🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

313. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَيْرُوزَ الدَّيْلَمِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16130
عَنْ فَيْرُوزَ: أَنَّهُمْ أَسْلَمُوا وَكَانَ فِيمَنْ أَسْلَمَ، فَبَعَثُوا وَفْدَهُمْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَيْعَتِهِمْ وَإِسْلَامِهِمْ، فَقَبِلَ ذَلِكَ مِنْهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَحْنُ مَنْ قَدْ عَرَفْتَ، وَجِئْنَا مِنْ حَيْثُ عَلِمْتَ، وَأَسْلَمْنَا، فَمَنْ وَلِيُّنَا؟ قَالَ:" اللَّهُ وَرَسُولُهُ". قَالُوا: حَسْبُنَا، رَضِينَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَيْرُوزَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا فیروز رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اُن لوگوں نے اسلام قبول کر لیا، اسلام قبول کرنے والوں میں سیدنا فیروز رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے، پھر ان لوگوں نے اپنا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں، اپنی بیعت اور اسلام کے لئے بھیجا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے اس چیز کو قبول کیا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم اس جگہ سے آئیں ہیں، جس کے بارے میں آپ علم رکھتے ہیں، ہم نے اسلام قبول کیا ہے تو ہمارا ولی کون ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اور اس کا رسول، اُن لوگوں نے عرض کی: یہ ہمارے لئے کافی ہے اور ہم اس سے راضی ہیں۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن فیروز کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16130]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6825) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (331/18) اخرجه احمد فى المسند 232/4»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں