الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
210. بَابُ مَا جَاءَ فِي سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15843
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: ثَلَاثَةٌ تَشْتَاقُ إِلَيْهِمُ الْحُورُ الْعِينُ: عَلِيٌّ، وَعَمَّارٌ، وَسَلْمَانُ". قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ:" أَنَّ الْجَنَّةَ تَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي رَبِيعَةَ الْإِيَادِيِّ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي رَبِيعَةَ الْإِيَادِيِّ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حورعین، تین افراد کی مشتاق ہیں، علی، عمار اور سلمان۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ترمذی نے
یہ روایت نقل کی ہے: ”جنت تین افراد کی مشتاق ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوربیعہ ایادی کا معاملہ مختلف ہے امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15843]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6044)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3797، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6045»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 15844
وَعَنْ بُقَيْرَةَ امْرَأَةِ سَلْمَانَ قَالَتْ: لَمَّا حَضَرَ سَلْمَانَ الْمَوْتُ دَعَانِي وَهُوَ فِي عِلْيَةٍ لَهَا أَرْبَعَةُ أَبْوَابٍ، فَقَالَ: افْتَحِي يَا بُقَيْرَةُ هَذِهِ الْأَبْوَابَ، فَأَرَى الْيَوْمَ رُوَّادًا لَا أَدْرِي مِنْ أَيِّ هَذِهِ الْأَبْوَابِ يَدْخُلُونَ عَلَيَّ. ثُمَّ دَعَا بِمِسْكٍ لَهُ، ثُمَّ قَالَ: أَدِيفِيهِ فِي تَوْرٍ، فَفَعَلْتُ، ثُمَّ قَالَ: انْضَحِي حَوْلَ فِرَاشِي، ثُمَّ انْزِلِي فَامْكُثِي فَسَوْفَ تُظْلِمِينَ قُرْبَتِي عَلَى فِرَاشِي، فَاطَّلَعَتْ فَإِذَا هُوَ قَدْ أُخِذَ رُوحُهُ مَكَانَهُ عَلَى فِرَاشِهِ أَوْ نَحْوَ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ الْجَزْلِ عَنْ بُقَيْرَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی اہلیہ بقیرہ بیان کرتی ہیں: جب سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے مجھے بلایا، وہ اس وقت اپنے بالاخانے میں موجود تھے، جس کے چار دروازے تھے، انہوں نے فرمایا: اے بقیرہ! ان دروازوں کو کھول دو! آج میں ایسے ملاقاتیوں کو دیکھ رہا ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ وہ ان دروازوں میں سے کون سے دروازے سے میرے پاس آئیں گے پھر انہوں نے مشک منگوایا اور پھر فرمایا فاسے پانی میں ملا کر پیالے میں تیار کرو میں نے ایسا ہی کیا، پھر انہوں نے فرمایا: اسے میرے لئے چھڑک دو، پھر نیچے اتر جاؤ اور نیچے ہی ٹھہری رہنا، عنقریب تم میرے بستر پر میری قربت کو تاریک پاؤ گی، وہ خاتون کہتی ہیں: (بعد میں) جب میں نے جھانک کے دیکھا، تو اس جگہ ان کی روح اُن کے بستر پر قبض ہو چکی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے، جزل کے حوالے سے سیدہ بقیرہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15844]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6043)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف