الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
209. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15818
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: وَاللَّهِ أَنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيُدْنِي أَبَا ذَرٍّ إِذَا حَضَرَ، وَيَفْتَقِدُهُ إِذَا غَابَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا، جب سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ موجود ہوتے تھے تو آپ انہیں اپنے قریب رکھتے تھے اور جب وہ غیر موجود ہوتے تھے تو اُن کے بارے میں پوچھ گچھ کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15818]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15818]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21217»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15819
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَبَا ذَرٍّ لِيُبَارِي عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عِبَادَتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ الْهَجَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِبْرَاهِيمُ مَعَ ضَعْفِهِ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابوذر اپنی عبادت میں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے، اور ابراہیم نامی راوی کے ضعیف ہونے کے ہمراہ، اُس نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ بھی نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15819]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم ہجری ہے اور وہ ضعیف ہے، اور ابراہیم نامی راوی کے ضعیف ہونے کے ہمراہ، اُس نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ بھی نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15819]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1625)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15820
وَبِسَنَدِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى شَبِيهِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَلْقًا وَخُلُقًا - فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -".
اسی سند کے ساتھ یہ بات منقول ہے: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ بات بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اخلاق اور ظاہری تخلیق کے اعتبار سے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام سے مشابہت رکھنے والے فرد کو دیکھنا چاہے، اُسے ابوذر کو دیکھ لینا چاہیے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15820]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1626)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15821
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا ذَرٍّ، رَأَيْتُ كَأَنِّي وَزَنْتُ بِأَرْبَعِينَ أَنْتَ فِيهِمْ فَوَزَنْتُهُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابوذر! میں نے دیکھا کہ جیسے چالیس افراد کے ساتھ میرا وزن کیا گیا، جن میں ایک تم بھی تھے، تو میں اُن پر بھاری رہا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15821]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15821]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2717)، أخرجه مسند البزار برقم: 4073»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15822
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: أَتَى جِبْرِيلُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ مِنْ أَصْحَابِكَ ثَلَاثَةً فَأَحِبَّهُمْ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَأَبُو ذَرٍّ، وَالْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ النَّضْرُ بَنُ حُمَيْدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اللہ تعالیٰ آپ کے اصحاب میں سے تین افراد سے محبت کرتا ہے، تو آپ بھی اُن سے محبت رکھیں! علی بن ابوطالب، ابوذر اور مقداد بن اسود۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن حمید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15822]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن حمید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15822]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6772)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15823
وَعَنْ أَنَسٍ رَفَعَهُ قَالَ:" الْجَنَّةُ تَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ: عَلِيٌّ، وَعَمَّارٌ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - وَأَبُو ذَرٍّ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ ذِكْرِ أَبِي ذَرٍّ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جنت تین آدمیوں کی مشتاق ہے، علی، عمار (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں:) ابوذر۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15823]
یہ روایت امام ترمذی نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15823]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2715)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3797»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15824
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: كِتَابُ الْمَنَاقِبِ الْبَابُ الْأَحَادِيثُ: مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا مِمَّا صَبَّهُ جِبْرِيلُ وَمِيكَائِيلُ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - فِي صَدْرِهِ إِلَّا صَبَّهُ فِي صَدْرِي. وَمَا تَرَكْتُ شَيْئًا مِمَّا صَبَّهُ فِي صَدْرِي إِلَّا صَبَبْتُهُ فِي صَدْرِ مَالِكِ بْنِ ضَمْرَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا جبرائیل علیہ السلام اور سیدنا میکائیل علیہ السلام نے جو کچھ بھی دیا تھا، اس میں سے آپ نے کوئی بھی چیز نہیں چھوڑی، مگر یہ کہ وہ آپ نے میرے سینے میں ڈال دی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے میں جو کچھ بھی ڈالا تھا، میں نے اُس میں کوئی بھی چیز نہیں چھوڑی، مگر یہ کہ اُسے مالک بن ضمرہ کے سینے میں ڈال دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں وقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15824]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں وقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15824]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1624)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15825
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خِرَاشٍ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ فِي ظُلَّةٍ سَوْدَاءَ وَمَعَهُ امْرَأَةٌ شَحْمَاءُ، وَهُوَ جَالِسٌ عَلَى قِطْعَةِ جَوَالِقَ، فَقِيلَ لَهُ: يَا أَبَا ذَرٍّ، إِنَّكَ امْرُؤٌ لَا يَبْقَى لَكَ وَلَدٌ، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يَأْخُذُهُمْ فِي الْفَنَاءِ وَيَدَّخِرُهُمْ فِي دَارِ الْبَقَاءِ، فَقَالُوا: يَا أَبَا ذَرٍّ، لَوِ اتَّخَذْتَ امْرَأَةً غَيْرَ هَذِهِ، فَقَالَ: لَأَنْ أَتَزَوَّجَ امْرَأَةً تَضَعُنِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنِ امْرَأَةٍ تَرْفَعُنِي قَالُوا لَهُ: لَوِ اتَّخَذْتَ بِسَاطًا أَلْيَنَ مِنْ هَذَا! فَقَالَ: اللَّهُمَّ غُفْرًا ; خُذْ مِمَّا خَوَّلْتَ مَا بَدَا لَكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبدالله بن خراش بیان کرتے ہیں: میں نے ”ربذہ“ کے مقام پر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو ایک سیاہ چھپر میں دیکھا، اُن کے ساتھ ایک بھاری بھرکم خاتون تھیں اور سیدنا ابوزر رضی اللہ عنہ اس وقت جوالق (شاید مشکیزہ مراد ہے) کے ٹکڑے پر بیٹھے ہوئے تھے، ان سے کہا: گیا: آپ ایک ایسے افراد ہیں کہ آپ کی اولاد زندہ نہیں رہتی ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جس نے فنا ہونے والی دنیا میں سے اُنہیں لے لیا اور باقی رہ جانے والی (آخرت) میں اُنہیں ذخیرہ کر لیا۔“ لوگوں نے کہا: اے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ! اگر آپ اس خاتون کی بجائے کسی اور خاتون کو رکھتے، تو مناسب تھا، انہوں نے فرمایا: میں ایک ایسی عورت کے ساتھ شادی کروں، جو مجھے پست رکھے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ ایسی عورت ہو جو مجھے بلند کرے۔ لوگوں نے کہا: اگر آپ اس سے زیادہ نرم بچھونا بچھا لیتے تو مناسب ہوتا، انہوں نے فرمایا: اے اللہ! تجھ سے مغفرت کا سوال ہے، تم نے جو عطیہ کے طور پر دیا ہو اس میں سے جو تمہیں مناسب لگے وہ لے لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15825]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15825]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1629)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15826
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: بَلَغَ الْحَارِثَ - رَجُلٌ كَانَ بِالشَّامِ مِنْ قُرَيْشٍ - أَنَّ أَبَا ذَرٍّ كَانَ بِهِ عَوَزٌ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ بِثَلَاثِ مِائَةِ دِينَارٍ، فَقَالَ: مَا وَجَدَ عَبْدُ اللَّهِ مَنْ هُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِ مِنِّي! سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ سَأَلَ وَلَهُ أَرْبَعُونَ فَقَدْ أَلْحَفَ". وَلِأَبِي ذَرٍّ أَرْبَعُونَ دِرْهَمًا، وَأَرْبَعُونَ شَاةً وَمَاهِنَانِ. قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ: يَعْنِي خَادِمَيْنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: شام میں قریش سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا، اس کا نام حارث تھا، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو حاجت لاحق ہوئی، تو انہوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو تین سو دینار بھیجے، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: عبداللہ کو ایسا کوئی بندہ نہیں ملا، جو اس کے نزدیک مجھ سے زیادہ بے حیثیت ہوتا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص مانگے اور اُس کے پاس چالیس ہوں، تو اس نے لپٹ کر مانگا۔“ راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے پاس چالیس درہم تھے، چالیس بکریاں تھیں اور دو خادم تھے۔ ابوبکر بن عیاش کہتے ہیں: اس سے مراد خادم ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن أحمد بن عبداللہ بن یونس کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15826]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن أحمد بن عبداللہ بن یونس کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15826]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1630)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15827
وَعَنْ أَبِي شُعْبَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي ذَرٍّ فَعَرَضَ عَلَيْهِ نَفَقَةً، فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ: عِنْدَنَا أَعْنُزُ نَحْلِبُهَا، وَحُمُرٌ تَنْقِلُنَا، وَمُحَرَّرَةٌ تَخْدِمُنَا، وَفَضْلُ عَبَاءَةٍ عَنْ كِسْوَتِنَا، إِنِّي لَأَخَافُ أَنْ أُحَاسَبَ عَلَى الْفَضْلِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو شُعْبَةَ الْبَكْرِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوشعبہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان کے سامنے رقم پیش کی، تو سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہمارے پاس بکریاں ہیں، جن کا دودھ ہم دوہ لیتے ہیں، اور گدھے ہیں جن پر ہم سفر کر لیتے ہیں، اور ایک آزاد کردہ کنیز ہے جو ہماری خدمت کرتی ہے، اور اضافی لباس بھی ہے، مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں اضافی چیز کے حوالے سے مجھ سے حساب نہ لیا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابوشعبہ بکری نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15827]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابوشعبہ بکری نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15827]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1631)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف