🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

217. بَابُ مَا جَاءَ فِي خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15884
وَعَنْ أَبِي السَّفَرِ قَالَ: نَزَلَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْحِيرَةَ عَلَى أَمِيرِ بَنِي الْمَرَازِبَةِ، فَقَالُوا لَهُ: احْذَرِ السُّمَّ، لَا تَسْقِيكَهُ الْأَعَاجِمُ، فَقَالَ: ائْتُونِي بِهِ، فَأُتِيَ بِهِ فَأَخَذَهُ بِيَدِهِ، ثُمَّ اقْتَحَمَهُ وَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ. فَلَمْ يَضُرَّهُ شَيْئًا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ مُتَّصِلٌ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ أَبَا السَّفَرِ وَأَبَا بُرْدَةَ بْنَ أَبِي مُوسَى لَمْ يَسْمَعَا مِنْ خَالِدٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
ابوالسفر بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ حیرہ کے مقام پر بنومرازبہ کے امیر کے پاس گئے، لوگوں نے ان سے کہا: آپ اس بات سے احتیاط کیجئے گا کہ کہیں عجمی لوگ آپ کو زہر نہ پلا دیں، انہوں نے فرمایا: تم لوگ میرے پاس وہ لے کر آؤ، پھر انہوں نے اپنے ہاتھ میں اس پیالے کو پکڑا اور اسے پی لیا، انہوں نے بسم اللہ پڑھی تھی، تو انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور
یہ روایت متصل ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابوالسفر اور ابوبردہ بن ابوموسیٰ نامی راویوں نے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15884]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7186) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3808 و 3809)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15885
وَعَنْ قَيْسٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ - قَالَ: قَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ: مَا لَيْلَةٌ تُهْدَى إِلَى بَيْتِي فِيهَا عَرُوسٌ، أَنَا لَهَا مُحِبٌّ وَأُبَشَّرُ فِيهَا بِغُلَامٍ بِأَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ لَيْلَةٍ شَدِيدَةِ الْجَلِيدِ فِي سِرِيَّةٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ أُصَبِّحُ بِهَا الْعَدُوَّ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جس رات میں، میرے گھر میں دلہن لائی جائے، جس عورت سے میں محبت کرتا ہوں، اور پھر مجھے یہ بھی خوشخبری دی جائے کہ اس عورت سے میرے ہاں بیٹا ہو گا، وہ رات میرے نزدیک اُس رات سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہو گی، جو سخت رات ہو اور اس میں مہاجرین کی کوئی جنگی مہم ہو اور اگلے دن صبح دشمن پر حملہ کرنا ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15885]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7185)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15886
وَعَنْ قَيْسٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ - قَالَ: قَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ: لَقَدْ مَنَعَنِي كَثِيرًا مِنَ الْقِرَاءَةِ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنے نے مجھے زیادہ قرأت کرنے سے روکے رکھا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15886]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7188)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15887
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: لَمَّا حَضَرَ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ الْوَفَاةُ قَالَ: لَقَدْ طَلَبْتُ الْقَتْلَ فَلَمْ يُقَدَّرْ لِي إِلَّا أَنْ أَمُوتَ عَلَى فِرَاشِي، وَمَا مِنْ عَمَلِي أَرْجَى مِنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَا مُتَتَرِّسٌ بِهَا. ثُمَّ قَالَ: إِذَا أَنَا مُتُّ، فَانْظُرُوا سِلَاحِي وَفَرَسِي فَاجْعَلُوهُ عُدَّةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابووائل بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی وفات کا وقت قریب آیا، تو انہوں نے فرمایا: میں نے شہید ہونے کی کوشش کی، لیکن وہ مجھے نصیب نہیں ہوئی، اب یہی ہے کہ میں اپنے بستر پر مر جاؤں گا اور میرے عمل میں کوئی ایسا عمل نہیں ہے، جو لا الہ الا اللہ سے زیادہ قابل وثوق ہو، میں نے اس کے ذریعے ڈھال بنائی ہوئی ہے۔ پھر انہوں نے فرمایا: جب میں مر جاؤں گا، تو تم میرے ہتھیار اور گھوڑے کو لے کر، اسے اللہ کی راہ میں دیدینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15887]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3812)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15888
وَعَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: دَخَلُوا عَلَى خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ يَعُودُونَهُ، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: إِنَّهُ لَفِي السِّبَاقِ قَالَ: نَعَمْ وَاللَّهِ أَسْتَعِينُ عَلَى ذَلِكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یونس بن ابواسحاق بیان کرتے ہیں: لوگ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس آئے، تو کسی نے کہا: یہ سبقت لے جانے والے لوگوں میں سے ایک ہیں، تو انہوں نے فرمایا: جی ہاں! اللہ کی قسم! میں اس حوالے سے مدد چاہوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15888]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3813)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15889
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: مَاتَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ نَحْوَ سَنَةِ إِحْدَى وَعِشْرِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا انتقال تقریباً 21 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15889]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3814)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں