الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
280. بَابٌ فِي أَبِي مَالِكٍ وَاسْمُهُ: هَانِئٌ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابومالک رضی اللہ عنہ کا تذکرہ، ان کا نام حضرت ہانی رضی اللہ عنہ ہے
حدیث نمبر: 16086
عَنْ هَانِئٍ أَبِي مَالِكٍ: أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْيَمَنِ، فَدَعَاهُ إِلَى الْإِسْلَامِ فَأَسْلَمَ، فَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ، وَأَنْزَلَهُ عَلَى يَزِيدَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، فَلَمَّا جَهَّزَ أَبُو بَكْرٍ الْجَيْشَ إِلَى الشَّامِ خَرَجَ مَعَهُمْ وَلَمْ يَرْجِعْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْعَلَائِيَّ قَالَ: الظَّاهِرُ أَنَّ [ يَزِيدَ بْنَ ] عَبْدَ الرَّحْمَنِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَدِّهِ أَبِي مَالِكٍ.

سیدنا بانی ابومالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ یمن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اسلام کی دعوت دی تو، انہوں نے اسلام قبول کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور ان کے لئے برکت کی دعا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یزید بن ابوسفیان کے ہاں ٹھہرایا، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شام کی طرف لشکر روانہ کیا، تو یہ بھی اُن لوگوں کے ساتھ تشریف لے گئے تھے، لیکن یہ واپس نہیں آئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید بن ابومالک ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، البتہ علائی کا معاملہ مختلف ہے وہ یہ کہتے ہیں: بظاہر یہ لگتا ہے: یزید بن عبدالرحمن نامی راوی نے اپنے دادا سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16086]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2513)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً