🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

391. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْيَمَنِ .
اہل یمن کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16618
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ:" أَتَاكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ كَقِطَعِ السَّحَابِ خَيْرُ أَهْلِ الْأَرْضِ". فَقَالَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ عِنْدَهُ: وَمِنَّا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ كَلِمَةً خَفِيَّةً:" إِلَّا أَنْتُمْ".
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھا کر آسمان کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: ”اہل یمن تمہارے پاس آئیں گے جو بادل کے ٹکڑوں کی مانند (نفع رساں) ہیں، اور وہ اہل زمین کے سب سے بہتر لوگ ہیں (راوی بیان کرتے ہیں:) آپ کے پاس موجود افراد میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اور ہم میں سے؟ (یعنی ہم میں سے بھی کچھ لوگ بہتر ہیں؟) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پست آواز میں ارشاد فرمایا: البتہ تمہارا معاملہ مختلف ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16618]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (82/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16317»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16619
وَفِي رِوَايَةٍ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَرِيقِ مَكَّةَ إِذْ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ كَأَنَّهُمُ السَّحَابُ، هُمْ خِيَارُ أَهْلِ الْأَرْضِ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَلَا نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَسَكَتَ فَقَالَ: وَلَا نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَسَكَتَ، قَالَ: وَلَا نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ كَلِمَةً ضَعِيفَةً:" إِلَّا أَنْتُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: إِلَّا نَحْنُ. وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”مکہ کے راستے میں، ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اس دوران آپ نے ارشاد فرمایا: اہل یمن تمہارے پاس آئیں گے، وہ بادلوں کی مانند (نفع رساں) ہوں گے اور وہ روئے زمین پر موجود لوگوں میں بہترین ہوں گے، تو انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم نہیں ہیں؟ (یعنی کیا ہم روئے زمین کے سب سے بہتر لوگ نہیں ہیں؟) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، ان صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، ان صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم نہیں ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پست آواز میں ارشاد فرمایا: ”البتہ تمہارا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے عرض کی: البتہ ہمارا معاملہ مختلف ہے۔“ امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے، اور امام ابویعلیٰ اور امام بزار کی اسناد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16619]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2838) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1549) اخرجه احمد فى المسند (84/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16620
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَخْرُجُ مِنْ عَدَنَ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا يَنْصُرُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، هُمْ خَيْرُ مَنْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ".
قَالَ الْمُعْتَمِرُ: أَظُنُّهُ قَالَ: فِي الْأَعْمَاقِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ:" مِنْ عَدَنَ أَبْيَنَ". وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُنْذِرٍ الْأَفْطَسِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عدن سے بارہ ہزار لوگ نکلیں گے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کریں گے اور وہ میرے اور اُن کے درمیان موجود لوگوں میں سب سے بہتر ہوں گے۔“ معتمر نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اعماق میں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”عدن ابین سے۔“ ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف منذر افطس کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16620]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2415) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11029)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3069، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11029»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16621
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْيَمَنِ فَقَالَ:" لَعَلَّكَ أَنْ تَمُرَّ بِقَبْرِي وَمَسْجِدِي، وَقَدْ بَعَثْتُكَ إِلَى قَوْمٍ رَقِيقَةً قُلُوبُهُمْ، يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ مَرَّتَيْنِ، فَقَاتِلْ بِمَنْ أَطَاعَكَ مِنْهُمْ مَنْ عَصَاكَ، ثُمَّ يَفِيئُونَ إِلَى الْإِسْلَامِ حَتَّى تُبَادِرَ الْمَرْأَةُ زَوْجَهَا، وَالْوَلَدُ وَالِدَهُ، وَالْأَخُ أَخَاهُ، فَانْزِلْ بَيْنَ الْحَيَّيْنِ السَّكُونِ وَالسَّكَاسِكِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ يَزِيدَ بْنَ قُطَيْبٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یمن بھیجنے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہو سکتا ہے کہ آئندہ تمہارا گزر میری قبر اور میری مسجد کے پاس سے ہو، میں تمہیں ایک ایسی قوم کی طرف بھیج رہا ہوں، جن کے دل نرم ہیں اور وہ حق کے لیے دو مرتبہ لڑائی کرتے ہیں، تم اس شخص کے ساتھ مل کر جنگ کرنا، جو اُن میں سے تمہاری اطاعت کرے گا، اور اُس کے خلاف جنگ کرنا جو تمہاری نافرمانی کرے گا، پھر وہ اسلام کی طرف لوٹ آئیں گے یہاں تک کہ (یعنی اسلام قبول کرنے کے حوالے سے) عورت اپنے شوہر پر، اولاد اپنے والد پر اور بھائی، بھائی پر سبقت لے جائے گا، تم دو قبیلوں سکون اور سکاسک کے درمیان ٹھہرنا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ البتہ یزید بن قطیب نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16621]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (235/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21548»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16622
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ إِذْ قَالَ:" اللَّهُ أَكْبَرُ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ، وَجَاءَ أَهْلُ الْيَمَنِ، قَوْمٌ نَقِيَّةٌ قُلُوبُهُمْ، حَسَنَةٌ طَاعَتُهُمْ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا - الْإِيمَانُ يَمَانٌ، وَالْفِقْهُ يَمَانٌ، وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى بْنِ مُسْلِمٍ الْحَنَفِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ اکبر“ جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی، اور اہل یمن آ گئے جو ایسے لوگ ہیں، جن کے دل صاف ہیں، اور جن کی فرمانبرداری عمدہ ہے (راوی کو شک ہے، یا شاید اس کی مانند کوئی اور کلمہ ارشاد فرمایا) ایمان، یمانی ہے، سمجھ بوجھ یمانی ہے اور دانائی یمانی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عیسیٰ بن مسلم حنفی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16622]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2837) اخرجه ابو يعلى فى المسند (2505)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3117، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 79»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16623
وَعَنْ حَيَّانَ بْنِ بِسْطَامٍ الْهُذَلِيِّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَذَكَرُوا حَاجَّ الْيَمَنِ وَمَا يَصْنَعُونَ فِيهِ، فَسَبَّهُمْ بَعْضُ الْقَوْمِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَا تَسُبُّوا أَهْلَ الْيَمَنِ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" زَيْنُ الْحَاجِّ أَهْلُ الْيَمَنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، فِيهِ ضُعَفَاءُ وُثِّقُوا.
حیان بن بسطام ہذلی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھے، لوگوں نے یمن کے حاجیوں کا ذکر کیا اور حج کے دوران اُن کے طرز عمل کا ذکر کیا، حاضرین میں سے کسی نے ان لوگوں کو برا کہا: تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم لوگ اہل یمن کو برا نہ کہو! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”حاجیوں کی زینت اہل یمن ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے، اس کی سند میں کچھ ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16623]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3885»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16624
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِيمَانُ يَمَانٌ، وَهُمْ مِنِّي وَإِلَيَّ، وَإِنْ بَعُدَ مِنْهُمُ الْمَرْبَعُ، وَيُوشِكُ أَنْ يَأْتُوكُمْ أَنْصَارًا وَأَعْوَانًا، فَآمُرُكُمْ بِهِمْ خَيْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایمان یمانی ہے اور وہ لوگ مجھ سے ہیں اور میری طرف آئیں گے، اگرچہ جگہ دور ہے اور عنقریب وہ لوگ مددگار اور معاون بن کر تمہارے پاس آئیں گے، تو میں تمہیں ان کے بارے میں بھلائی کا حکم دیتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16624]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16625
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: إِنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَهْلُ الْيَمَنِ أَرَقُّ قُلُوبًا، وَأَنْجَعُ طَاعَةً". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ:" وَأَسْمَعُ طَاعَةً". وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اہل یمن سب سے زیادہ نرم دل والے اور سب سے زیادہ اچھے طریقے سے اطاعت کرنے والے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سب سے زیادہ فرمانبردار ہیں۔“ اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16625]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (298/17) اخرجه احمد فى المسند (154/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16953»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16626
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ قَالَ: أَقْبَلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ إِلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ وَهُوَ بِدِمَشْقَ، قَالَ: فَدَخَلَ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: حَدِّثْنِي بِحَدِيثٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْسَ بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ فِيهِ أَحَدٌ، قَالَ أَنَسٌ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْإِيمَانُ يَمَانٌ هَكَذَا إِلَى لَخْمٍ وَجُذَامَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرُ عُرْوَةَ بْنَ رُوَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
عروه بن رویم بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے پاس پاس تشریف لائے، جو اس وقت دمشق میں موجود تھے، راوی بیان کرتے ہیں: وہ ان کے پاس آئے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو اور اس حدیث میں آپ کے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان کوئی اور نہ ہو، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایمان یمنی ہے اور اس طرح لخم اور جذام کی طرف ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عروہ بن رویم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16626]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12933، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2323»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16627
وَعَنْ شَبِيبٍ أَبِي رَوْحٍ: أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى أَبَا هُرَيْرَةَ فَقَالَ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، حَدِّثْنَا حَدِيثًا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا إِنَّ الْإِيمَانَ يَمَانٌ، وَالْحِكْمَةَ يَمَانِيَّةٌ، وَأَجِدُ نَفَسَ رَبِّكُمْ مِنْ قِبَلِ الْيَمَنِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَبِيبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
شبیب ابوروح بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس نے کہا: اے سیدنا ابوہریرہ! آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حدیث بیان کیجئے، راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ایمان یمنی ہے اور حکمت یمنی ہے، اور میں اپنے پروردگار کی (یعنی رحمت کا) جھونکا یمن کی طرف پاتا ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شبیب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16627]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (541/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10595»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں