الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
189. بَابٌ فِي عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15742
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، مَنْ سَيِّدُكُمْ؟". قَالُوا: جَدُّ بْنُ قَيْسٍ، وَإِنَّا لَنَبْخَلُهُ. قَالَ:" لَيْسَ سَيِّدَكُمْ، وَلَكِنَّ سَيِّدَكُمْ عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ وَكَانَ سَخِيًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ: إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار کے گروہ! تمہارا سردار کون ہے؟ ان لوگوں نے عرض کی: جد بن قیس، ویسے ہم انہیں بخیل سمجھتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارا سردار نہیں ہے، بلکہ تمہارا سردار عمرو بن جموح ہے، وہ سخی ہے۔“ (شاید یہ الفاظ راوی کے ہیں: وہ سخی ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ بن ابراہیم بن عثمان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15742]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ بن ابراہیم بن عثمان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15742]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12116)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12116، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6174»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15743
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَيِّدُكُمْ يَا بَنِي سَلَمَةَ؟". قَالُوا: الْجَدُّ بْنُ قَيْسٍ عَلَى أَنَّا نَبْخَلُهُ. قَالَ: بَلْ سَيِّدُكُمُ الْجَعْدُ الْأَبْيَضُ: عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ"قَالَ: وَكَانَ بْنُ الْجَمُوحِ يُولِمُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ إِذَا تَزَوَّجَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حُمَيْدِ بْنِ الرَّبِيعِ وَثَّقَهُ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُمَا وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بنو سلمہ! تمہارا سردار کون ہے؟ انہوں نے عرض کی: جد بن قیس ہیں، ویسے ہم انہیں بخیل شمار کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تمہارا سردار گھنگھریالے بالوں والا، گوری رنگت والا، عمرو بن جموح ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی شادی کرتے تھے، تو سیدنا عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ولیمے کا انتظام کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حمید بن ربیع کا معاملہ مختلف ہے، عثمان بن ابوشیبہ اور ابن حبان نے اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15743]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2705)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15744
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَيِّدُكُمُ يَا بَنِي سَلَمَةَ؟". قَالُوا: الْجَدُّ بْنُ قَيْسٍ عَلَى أَنَّا نَبْخَلُهُ قَالَ:" وَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ! بَلْ سَيِّدَكُمْ الْجَعْدُ القَطِطُ عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ".
. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بنو سلمہ! تمہارا سردار کون ہے؟ ان لوگوں نے جواب دیا: جد بن قیس ہیں، ویسے ہم انہیں بخیل شمار کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخل سے زیادہ بری بیماری اور کون سی ہے؟ بلکہ تمہارا سردار گھنگھریالے بالوں والا فرد، عمرو بن جموح ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15744]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15744]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (317)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3663، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8008»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15745
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا بَنِي سَلَمَةَ، مَنْ سَيِّدُكُمُ الْيَوْمَ؟". قَالُوا: الْجَدُّ بْنُ قَيْسٍ وَلَكِنَّا نَبْخَلُهُ قَالَ:" وَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ! وَلَكِنَّ سَيِّدَكُمْ عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا فِي كِتَابِ الزَّكَاةِ فِي الْبُخْلِ وَالسَّخَاءِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو سلمہ! آج تمہارا سردار کون ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: جد بن قیس ہیں، لیکن ہم انہیں بخیل سمجھتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخل سے زیادہ بری بیماری اور کون سی ہے؟ بلکہ تمہارا سردار عمرو بن جموح ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن یزید مکی ہے اور وہ متروک ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث کتاب الزکوۃ میں، کنجوسی اور سخاوت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15745]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3663، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8008»
الحكم على الحديث:
صحیح
حدیث نمبر: 15746
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ: أَنَّهُ حَضَرَ ذَلِكَ قَالَ: أَتَى عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ قَاتَلْتُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى أُقْتَلَ، أَمْشِي بِرِجْلِي هَذِهِ صَحِيحَةً فِي الْجَنَّةِ - وَكَانَتْ رِجْلُهُ عَرْجَاءَ -؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَعَمْ". فَقَتَلُوا يَوْمَ أُحُدٍ هُوَ وَابْنُ أَخِيهِ وَمَوْلًى لَهُمْ، فَمَرَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ يَمْشِي بِرِجْلِهِ هَذِهِ صَحِيحَةً فِي الْجَنَّةِ". فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهِمَا وَبِمَوْلَاهُمَا فَجُعِلُوا فِي قَبْرٍ وَاحِدٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَحْيَى بْنِ نَصْرٍ الْأَنْصَارِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ اُس وقت وہاں موجود تھے جب سیدنا عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر میں اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لیتا ہوں اور قتل ہو جاتا ہوں، تو کیا میں جنت میں اپنی اس ٹانگ کے ذریعے صحیح طور پر چل پاؤں گا؟ راوی کہتے ہیں: اُن کی ایک ٹانگ میں لنگڑاہٹ تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: تو غزوہ احد کے دن، وہ ان کے ایک بھتیجے اور ان کے ایک غلام شہید ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ان کے پاس سے ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں گویا اس وقت بھی اس کی طرف دیکھ رہا ہوں کہ یہ اپنی اس ٹانگ کے ذریعے صحیح طور پر چل رہا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں افراد اور ان کے غلام کے بارے میں حکم دیا، تو انہیں ایک ہی قبر میں اتارا گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن نصر انصاری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15746]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن نصر انصاری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15746]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (299/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22047»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح