الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
236. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ ذِي الْبِجَادَيْنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ ذوبجادین رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15981
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ: النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ يُقَالُ لَهُ: ذُو الْبِجَادَيْنِ:" إِنَّهُ أَوَّاهٌ". وَذَلِكَ أَنَّهُ كَثِيرُ الذِّكْرِ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي الْقُرْآنِ، وَكَانَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ فِي الدُّعَاءِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے بارے میں یہ فرمایا: جنہیں ”زو بجادین“ کہا: جاتا تھا کہ یہ فرمانبردار ہے، اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ صاحب قرآن پڑھنے کے حوالے سے اللہ کا ذکر کثرت سے کرتے تھے اور وہ بلند آواز میں دعا مانگا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15981]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15981]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (295/19) اخرجه احمد فى المسند (159/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17000»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15982
وَعَنِ ابْنِ الْأَدْرَعِ قَالَ: كُنْتُ أَحْرُسُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ ذَاتَ لَيْلَةٍ لِبَعْضِ حَاجَتِهِ قَالَ: فَرَآنِي فَأَخَذَ بِيَدِي، فَانْطَلَقْنَا فَمَرَرْنَا عَلَى رَجُلٍ يُصَلِّي يَجْهَرُ بِالْقُرْآنِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَسَى أَنْ يَكُونَ مُرَائِيًا". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يُصَلِّي يَجْهَرُ بِالْقُرْآنِ؟ [ قَالَ: فَرَفَضَ يَدِي ثُمَّ ] قَالَ:" إِنَّكُمْ لَنْ تَنَالُوا هَذَا الْأَمْرَ بِالْمُغَالَبَةِ". ثُمَّ خَرَجَ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَأَنَا أَحْرُسُهُ لِبَعْضِ حَاجَتِهِ، فَأَخَذَ بِيَدِي فَمَرَرْنَا عَلَى رَجُلٍ يُصَلِّي يَجْهَرُ بِالْقُرْآنِ، فَقُلْتُ: عَسَى أَنْ يَكُونَ مُرَائِيًا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَلَّا ؛ إِنَّهُ أَوَّابٌ". [ قَالَ: ] فَنَظَرْتُ، فَإِذَا [ هُوَ ] عَبْدُ اللَّهِ ذُو الْبِجَادَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابن ادرع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کیا کرتا تھا، ایک دن آپ رات کے وقت قضائے حاجت کے لئے نکلے، جب آپ نے مجھے ملاحظہ فرمایا، تو آپ نے مجھے پکڑ لیا، ہم دونوں گئے، ہمارا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا، جو نماز پڑھتے ہوئے بلند آواز میں قرآن کی تلاوت کر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہو سکتا ہے یہ دکھاوا کرنے والا ہو، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ شخص نماز پڑھ رہا ہے اور بلند آواز میں قرآن پڑھ رہا ہے، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پرے کیا اور ارشاد فرمایا: تم ایک دوسرے کے مقابلے میں غلبے کے اظہار کے ذریعے اس معاملے تک نہیں پہنچ پاؤ گے۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، میں آپ کی حفاظت کر رہا تھا آپ کسی کام کے سلسلے میں تشریف لائے تھے، آپ نے میرا ہاتھ پکڑا، ہم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو نماز پڑھ رہا تھا، وہ پڑھتے ہوئے بلند آواز میں تلاوت کر رہا تھا، میں نے عرض کی: ہو سکتا ہے یہ شخص دکھاوا کرنے والا ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہرگز نہیں یہ فرمانبردار شخص ہے، راوی کہتے ہیں: میں نے دیکھا تو وہ سیدنا عبداللہ ذو بجادین رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15982]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15982]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 337/4»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15983
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: وَاللَّهِ لَكَأَنِّي أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ وَهُوَ فِي قَبْرِ عَبْدِ اللَّهِ ذِي الْبِجَادَيْنِ، وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا - وَهُوَ يَقُولُ:" نَاوِلُونِي صَاحِبَكُمَا". حَتَّى وَسَّدَهُ فِي لَحْدِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ دَفْنِهِ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَمْسَيْتُ عَنْهُ رَاضِيًا فَارْضَ عَنْهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: عَبَّادِ بْنِ أَحْمَدَ الْعَرْزَمِيِّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! یہ منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے کہ غزوہ تبوک کے موقع پر، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سن رہا تھا، آپ سیدنا عبداللہ ذو بجادین رضی اللہ عنہ کی قبر میں موجود تھے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے ساتھی کو مجھے پکڑاؤ! یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی لحد میں انہیں لٹایا، جب آپ انہیں دفن کر کے فارغ ہوئے تو آپ نے قبلہ کی طرف رخ کیا اور یہ دعا کی: ”اے اللہ! میں نے ایسی حالت میں شام کی ہے کہ میں اس سے راضی ہوں، تو بھی اس سے راضی ہو جا۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عباد بن أحمد عرزی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15983]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عباد بن أحمد عرزی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15983]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2736)، أخرجه مسند البزار برقم: 1706»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً