🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

314. بَابُ مَا جَاءَ فِي قُرَّةَ الْمُزَنِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت قرہ مزنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16131
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ الْمُزَنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: مَسَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى رَأْسِي..
معاویہ بن قرہ مزنی اپنے والد (سیدنا قرہ مزنی رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16131]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (19/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16132
وَفِي رِوَايَةٍ: سَمِعْتُ أَبِي وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ رَأَسَهُ، وَاسْتَغْفَرَ لَهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: راوی کہتے ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا تھا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی تھی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16132]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (19/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16133
وَفِي رِوَايَةٍ: قُلْنَا: أَصَحِبَهُ؟ قَالَ: لَا، وَلَكِنَّهُ قَدْ كَانَ عَلَى عَهْدِهِ قَدْ حَلَبَ وَصَرَّ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَالْبَزَّارُ بِبَعْضِهِ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ہم نے دریافت کیا: کیا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے؟ تو انہوں نے (یعنی معاویہ بن قرہ نے) جواب دیا: جی نہیں! وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تھے اور (ان کی عمر اتنی تھی) کہ دودھ دوہ لیتے تھے اور جانور باندھ لیتے تھے۔
یہ تمام روایات امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں، امام بزار نے ان میں سے کچھ روایات نقل کی ہیں، امام أحمد کی اسانید میں سے ایک کے اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف معاویہ بن قرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16133]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2749) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (27/19) اخرجه احمد فى المسند (19/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں