الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
231. بَابُ مَا جَاءَ فِي طَلْحَةَ بْنِ الْبَرَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15968
عَنْ أَبِي مِسْكِينٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مِسْكِينٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ الْبَرَاءِ أَنَّهُ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: ابْسُطْ - يَعْنِي يَدَكَ - أُبَايِعْكَ. قَالَ:" وَإِنْ أَمَرْتُكَ بِقَطِيعَةِ وَالِدَيْكَ؟". قُلْتُ: لَا. ثُمَّ عُدْتُ لَهُ فَقُلْتُ: ابْسُطْ يَدَكَ أُبَايِعْكَ قَالَ:" عَلَامَ". قُلْتُ: عَلَى الْإِسْلَامِ قَالَ:" وَإِنْ أَمَرْتُكَ بِقَطِيعَةِ وَالِدَيْكَ؟". قُلْتُ: لَا.
ثُمَّ عُدْتُ الثَّالِثَةَ، وَكَانَتْ لَهُ وَالِدَةٌ وَكَانَ مِنْ أَبَرِّ النَّاسِ بِهَا، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا طَلْحَةُ، إِنَّهُ لَيْسَ فِي دِينِنَا قَطِيعَةُ الرَّحِمِ، وَلَكِنْ أَحْبَبْتُ أَنْ لَا يَكُونَ فِي دِينِكَ رِيبَةٌ". فَأَسْلَمَ فَحَسُنَ إِسْلَامُهُ. ثُمَّ مَرِضَ فَعَادَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَهُ مُغْمًى عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَظُنُّ طَلْحَةَ إِلَّا مَقْبُوضًا مِنْ لَيْلَتِهِ، فَإِنْ أَفَاقَ فَأَرْسِلُوا إِلَيَّ". فَأَفَاقَ طَلْحَةُ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ، فَقَالَ: مَا عَادَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالُوا: بَلَى، فَأَخْبَرُوهُ بِمَا قَالَ قَالَ: فَقَالَ: لَا تُرْسِلُوا إِلَيْهِ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ فَتَلْسَعَهُ دَابَّةٌ أَوْ يُصِيبُهُ شَيْءٌ، وَلَكِنْ إِذَا فُقِدْتُ فَأَقْرِءُوهُ مِنِّي السَّلَامَ، وَقُولُوا لَهُ فَلْيَسْتَغْفِرْ لِي. فَلَمَّا صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصُّبْحَ سَأَلَ عَنْهُ، فَأَخْبَرُوهُ بِمَوْتِهِ وَبِمَا قَالَ قَالَ: فَرَفَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدَهُ وَقَالَ:" اللَّهُمَّ الْقَهُ يَضْحَكُ إِلَيْكَ وَأَنْتَ تَضْحَكُ إِلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَعَبَدُ رَبِّهِ بْنُ صَالِحٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.

ابومسکین نے طلحہ بن مسکین کے حوالے سے سیدنا طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: آپ بڑھائیے! اُن کی مراد یہ تھی کہ آپ اپنا دست مبارک بڑھائیے، تاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ میں تمہیں اپنے والدین سے لاتعلقی کا حکم دوں؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! پھر میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: آپ اپنا ہاتھ بڑھائیے تاکہ میں آپ کی بیعت کر لوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس چیز پر؟ میں نے عرض کی: اسلام پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ میں تمہیں تمہارے والدین کے ساتھ لاتعلقی اختیار کرنے کا حکم دوں؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں! پھر میں نے تیسری مرتبہ عرض کی (راوی بیان کرتے ہیں:) اُن صحابی کی ایک والدہ تھیں اور وہ اُس خاتون کے ساتھ سب سے زیادہ اچھا سلوک کیا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: اے طلحہ! ہمارے دین میں رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنا نہیں ہے، لیکن میں نے اس بات کو پسند کیا کہ تمہیں تمہارے دین کے بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، تو انہوں نے اسلام قبول کر لیا اور اُن کا اسلام عمدہ ہوا۔ پھر وہ بیمار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پایا کہ ان پر بے ہوشی طاری تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طلحہ کے بارے میں مجھے یہ توقع ہے کہ یہ آج رات انتقال کر جائے گا، اگر اسے ہوش آ جائے تو مجھے پیغام بھیج کے بلوانا، نصف رات کے وقت سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کو ہوش آ گیا، انہوں نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری عیادت نہیں کی؟ لوگوں نے بتایا: جی ہاں (یعنی کی ہے) پھر لوگوں نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے بارے میں بتایا، تو انہوں نے کہا: تم اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی کو نہ بھیجو! ہو سکتا ہے، جانے والے شخص کو کوئی جانور ڈنک مار دے، یا اسے کوئی اور نقصان پہنچ جائے، البتہ جب میں دنیا سے رخصت ہو جاؤں، تو تم میری طرف سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سلام پیش کر دینا، اور آپ کو یہ درخواست کر دینا کہ آپ میرے لئے دعائے مغفرت کر دیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی اور ان صاحب کے بارے میں دریافت کیا: تو لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان صاحب کے انتقال اور ان کے بیان کے بارے میں بتایا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اٹھایا اور یہ دعا کی: ”اے اللہ! تو اس کے ساتھ ایسی حالت میں ملاقات کرنا کہ وہ تیری طرف دیکھ کے مسکرا رہا ہو، اور تو اُس کی طرف دیکھ کے مسکرا رہا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور عبدربہ بن صالح نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15968]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8163)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8163»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15969
وَعَنْ حُصَيْنِ بْنِ وَحْوَحٍ: أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ الْبَرَاءِ لَمَّا لَقِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مُرْنِي بِمَا أَحْبَبْتَ فَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا. فَعَجِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِذَلِكَ وَهُوَ غُلَامٌ، فَقَالَ:" اذْهَبْ فَاقْتُلْ أَبَاكَ".
قَالَ: فَخَرَجَ مُوَلِّيًا لِيَفْعَلَ، فَدَعَاهُ، فَقَالَ لَهُ:" أَقْبِلْ ; فَإِنِّي لَمْ أُبْعَثْ بِقَطِيعَةِ رَحِمٍ".
فَمَرِضَ طَلْحَةُ بَعْدَ ذَلِكَ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ فِي الْمَسَاءِ فِي غَيْمٍ وَبَرْدٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لِأَهْلِهِ:" إِنِّي لَا أَرَى طَلْحَةَ إِلَّا حَدَثَ فِيهِ الْمَوْتُ، فَآذِنُونِي حَتَّى أَشْهَدَهُ وَأُصَلِّيَ عَلَيْهِ". وَأَعْجَلُوا فَلَمْ يَبْلُغِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَنِي سَالِمِ بْنِ عَوْفٍ حَتَّى تُوُفِّيَ، وَجَنَّ عَلَيْهِ اللَّيْلُ، وَكَانَ فِيمَا قَالَ طَلْحَةُ: ادْفِنُونِي وَأَلْحِقُونِي بِرَبِّي - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَلَا تَدْعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؛ فَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْهِ مِنَ الْيَهُودَ، وَلَا يُصَابُ فِي سَبَبِي. فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ أَصْبَحَ، فَجَاءَ حَتَّى وَقَفَ عَلَى قَبْرِهِ وَصَفَّ النَّاسَ مَعَهُ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ الْقَ طَلْحَةَ تَضْحَكُ إِلَيْهِ وَيَضْحَكُ إِلَيْكَ". قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْ آخِرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَدْ رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَ هَذَا الْحَدِيثِ وَسَكَتَ عَلَيْهِ ؛ فَهُوَ حَسَنٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

حصین بن وحوح بیان کرتے ہیں: سیدنا طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ جو مناسب سمجھیں مجھے حکم دیں، میں آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہیں کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات اچھی لگی، وہ صاحب اس وقت کم عمر تھے، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: تم جاؤ اور اپنے باپ کو قتل کر دو، راوی کہتے ہیں: تو وہ مڑ گئے تاکہ ایسا کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور ان سے فرمایا: ادھر آؤ! مجھے رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے کے احکام کے ہمراہ مبعوث نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شام کے وقت اُن کی عیادت کرنے کے لئے ان کے ہاں آئے، اس وقت بادل بھی تھا اور سردی بھی تھی، جب آپ واپس تشریف لے جانے لگے تو آپ نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے گھر والوں سے کہا: طلحہ کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ اس کی موت کا وقت قریب آ چکا ہے، تو تم لوگ مجھے اس بارے میں بتا دینا تاکہ میں اس کے کفن دفن میں شریک ہو جاؤں، اور اس کی نماز جنازہ ادا کروں، اور تم اس بارے میں جلدی کرنا، ابھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنو سالم بن عوف کے محلے تک نہیں پہنچے تھے کہ ان صاحب کا انتقال ہو گیا، اس وقت رات تاریک ہو چکی تھی، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے یہ کہا: تھا: تم لوگ مجھے دفن کر دینا اور مجھے میرے پروردگار کے سپرد کر دینا، تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ بلانا، کیونکہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہودیوں کی طرف سے اندیشہ ہے، تو میں یہ نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی نقصان پہنچے، اگلے دن صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان صاحب کی قبر کے پاس کھڑے ہوئے، لوگوں نے آپ کے پیچھے صف بنا لی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! تو طلحہ کے ساتھ ایسی حالت میں ملاقات کرنا کہ تو اس کی طرف دیکھ کے مسکرا رہا ہو، اور یہ تیری طرف دیکھ کے مسکرا رہا ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا آخری حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور اس کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہے، اور اگر اللہ نے چاہا تو
یہ روایت حسن ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15969]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3554، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3579»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث