الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
236. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ ذِي الْبِجَادَيْنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ ذوبجادین رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15983
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: وَاللَّهِ لَكَأَنِّي أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ وَهُوَ فِي قَبْرِ عَبْدِ اللَّهِ ذِي الْبِجَادَيْنِ، وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا - وَهُوَ يَقُولُ:" نَاوِلُونِي صَاحِبَكُمَا". حَتَّى وَسَّدَهُ فِي لَحْدِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ دَفْنِهِ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَمْسَيْتُ عَنْهُ رَاضِيًا فَارْضَ عَنْهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: عَبَّادِ بْنِ أَحْمَدَ الْعَرْزَمِيِّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! یہ منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے کہ غزوہ تبوک کے موقع پر، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سن رہا تھا، آپ سیدنا عبداللہ ذو بجادین رضی اللہ عنہ کی قبر میں موجود تھے، آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے ساتھی کو مجھے پکڑاؤ! یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی لحد میں انہیں لٹایا، جب آپ انہیں دفن کر کے فارغ ہوئے تو آپ نے قبلہ کی طرف رخ کیا اور یہ دعا کی: ”اے اللہ! میں نے ایسی حالت میں شام کی ہے کہ میں اس سے راضی ہوں، تو بھی اس سے راضی ہو جا۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عباد بن أحمد عرزی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15983]
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عباد بن أحمد عرزی کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15983]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2736)، أخرجه مسند البزار برقم: 1706»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 15983 in Urdu