى أَقْتُلَهُ وَآخُذَ سَلْبَهُ. فَأَمَّنَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَحْشٍ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي رَجُلًا شَدِيدًا حَرْدُهُ، شَدِيدًا بَأْسُهُ، أُقَاتِلُهُ فِيكَ وَيُقَاتِلُنِي، ثُمَّ يَأْخُذُنِي فَيَجْدَعُ أَنْفِيَ وَأُذُنِيَ، فَإِذَا لَقِيتُكَ غَدًا قُلْتَ: مَنْ جَدَعَ أَنْفَكَ وَأُذُنَكَ؟ فَأَقُولُ: فِيكَ وَفِي رَسُولِكَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَقُولُ: صَدَقْتَ قَالَ سَعْدٌ: يَا بُنَيَّ، كَانَتْ دَعْوَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ خَيْرًا مِنْ دَعْوَتِي، لَقَدْ رَأَيْتُهُ آخِرَ النَّهَارِ، وَإِنَّ أَنْفَهُ وَأُذُنَهُ لَمُعَلَّقَانِ فِي خَيْطٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے دن سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ نے اُن سے کہا: کیا تم اللہ تعالیٰ سے دعا نہیں کرو گے؟ یہ دونوں حضرات ایک طرف ہوئے اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے یہ دعا کی: اے میرے پروردگار! جب میں دشمن کے سامنے آؤں، تو تو میرے سامنے ایک ایسے فرد کو لانا، جو طاقتور لڑاکا ہو، میں اس کے ساتھ لڑائی کروں اور وہ میرے ساتھ لڑائی کرے اور پھر تو مجھے اُس کے خلاف کامیابی عطا کرنا، یہاں تک کہ میں اُسے قتل کر کے اس کا سامان حاصل کر لوں، اس پر سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ نے آمین کہا:، پھر انہوں نے یہ دعا کی: اے اللہ! تو مجھے ایسا دشمن نصیب کرنا، جو طاقتور اور لڑاکا ہو، میں تیری راہ میں اس کے ساتھ لڑائی کروں، اور وہ میرے ساتھ لڑائی کرے، پھر وہ مجھے پکڑ کر میری ناک اور کان کاٹ دے، پھر جب میں کل تیری بارگاہ میں حاضر ہوؤں، تو تو دریافت کرنا: تمہاری ناک اور کان کس نے کاٹے ہیں؟ تو میں جواب دوں گا: یہ تیری اور تیرے رسول کی راہ میں کٹے ہیں، پھر تو یہ فرمانا: تم نے سچ کہا: ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کی دعا، میری دعا سے بہتر تھی، میں نے دن کے آخری حصے میں انہیں دیکھا، اُن کی ناک اور اُن کے کان ایک دھاگے میں لٹکے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15652]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں