🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
231. بَابُ مَا جَاءَ فِي طَلْحَةَ بْنِ الْبَرَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15969
وَعَنْ حُصَيْنِ بْنِ وَحْوَحٍ: أَنَّ طَلْحَةَ بْنَ الْبَرَاءِ لَمَّا لَقِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مُرْنِي بِمَا أَحْبَبْتَ فَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا. فَعَجِبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِذَلِكَ وَهُوَ غُلَامٌ، فَقَالَ:" اذْهَبْ فَاقْتُلْ أَبَاكَ".
قَالَ: فَخَرَجَ مُوَلِّيًا لِيَفْعَلَ، فَدَعَاهُ، فَقَالَ لَهُ:" أَقْبِلْ ; فَإِنِّي لَمْ أُبْعَثْ بِقَطِيعَةِ رَحِمٍ".
فَمَرِضَ طَلْحَةُ بَعْدَ ذَلِكَ، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُهُ فِي الْمَسَاءِ فِي غَيْمٍ وَبَرْدٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لِأَهْلِهِ:" إِنِّي لَا أَرَى طَلْحَةَ إِلَّا حَدَثَ فِيهِ الْمَوْتُ، فَآذِنُونِي حَتَّى أَشْهَدَهُ وَأُصَلِّيَ عَلَيْهِ". وَأَعْجَلُوا فَلَمْ يَبْلُغِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَنِي سَالِمِ بْنِ عَوْفٍ حَتَّى تُوُفِّيَ، وَجَنَّ عَلَيْهِ اللَّيْلُ، وَكَانَ فِيمَا قَالَ طَلْحَةُ: ادْفِنُونِي وَأَلْحِقُونِي بِرَبِّي - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَلَا تَدْعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؛ فَإِنِّي أَخَافُ عَلَيْهِ مِنَ الْيَهُودَ، وَلَا يُصَابُ فِي سَبَبِي. فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ أَصْبَحَ، فَجَاءَ حَتَّى وَقَفَ عَلَى قَبْرِهِ وَصَفَّ النَّاسَ مَعَهُ، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ الْقَ طَلْحَةَ تَضْحَكُ إِلَيْهِ وَيَضْحَكُ إِلَيْكَ". قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْ آخِرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَدْ رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَ هَذَا الْحَدِيثِ وَسَكَتَ عَلَيْهِ ؛ فَهُوَ حَسَنٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
حصین بن وحوح بیان کرتے ہیں: سیدنا طلحہ بن براء رضی اللہ عنہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ جو مناسب سمجھیں مجھے حکم دیں، میں آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہیں کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات اچھی لگی، وہ صاحب اس وقت کم عمر تھے، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: تم جاؤ اور اپنے باپ کو قتل کر دو، راوی کہتے ہیں: تو وہ مڑ گئے تاکہ ایسا کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور ان سے فرمایا: ادھر آؤ! مجھے رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے کے احکام کے ہمراہ مبعوث نہیں کیا گیا۔ اس کے بعد سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شام کے وقت اُن کی عیادت کرنے کے لئے ان کے ہاں آئے، اس وقت بادل بھی تھا اور سردی بھی تھی، جب آپ واپس تشریف لے جانے لگے تو آپ نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے گھر والوں سے کہا: طلحہ کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ اس کی موت کا وقت قریب آ چکا ہے، تو تم لوگ مجھے اس بارے میں بتا دینا تاکہ میں اس کے کفن دفن میں شریک ہو جاؤں، اور اس کی نماز جنازہ ادا کروں، اور تم اس بارے میں جلدی کرنا، ابھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنو سالم بن عوف کے محلے تک نہیں پہنچے تھے کہ ان صاحب کا انتقال ہو گیا، اس وقت رات تاریک ہو چکی تھی، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے یہ کہا: تھا: تم لوگ مجھے دفن کر دینا اور مجھے میرے پروردگار کے سپرد کر دینا، تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ بلانا، کیونکہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہودیوں کی طرف سے اندیشہ ہے، تو میں یہ نہیں چاہتا کہ میری وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی نقصان پہنچے، اگلے دن صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان صاحب کی قبر کے پاس کھڑے ہوئے، لوگوں نے آپ کے پیچھے صف بنا لی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! تو طلحہ کے ساتھ ایسی حالت میں ملاقات کرنا کہ تو اس کی طرف دیکھ کے مسکرا رہا ہو، اور یہ تیری طرف دیکھ کے مسکرا رہا ہو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا آخری حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے اور اس کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہے، اور اگر اللہ نے چاہا تو
یہ روایت حسن ہو گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15969]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3554، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3579»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث


Majma al-Zawa'id Hadith 15969 in Urdu