🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
391. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَهْلِ الْيَمَنِ .
اہل یمن کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16619
وَفِي رِوَايَةٍ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَرِيقِ مَكَّةَ إِذْ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ كَأَنَّهُمُ السَّحَابُ، هُمْ خِيَارُ أَهْلِ الْأَرْضِ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَلَا نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَسَكَتَ فَقَالَ: وَلَا نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَسَكَتَ، قَالَ: وَلَا نَحْنُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ كَلِمَةً ضَعِيفَةً:" إِلَّا أَنْتُمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: إِلَّا نَحْنُ. وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ، وَإِسْنَادُ أَبِي يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”مکہ کے راستے میں، ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اس دوران آپ نے ارشاد فرمایا: اہل یمن تمہارے پاس آئیں گے، وہ بادلوں کی مانند (نفع رساں) ہوں گے اور وہ روئے زمین پر موجود لوگوں میں بہترین ہوں گے، تو انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم نہیں ہیں؟ (یعنی کیا ہم روئے زمین کے سب سے بہتر لوگ نہیں ہیں؟) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، ان صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، ان صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم نہیں ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پست آواز میں ارشاد فرمایا: ”البتہ تمہارا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے عرض کی: البتہ ہمارا معاملہ مختلف ہے۔“ امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے، اور امام ابویعلیٰ اور امام بزار کی اسناد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16619]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2838) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1549) اخرجه احمد فى المسند (84/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16619 in Urdu