🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

209. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15808
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَقْرَبَكُمْ مِنِّي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ،مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ تَرَكْتُهُ عَلَيْهِ، وَإِنَّهُ وَاللَّهِ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ تَشَبَّثَ مِنْهَا بِشَيْءٍ غَيْرِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ عِرَاكَ بْنَ مَالِكٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ذَرٍّ فِيمَا أَحْسَبُ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قیامت کے دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ قریب ہوؤں گا، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن تم میں سے، میرے زیادہ قریب وہ شخص ہو گا، جو دنیا سے جاتے ہوئے اُسی حالت میں ہو گا کہ جس حالت میں، میں نے اُسے چھوڑا تھا (پھر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اللہ کی قسم! تم میں سے ہر شخص دنیا کے حوالے سے کسی نہ کسی چیز میں مبتلاء ہوا، سوائے میرے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ عراک بن مالک نامی راوی نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے، میرے خیال میں، سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15808]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1627) اخرجه احمد فى المسند (165/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20947»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15809
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ أَبُو ذَرٍّ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي الَّذِي يَخْلُفُنِي عَلَى الْعَهْدِ الَّذِي فَارَقَنِي عَلَيْهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور میرے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہو گا، جو میرے بعد بھی اس عہد پر کاربند رہے گا، جس عہد پر وہ مجھ سے جدا ہوا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15809]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1628)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1628»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15810
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي أَبِي ذَرٍّ: هُوَ جُنْدُبُ بْنُ جُنَادَةَ بْنِ سُفْيَانِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ حَرَامِ بْنِ غِفَارِ بْنِ مُلَيْلِ بْنِ ضَمْرَةَ بْنِ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ كِنَانَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ مُدْرِكَةَ بْنِ إِلْيَاسِ بْنِ مُضَرَ بْنِ نَزَارِ بْنِ مَعْدِ بْنِ عَدْنَانَ.
امام طبرانی نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ کہا: ہے: یہ سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بن جناده بن سفیان بن عبید بن حرام بن غفار بن ملیل بن ضمره بن بکر بن عبدمناف بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15810]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (147/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15811
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: اسْمُ أَبِي ذَرٍّ جُنْدُبُ بْنُ جُنَادَةَ، وَيُقَالُ: اسْمُ أَبِي ذَرٍّ بُرَيْرٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
محمد بن عبدالله بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا نام ”جندب بن جنادہ“ تھا، اور ایک قول کے مطابق سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا نام ”بریر“ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15811]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1615)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15812
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَبِي ذَرٍّ:" يَا بُرَيْرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ اخْتَصَرْنَاهُ وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے بریر!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک حدیث میں نقل کی ہے، جسے ہم نے مختصر طور پر نقل کیا ہے
یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15812]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1616)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1616»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل،
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15813
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ: كَانَ أَبُو ذَرٍّ يَقُولُ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي رُبُعَ الْإِسْلَامِ لَمْ يُسْلِمْ قَبْلِي إِلَّا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَبِلَالٌ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَأَحَدُهُمَا مُتَّصِلُ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ میں اسلام قبول کرنے والا چوتھا فرد تھا، مجھ سے پہلے صرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک سند کے اعتبار سے ”متصل“ ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15813]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1618) و (1617)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15814
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: كَانَ لِي أَخٌ يُقَالُ لَهُ: أُنَيْسٌ، وَكَانَ شَاعِرًا، فَتَنَافَرَ هُوَ وَشَاعِرٌ آخَرُ، فَقَالَ أُنَيْسٌ: أَنَا أَشْعَرُ مِنْكَ، وَقَالَ الْآخَرُ: أَنَا أَشْعَرُ، فَقَالَ أُنَيْسٌ: فَبِمَنْ تَرْضَى أَنْ يَكُونَ بَيْنَنَا؟ قَالَ: أَرْضَى أَنْ يَكُونَ بَيْنَنَا كَاهِنُ مَكَّةَ. قَالَ: نَعَمْ، فَخَرَجَا إِلَى مَكَّةَ فَاجْتَمَعَا عِنْدَ الْكَاهِنِ، فَأَنْشَدَهُ هَذَا كَلَامَهُ وَهَذَا كَلَامَهُ، فَقَالَ لِأُنَيْسٍ: قَضَيْتَ لِنَفْسِكَ، فَكَأَنَّهُ فَضَّلَ شِعْرَ أُنَيْسٍ. فَقَالَ أَخِي: بِمَكَّةَ رَجُلٌ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ وَهُوَ عَلَى دِينِكَ.
قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ: وَمَا كَانَ دِينُكَ؟ قَالَ: رَغِبْتُ عَنْ آلِهَةِ قَوْمِي الَّتِي كَانُوا يَعْبُدُونَ. فَقُلْتُ: أَيَّ شَيْءٍ كُنْتَ تَعْبُدُ؟ قَالَ: لَا شَيْءَ، كُنْتُ أُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ حَتَّى أَسْقُطَ كَأَنِّي خَفَاءٌ حَتَّى يُوقِظَنِي حَرُّ الشَّمْسِ. فَقِيلَ لَهُ: أَيْنَ كُنْتَ تُوَجِّهُ وَجْهَكَ؟ قَالَ: حَيْثُ وَجَّهَنِي رَبِّي.
قَالَ لِي أُنَيْسٌ: وَقَدْ شَنَئُوهُ - يَعْنِي كَرِهُوهُ -.
قَالَ أَبُو ذَرٍّ: فَجِئْتُ حَتَّى دَخَلْتُ مَكَّةَ، فَكُنْتُ بَيْنَ الْكَعْبَةِ وَأَسْتَارِهَا خَمْسَ عَشْرَةَ لَيْلَةً وَيَوْمًا، أَخْرُجُ كُلَّ لَيْلَةٍ فَأَشْرَبُ مِنْ مَاءِ زَمْزَمَ شَرْبَةً، فَمَا وَجَدْتُ عَلَى كَبِدِي سَخْفَةَ جُوعٍ وَقَدْ تَعَكَّنَ بَطْنِي، فَجَعَلْتِ امْرَأَتَانِ تَدْعُوَانِ لَيْلَةً آلِهَتَهُمَا، وَتَقُولُ إِحْدَاهُمَا: يَا أَسَافُ، هَبْ لِي غُلَامًا، وَتَقُولُ الْأُخْرَى: يَا نَائِلَةُ، هَبْ لِي كَذَا وَكَذَا. فَقُلْتُ: هُنَّ بِهِنَّ فَوَلَّتَا وَجَعَلَتَا تَقُولَانِ: الصَّابِئُ بَيْنَ الْكَعْبَةِ وَأَسْتَارِهَا، إِذْ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ يَمْشِي وَرَاءَهُ، فَقَالَتَا: الصَّابِئُ بَيْنَ الْكَعْبَةِ وَأَسْتَارِهَا، فَتَكَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَلَامٍ قَبَّحَ مَا قَالَتَا. قَالَ أَبُو ذَرٍّ: فَظَنَنْتُ أَنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" وَعَلَيْكَ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ". - ثَلَاثًا - ثُمَّ قَالَ لِي:" مُنْذُ كَمْ أَنْتَ هَهُنَا؟". قُلْتُ: مُنْذُ خَمْسَةَ عَشَرَ يَوْمًا وَلَيْلَةً. قَالَ:" فَمِنْ أَيْنَ كُنْتَ تَأْكُلُ؟". قُلْتُ: كُنْتُ آتِي زَمْزَمَ كُلَّ لَيْلَةٍ نِصْفَ اللَّيْلِ فَأَشْرَبُ مِنْهَا شَرْبَةً، فَمَا وُجَدْتُ عَلَى كَبِدِي سَخْفَةَ جُوعٍ وَلَقَدْ تَعَكَّنَ بَطْنِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا طُعْمٌ وَشُرْبٌ، وَهِيَ مُبَارَكَةٌ" - قَالَهَا ثَلَاثًا -. ثُمَّ سَأَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مِمَّنْ أَنْتَ؟". فَقُلْتُ: مِنْ غِفَارَ قَالَ: وَكَانَتْ غِفَارُ يَقْطَعُونَ عَلَى الْحَاجِّ، فَكَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَقَبَّضَ عَنِّي، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ:" انْطَلِقْ يَا أَبَا بَكْرٍ انْطَلِقْ يَا أَبَا بَكْرٍ". فَانْطَلَقَ بِنَا إِلَى مَنْزِلِ أَبِي بَكْرٍ، فَقَرَّبَ لَنَا زَبِيبًا، فَأَكَلْنَا مِنْهُ، وَأَقَمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَلَّمَنِي الْإِسْلَامَ، وَقَرَأْتُ شَيْئًا مِنَ الْقُرْآنِ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُظْهِرَ دِينِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكَ أَنْ تُقْتَلَ". قُلْتُ: لَا بُدَّ مِنْهُ، قَالَ: إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكَ أَنْ تُقْتَلَ". قُلْتُ: لَا بُدَّ مِنْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَإِنْ قُتِلْتُ، فَسَكَتَ عَنِّي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقُرَيْشٌ حِلَقٌ يَتَحَدَّثُونَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقُلْتُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فَتَنَفَّضَتِ الْحِلَقُ، فَقَامُوا إِلَيَّ فَضَرَبُونِي حَتَّى تَرَكُونِي كَأَنِّي [ نُصُبٌ ] أَحْمَرُ، وَكَانُوا يَرَوْنَ أَنَّهُمْ قَدْ قَتَلُونِي، فَقُمْتُ فَجِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ فَرَأَى مَا بِي مِنَ الْحَالِ، فَقَالَ:" أَلَمْ أَنْهَكَ؟". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ حَاجَةٌ كَانَتْ فِي نَفْسِي فَقَضَيْتُهَا، فَأَقَمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] فَقَالَ لِي:" الْحَقْ بِقَوْمِكَ، فَإِذَا بَلَغَكَ ظُهُورِي فَائْتِنِي". فَجِئْتُ وَقَدْ أَبْطَأْتُ عَلَيْهِمْ، فَلَقِيتُ أُنَيْسًا فَبَكَى وَقَالَ: يَا أَخِي، مَا كُنْتُ أَرَاكَ إِلَّا قَدْ قُتِلْتَ لِمَا أَبْطَأْتَ عَلَيْنَا، مَا صَنَعْتَ؟ أَلَقِيتَ صَاحِبَكَ الَّذِي طَلَبْتَ؟ فَقُلْتُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَأَسْلَمَ مَكَانَهُ، ثُمَّ أَتَيْتُ أُمِّي فَلَمَّا رَأَتْنِي بَكَتْ وَقَالَتْ: [ يَا بُنَيَّ ] ، أَبْطَأْتَ عَلَيْنَا حَتَّى تَخَوَّفْتُ أَنْ قَدْ قُتِلْتَ، مَا فَعَلْتَ؟ أَلَقِيتَ صَاحِبَكَ الَّذِي طَلَبْتَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ. قَالَتْ: فَمَا صَنَعَ أُنَيْسٌ؟ قُلْتُ: أَسْلَمَ، فَقَالَتْ: وَمَا بِي عَنْكُمَا رَغْبَةٌ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ. فَأَقَمْتُ فِي قَوْمِي، فَأَسْلَمَ مِنْهُمْ نَاسٌ كَثِيرٌ، حَتَّى بَلَغَنَا ظُهُورُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيْتُهُ. قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرا ایک بھائی تھا، جس کا نام انیس تھا، وہ شاعر تھا، اس کا ایک شاعر کے ساتھ مکالمہ ہوا، انیس نے کہا: میں تم سے زیادہ بڑا شاعر ہوں، دوسرے نے کہا: میں بڑا شاعر ہوں، انیس نے کہا: تم کس فرد پر راضی ہوتے ہو؟ جو ہمارے درمیان فیصلہ کرے، تو اس نے کہا: میں اس بات پر راضی ہوؤں گا کہ مکہ کا کاہن ہمارے درمیان فیصلہ کرے تو اس نے کہا: ٹھیک ہے، پھر وہ دونوں نکل کر مکہ چلے گئے، وہ دونوں اس کاہن کے پاس اکٹھے ہوئے، انیس نے بھی اپنا کلام سنایا، دوسرے نے بھی اپنا کلام سنایا، تو کاہن نے انیس سے کہا: تم نے اپنے ذمہ لازم چیز کو ادا کر دیا ہے، تو گویا اس نے انیس کے شعر کو بہتر قرار دیا، میرے بھائی نے آ کر بتایا: مکہ میں ایک فرد ہیں، جو یہ کہتے ہیں کہ وہ نبی ہیں اور وہ تمہارے دین کے مطابق ہیں۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ کا دین کیا تھا؟ انہوں نے بتایا: میری قوم کے لوگ جن معبودوں کی عبادت کرتے تھے، میں نے ان سے منہ موڑ لیا ہوا تھا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: پھر آپ کس کی عبادت کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: کسی چیز کی نہیں کی، میں رات کے وقت نماز پڑھتا تھا (یا دعا کرتا تھا) یہاں تک کہ میں یوں گر جاتا تھا، جیسے میں چادر ہوں، یہاں تک کہ دھوپ کی تپش مجھے بیدار کرتی تھی، اُن سے دریافت کیا گیا: آپ کس طرف رُخ کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: جس طرح میرا پروردگار مجھے پھیر دیتا تھا، اُس طرف۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انیس نے مجھ سے کہا: اُن لوگوں نے انہیں برا قرار دیا ہے، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں آیا، میں مکہ میں داخل ہوا، میں خانہ کعبہ اور اس کے پردوں کے درمیان پندرہ دن ٹھہرا رہا، میں ہر رات باہر آتا تھا، آب زمزم پی لیتا تھا، تو مجھے بھوک محسوس نہیں ہوتی تھی، بلکہ میرے پیٹ پر شکنیں پڑنا شروع ہو گئیں، اسی دوران ایک مرتبہ دو عورتیں رات کے وقت آئیں، وہ اپنے معبودوں سے دعا کر رہی تھیں، ان میں سے ایک یہ کہہ رہی تھی: اے اساف! تم مجھے بیٹا دے دو، دوسری کہہ رہی تھی: اے نائلہ! تم مجھے یہ یہ چیز دو! تو میں نے کہا: یہ فضولیات ہیں، تو وہ دونوں یہ کہتے ہوئے چلی گئیں کہ ایک بے دین شخص کعبہ کے پردوں کے درمیان موجود ہے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے گزرے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ کے پیچھے چلتے ہوئے جا رہے تھے، اُن عورتوں نے کہا: کعبہ کے پردوں کے پیچھے ایک بے دین شخص موجود ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی کہی ہوئی بات کو برا قرار دیا، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے یہ اندازہ ہو گیا کہ یہی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، میں نکل کر آپ کے پاس آیا، میں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ کو سلام ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر بھی سلام ہو، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں ہوں، یہ کلمات آپ نے تین مرتبہ کہے، پھر آپ نے مجھ سے دریافت کیا: تم کتنے عرصے سے یہاں پر ہو؟ میں نے عرض کی: پندرہ دن سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کہاں سے کھاتے ہو؟ میں نے عرض کی: میں زمزم کے پاس نصف رات کے وقت آتا ہوں اور اس میں سے کچھ پی لیتا ہوں، تو مجھے اپنے جگر پر بھوک کی سختی محسوس نہیں ہوتی، بلکہ میرے پیٹ پر شکنیں پڑ گئی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ضرورت بھی پوری کرتا ہے اور پینے کی ضرورت بھی پوری کرتا ہے، اور یہ برکت والی چیز ہے، یہ کلمات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے، پھر آپ نے مجھ سے دریافت کیا: تمہارا تعلق کس قبیلے سے ہے؟ میں نے کہا: غفار قبیلے سے ہے، راوی کہتے ہیں: غفار قبیلے کے لوگ حاجیوں کو لوٹ لیا کرتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو میرے حوالے سے کچھ الجھن ہوئی، آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے ابوبکر! تم چلو! اے ابوبکر! تم چلو! پھر وہ ہمیں ساتھ لے کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر چلے گئے، انہوں نے میرے سامنے کشمش رکھی، ہم نے اس میں سے کچھ کھایا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ٹھہر گیا، آپ نے مجھے اسلامی احکامات کی تعلیم دی اور کچھ قرآن سکھایا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہ چاہتا ہوں کہ میں اپنے دین کو ظاہر کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے تمہارے بارے میں یہ اندیشہ ہے کہ تمہیں قتل کر دیا جائے گا، میں نے کہا: لیکن میں ایسا ضرور کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے تمہارے بارے میں یہ اندیشہ ہے کہ تمہیں قتل کر دیا جائے گا، میں نے کہا: یا رسول اللہ! میں ایسا ضرور کروں گا، اگرچہ مجھے قتل کر دیا جائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، قریش کے لوگ خانہ کعبہ کے آس پاس حلقے بنا کر بیٹھے ہوئے بات چیت کر رہے تھے، میں نے آ کے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اُس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، تو وہ حلقے ختم ہوئے اور وہ لوگ اُٹھ کر میری طرف آئے اور انہوں نے میری پٹائی کرنی شروع کر دی، یہاں تک کہ انہوں نے مجھے ایسی حالت میں چھوڑا کہ میں سرخ استھان کی مانند تھا، وہ یہ سمجھے تھے کہ وہ مجھے قتل کر چکے ہیں، میں اُٹھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری یہ صورت حال دیکھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں منع نہیں کیا تھا؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے دل میں ایک خواہش تھی، وہ میں نے پوری کر لی ہے، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ٹھہرا رہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی قوم کے پاس واپس چلے جاؤ! جب تمہیں میرے ظہور کے بارے میں پتہ چلے، تو تم میرے پاس آ جانا، تو میں اپنی قوم کے پاس واپس آ گیا۔ مجھے اُن لوگوں کے پاس آنے میں تاخیر ہو گئی، میری ملاقات (اپنے بھائی) انیس سے ہوئی، تو وہ رونے لگا اس نے کہا: اے میرے بھائی! تمہیں آنے میں اتنی تاخیر ہو گئی تھی کہ تمہارے بارے میں، میں تو یہ سمجھ رہا تھا کہ تم شاید قتل ہو گئے ہو گے، تمہارا کیا بنا؟ کیا تمہاری ملاقات ان صاحب سے ہو گئی؟ جن کی تلاش میں تم گئے تھے، میں نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہیں، تو انیس نے بھی اسی جگہ اسلام قبول کر لیا، پھر میں اپنی والدہ کے پاس آیا، جب انہوں نے مجھے دیکھا تو رونے لگیں اور بولیں: اے میرے بیٹے! تمہیں ہمارے پاس آنے میں اتنی تاخیر ہو گئی کہ مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں تم قتل نہ ہو گئے، ہو تمہارا کیا بنا؟ کیا تمہاری ملاقات ان صاحب سے ہو گئی؟ جن کی تلاش میں تم گئے تھے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تو میری والدہ نے جواب دیا: انیس نے کیا کیا؟ میں نے کہا: اس نے اسلام قبول کر لیا، تو میری والدہ نے کہا: میں بھی تم دونوں سے منہ نہیں پھیروں گی، میں اس بات کی گواہی دیتی ہوں، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں اپنی قوم میں مقیم رہا اور ان میں سے بہت سے لوگوں نے اسلام قبول کر لیا، یہاں تک کہ جب ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کا پتہ چلا تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15814]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 2473، وأخرجه مسند البزار برقم: 3948، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2785، 3075، 60، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5508، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 773»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15815
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدِهِ أَيْضًا: فَاحْتَمَلْتُ أُمِّي وَأُخْتِي حَتَّى نَزَلْنَا بِحَضْرَةِ مَكَّةَ، فَقَالَ أَخِي: إِنِّي مُدَافِعٌ رَجُلًا عَلَى الْمَاءِ بِشِعْرٍ - وَكَانَ امْرَأً شَاعِرًا - فَقُلْتُ: لَا تَفْعَلْ، فَخَرَجَ بِهِ اللَّجَاجُ حَتَّى دَافَعَ دُرَيْدَ بْنَ الصِّمَّةِ صِرْمَتُهُ إِلَى صِرْمَتِهِ، وَأَيْمُ اللَّهِ لَدُرَيْدٌ يَوْمَئِذٍ أَشْعَرُ مِنْ أَخِي، فَتَقَاضَيَا إِلَى خَنْسَاءَ، فَقَضَتْ لِأَخِي عَلَى دُرَيْدٍ وَذَلِكَ أَنْ دُرَيْدًا خَطَبَهَا إِلَى أَبِيهَا، فَقَالَتْ: شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا حَاجَةَ لِي فِيهِ، فَحَقَدَتْ ذَلِكَ عَلَيْهِ، فَضَمَمْنَا صِرْمَتَهُ إِلَى صِرْمَتَنَا، فَكَانَتْ لَنَا هَجْمَةٌ.
ثُمَّ أَتَيْتُ مَكَّةَ فَابْتَدَأَتُ بِالصَّفَا، فَإِذَا عَلَيْهِ رِجَالَاتُ قُرَيْشٍ، وَقَدْ بَلَغَنِي أَنَّ بِهَا صَابِئًا، أَوْ مَجْنُونًا، أَوْ شَاعِرًا، أَوْ سَاحِرًا، فَقُلْتُ: أَيْنَ الَّذِي يَزْعُمُونَ؟ فَقَالُوا: هُوَ ذَاكَ حَيْثُ تَرَى، فَانْقَلَبْتُ إِلَيْهِ فَوَاللَّهِ مَا جُزْتُ عَنْهُمْ قِيسَ حَجَرٍ حَتَّى أَكَبُّوا عَلَيَّ كُلَّ حَجَرٍ وَعَظْمٍ وَمَدَرٍ فَضَرَجُونِي بِدَمِي، فَأَتَيْتُ الْبَيْتَ فَدَخَلْتُ بَيْنَ السُّتُورِ وَالْبِنَاءَ، وَصُمْتُ فِيهِ ثَلَاثِينَ يَوْمًا لَا آكُلُ وَلَا أَشْرَبُ إِلَّا مَاءَ زَمْزَمَ، حَتَّى إِذَا كَانَتْ لَيْلَةٌ قَمْرَاءُ إِضْحِيَانَ فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتَانِ مِنْ خُزَاعَةَ فَطَافَتَا بِالْبَيْتِ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ مَا فِي الصَّحِيحِ. وَفِي الطَّرِيقِ الْأُولَى أَبُو الطَّاهِرِ يَرْوِي عَنْ أَبِي يَزِيدَ الْمَدِينِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْ أَبَا الطَّاهِرِ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَفِي الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
اُن کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے اپنی والدہ اور اپنی بہن کو سوار کیا، یہاں تک کہ ہم مکہ کے قریب آ کر ٹھہر گئے، میرے بھائی نے کہا: میں نے ایک شخص کے ساتھ پانی کے پاس مقابلہ کرنا ہے، وہ شخص ایک شاعر تھا، میں نے کہا: تم ایسا نہ کرو، لیکن پھر اس کی ضد اسے لے گئی، یہاں تک کہ اس نے درید بن صمہ سے مقابلہ کیا، اس میں اونٹوں کی بڑی تعداد انعام یا شرط قرار پائی، راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! درید میرے بھائی سے زیادہ بڑا شاعر تھا، اُن دونوں نے خنساء نامی خاتون کو ثالث مقرر کیا، تو اس خاتون نے درید کے مقابلے میں، میرے بھائی کے حق میں فیصلہ دے دیا، اس کی وجہ یہ تھی کہ درید نے اس خاتون کے باپ کو اس خاتون کے ساتھ شادی کا پیغام دیا تھا، تو اس خاتون نے کہا: تھا: یہ ایک بوڑھا آدمی ہے، مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، تو اس خاتون نے درید کے خلاف دل میں غصہ رکھا ہوا تھا، ہم نے انعام کے اونٹ اپنے اونٹوں کے ساتھ ملا لئے، تو ہمارے اونٹوں کی تعداد ایک سو کے قریب ہو گئی، پھر میں مکہ آیا، میں پہلے صفا پر آیا، وہاں قریش کے کچھ افراد موجود تھے، مجھے یہ بات پتہ چلی کہ وہ لوگ یہ کہتے ہیں: وہ فرد بے دین ہے، یا پاگل ہے، یا شاعر ہے، یا جادوگر ہے، تو میں نے کہا: وہ صاحب کہاں ہیں؟ جن کے بارے میں لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ ایسے ہیں، تو لوگوں نے بتایا کہ وہ ہیں، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اللہ کی قسم! ابھی میں اُن سے ذرا ہی دور گیا تھا کہ انہوں نے اپنے پاس موجود ہر پتھر، ہڈی اور ڈھیلے کو پکڑا اور مجھے مار مار کے خون آلود کر دیا، میں بیت اللہ کے پاس آیا اور اس کی عمارت اور پردوں کے درمیان داخل ہو گیا، میں نے تیس دن تک روزہ رکھا، اس دوران میں نے کچھ کھایا پیا نہیں، صرف آب زمزم پیتا تھا، یہاں تک کہ جب ایک چاندنی رات آئی، تو اسی دوران خزاعہ قبیلے کی دو عورتیں آئیں اور انہوں نے بیت اللہ کا طواف کیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس روایت کی مانند ہے، جو ”صحیح“ میں مذکور ہے۔ پہلے طریق میں ایک راوی ابوطاہر ہے جس نے ابویزید مدینی کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے اور میں ابوطاہر سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ دوسری روایت میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15815]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (60)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15816
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ، وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ، مِنْ ذِي لَهْجَةٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”آسمان نے ایسے کسی شخص پر سایہ نہیں کیا اور زمین نے اپنے اوپر کسی ایسے شخص کو نہیں اُٹھایا، جو ابوذر غفاری سے زیادہ سچا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15816]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4424)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21217»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15817
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غُنْمٍ:، أَنَّهُ زَارَ أَبَا الدَّرْدَاءِ بِحِمْصَ، فَمَكَثَ عِنْدَهُ لَيَالِي، فَأَمَرَ بِحِمَارِهِ فَأُوكِفَ لَهُ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: لَا أَرَانِي إِلَّا مُتَّبِعَكَ، فَأَمَرَ بِحِمَارِهِ فَأُسْرِجَ، فَسَارَا عَلَى حِمَارَيْهِمَا فَلَقِيَا رَجُلًا شَهِدَ الْجُمُعَةَ بِالْأَمْسِ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ بِالْجَابِيَةِ، فَعَرَفَهُمَا الرَّجُلُ وَلَمْ يَعْرِفَاهُ، فَأَخْبَرَهُمَا خَبَرَ النَّاسِ.
ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ قَالَ: وَخَبَرٌ آخَرُ كَرِهْتُ أَنْ أُخْبِرَكُمَاهُ أَرَاكُمَا تَكْرَهَانِهِ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: فَلَعَلَّ أَبَا ذَرٍّ نُفِيَ! قَالَ: نَعَمْ وَاللَّهِ، فَاسْتَرْجَعَ أَبُو الدَّرْدَاءِ وَصَاحِبُهُ قَرِيبًا مِنْ عَشْرِ مَرَّاتٍ. ثُمَّ قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: ارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ كَمَا قِيلَ لِأَصْحَابِ النَّاقَةِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَذَّبُوا أَبَا ذَرٍّ فَإِنِّي لَا أُكَذِّبُهُ، اللَّهُمَّ إِنِ اتَّهَمُوهُ فَإِنِّي لَا أَتَّهِمُهُ، اللَّهُمَّ وَإِنِ اسْتَغْشَوْهُ فَإِنِّي لَا أَسْتَغْشِهِ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْتَمِنُهُ حِينَ لَا يَأْتَمِنُ أَحَدًا، وَيُسِرُّ إِلَيْهِ حِينَ لَا يُسِرُّ لِأَحَدٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الدَّرْدَاءِ بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ قَطَعَ يَمِينِي مَا أَبْغَضْتُهُ بَعْدَ الَّذِي سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ، وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ، مِنْ ذِي لَهْجَةٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَزَادَ: وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى الْمَسِيحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ إِلَى بِرِّهِ وَصِدْقِهِ وَجِدِّهِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي ذَرٍّ". وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں: وہ حمص میں، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لئے گئے، اور چند دن ان کے ہاں ٹھہرے، ان کے حکم کے تحت ان کے گدھے پر چادر رکھی گئی، پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اپنے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ میں تمہارے پیچھے چلوں گا، پھر انہوں نے اپنے گدھے کے بارے میں حکم دیا اس پر زین رکھی گئی، پھر وہ دونوں اپنے دونوں گدھوں پر سوار ہو کر روانہ ہوئے، ان دونوں کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی، جس نے گزشتہ دن سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں ”جابیہ“ کے مقام پر جمعہ کی نماز میں شرکت کی تھی، اُس شخص نے ان دونوں کو پہچان لیا، لیکن یہ دونوں صاحبان اس شخص کو نہیں پہچان پائے، اس شخص نے ان دونوں کو لوگوں کی صورت حال کے بارے میں بتایا، پھر اس شخص نے یہ کہا: ایک اور خبر بھی ہے اور مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ میں آپ کو اس کے بارے میں بتاؤں، کیونکہ آپ دونوں کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ آپ دونوں بھی اسے ناپسند کریں گے، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: شاید سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو جلاوطن کر دیا گیا ہے، اس شخص نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ کی قسم! تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھی نے تقریباً دس مرتبہ انا لله وانا اليه راجعون پڑھا۔ پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم انہیں دیکھتے رہو اور صبر سے کام لو، جیسا کہ اونٹنی والے لوگوں (یعنی سیدنا صالح علیہ السلام کی قوم کے افراد) سے کہا: گیا، پھر انہوں نے کہا: اے اللہ! اگر ان لوگوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو جھوٹا قرار دیا ہے، تو میں انہیں جھوٹا قرار نہیں دیتا، اے اللہ! اگر ان لوگوں نے ان پر تہمت عائد کی ہے، تو میں اُن پر تہمت عائد نہیں کرتا، اے اللہ! اگر ان لوگوں نے انہیں فریبی قرار دیا ہے، تو میں انہیں فریبی قرار نہیں دیتا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت انہیں ”امین“ بنایا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو ”امین“ نہیں بنایا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے ساتھ راز کی باتیں کی تھیں، جب کسی کے ساتھ راز کی باتیں نہیں کی تھیں، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں ابودرداء کی جان ہے، اگر سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ میرا دایاں ہاتھ کاٹ دیں، تو میں پھر بھی انہیں ناپسند نہیں کروں گا، اس کے بعد کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آسمان نے ایسے کسی شخص پر سایہ نہیں کیا اور زمین نے کسی ایسے شخص کو اپنے اوپر نہیں اٹھایا، جو ابوذر سے زیادہ سچا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص سیدنا مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی طرف، اُن کی نیکی، اُن کی سچائی اور ان کی کوشش کی طرف دیکھنا چاہے، اُسے ابوذر کو دیکھ لینا چاہیے۔“
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15817]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (197/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21217»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں