الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
176. بَابُ فَضْلِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15653
عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ لَمَّا قُبِرَ قَالَتْ أُمُّ الْعَلَاءِ: طِبْ أَبَا السَّائِبِ نَفْسًا ; إِنَّكَ فِي الْجَنَّةِ. فَسَمِعَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَنْ هَذِهِ؟". قَالَتْ: أَنَا يَا نَبِيَّ اللَّهِ قَالَ:" وَمَا يُدْرِيكِ؟". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ! قَالَ:" أَجَلْ، مَا رَأَيْنَا إِلَّا خَيْرًا، أَنَا رَسُولُ اللَّهِ، وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا يُصْنَعُ بِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کو دفن کر دیا گیا، تو سیدہ ام العلاء رضی اللہ عنہا نے یہ کہا: ہے: اے ابوسائب! آپ کو مبارک ہو، کہ آپ جنت میں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کی یہ بات سن لی، آپ نے دریافت کیا: یہ کون ہے؟ اس خاتون نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! میں ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا پتا؟ اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ہمیں صرف بھلائی کا پتا ہے، میں اللہ کا رسول ہوں، اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کہ میرے ساتھ کیا ہو گا؟
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15653]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15653]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4879)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4879»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15654
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ قَالَتِ امْرَأَتُهُ: هَنِيئًا لَكَ الْجَنَّةَ، فَنَظَرَ إِلَيْهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَظْرَةَ غَضْبَانَ، وَقَالَ:" وَمَا يُدْرِيكِ؟". قَالَتْ: فَارِسُكَ وَصَاحِبُكَ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَاللَّهِ مَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي". فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ قَوْلِهِ لِعُثْمَانَ وَهُوَ أَفْضَلُهُمْ، فَلَمَّا مَاتَتْ رُقَيَّةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَقِي بِسَلَفِنَا عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، تو اُن کی اہلیہ نے کہا: آپ کو جنت کی مبارک ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غصے کے عالم میں اُس خاتون کی طرف دیکھا اور دریافت کیا: تمہیں کیسے پتا چلا؟ اُس خاتون نے عرض کی: یہ آپ کے شہسوار تھے اور آپ کے صحابی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے نہیں معلوم کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ راوی بیان کرتے ہیں: یہ بات آپ کے اصحاب کے لئے پریشانی کا باعث بنی، جو بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے لئے ارشاد فرمائی تھی، کیونکہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا شمار جلیل القدر صحابہ کرام میں ہوتا تھا، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (یعنی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی میت کو مخاطب کر کے) ارشاد فرمایا: تم ہمارے پیشرو عثمان بن مظعون کے ساتھ مل جاؤ!
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15654]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15654]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8317) اخرجه احمد فى المسند (2127)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2128، 3093، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4921، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8317»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15655
وَعَنِ الْأُسُودِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: لَمَّا مَاتَ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ أَشْفَقَ الْمُسْلِمُونَ عَلَيْهِ، فَلَمَّا مَاتَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحِقْ بِسَلَفِنَا الصَّالِحِ: عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو مسلمان ان کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہوئے، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہمارے نیک پیشرو عثمان بن مظعون سے جا ملو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15655]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15655]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (837)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 837، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1457»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15656
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا مَاتَ مَيِّتٌ قَالَ:" قَدِّمُوهُ عَلَى فَرَطِنَا، نِعْمَ الْفَرَطُ لِأُمَّتَيْ عُثْمَانُ بْنُ مَظْعُونٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُ الْكَبِيرِ ضَعِيفٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب کوئی فوتگی ہوتی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے تھے: ”اسے ہمارے پیشرو کی طرف بھجوا دو! اور میری امت کا بہترین پیشرو عثمان بن مظعون ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، معجم کبیر کی سند ضعیف ہے اور معجم اوسط کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15656]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، معجم کبیر کی سند ضعیف ہے اور معجم اوسط کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15656]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13160)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13160»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15657
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا مَاتَتْ رُقَيَّةُ بِنْتُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَقِي بِسَلَفِنَا الصَّالِحِ: عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ہمارے نیک پیشرو عثمان بن مظعون سے جا ملو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15657]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح مری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15657]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5732»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15658
وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ مَظْعُونٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبَّلَ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ عَلَى خَدِّهِ بَعْدَمَا مَاتَ، وَلَا نَعْلَمُ قَبَّلَ أَحَدًا غَيْرَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَفَّانَ الْحَاطِبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ بنت مظعون رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے انتقال کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی (میت کے) گال پر بوسہ دیا تھا، راوی خاتون کہتے ہیں: ہمیں نہیں علم کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پہلے، اُن کے علاوہ کسی اور (کی میت) کو بوسہ دیا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عفان حاطبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15658]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عفان حاطبی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15658]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (343/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15659
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ يَوْمَ مَاتَ، فَأَحْنَى عَلَيْهِ كَأَنَّهُ يُوصِيهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَرَأَوْا فِي عَيْنَيْهِ أَثَرَ الْبُكَاءِ. ثُمَّ أَحَنَى عَلَيْهِ الثَّانِيَةَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَرَأَوْهُ يَبْكِي. ثُمَّ أَحَنَى عَلَيْهِ الثَّالِثَةَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَلَهُ شَهِيقٌ، فَعَرَفُوا أَنَّهُ قَدْ مَاتَ، فَبَكَى الْقَوْمُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَهْ، إِنَّمَا هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ ; فَاسْتَغْفِرُوا اللَّهَ". ثُمَّ قَالَ:" أَذْهِبْ عَنْكَ أَبَا السَّائِبِ، فَلَقَدْ خَرَجْتَ وَلَمْ تَتَلَبَّسْ مِنْهَا بِشَيْءٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ سَبَبُ إِسْلَامِهِ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ النَّحْلِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ سَبَبُ إِسْلَامِهِ فِي التَّفْسِيرِ فِي سُورَةِ النَّحْلِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جس دن سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا، اُس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، آپ اُن پر جھک گئے، یوں جیسے آپ انہیں کوئی تلقین کر رہے ہوں، پھر آپ نے اپنا سر اٹھایا، تو لوگوں نے دیکھا کہ آپ کی آنکھوں میں رونے کا نشان موجود ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دوسری مرتبہ ان پر جھک گئے، پھر آپ نے اپنا سر مبارک اٹھایا، تو لوگوں نے آپ کو دیکھا کہ آپ رو رہے ہیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تیسری مرتبہ ان پر جھک گئے، پھر آپ نے سر اٹھایا تو آپ کے رونے کی آواز آ رہی تھی، لوگوں کو اندازہ ہو گیا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ہے، حاضرین بھی رونے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رُک جاؤ! بے شک یہ شیطان کی طرف سے ہے، تو تم لوگ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوسائب: تم ایسی حالت میں (یعنی دنیا سے رخصت ہو کہ جب) تم اس سے نکلے، تو تم اس کے حوالے سے کسی چیز کے بارے میں التباس کا شکار نہیں ہوئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے عمر بن عبدالعزیز بن مقلاص کے حوالے سے، ان کے والد سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے اسلام قبول کرنے کا سبب، تفسیر سے متعلق کتاب میں سورہ نحل سے متعلق باب میں گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15659]
یہ روایت امام طبرانی نے عمر بن عبدالعزیز بن مقلاص کے حوالے سے، ان کے والد سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے اسلام قبول کرنے کا سبب، تفسیر سے متعلق کتاب میں سورہ نحل سے متعلق باب میں گزر چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15659]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (10826)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10826»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح