🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
189. بَابٌ فِي عَمْرِو بْنِ الْجَمُوحِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15744
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَيِّدُكُمُ يَا بَنِي سَلَمَةَ؟". قَالُوا: الْجَدُّ بْنُ قَيْسٍ عَلَى أَنَّا نَبْخَلُهُ قَالَ:" وَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ! بَلْ سَيِّدَكُمْ الْجَعْدُ القَطِطُ عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ".
. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بنو سلمہ! تمہارا سردار کون ہے؟ ان لوگوں نے جواب دیا: جد بن قیس ہیں، ویسے ہم انہیں بخیل شمار کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخل سے زیادہ بری بیماری اور کون سی ہے؟ بلکہ تمہارا سردار گھنگھریالے بالوں والا فرد، عمرو بن جموح ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15744]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (317)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3663، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8008»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 15744 in Urdu