🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

393. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الشَّامِ .
شام کی فضیلت کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16638
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَيُفْتَحُ عَلَيْكُمُ الشَّامُ، فَإِذَا خُيِّرْتُمُ الْمُنَازِلَ فِيهَا فَعَلَيْكُمْ بِمَدِينَةٍ يُقَالُ لَهَا: دِمَشْقُ ; فَإِنَّهَا مَعْقِلُ الْمُسْلِمِينَ فِي الْمَلَاحِمِ، وَفِسْطَاطُهَا مِنْهَا بِأَرْضٍ يُقَالُ لَهَا: الْغُوطَةُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے، ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عنقریب تمہارے لئے شام فتح ہو جائے گا، جب تمہیں اس میں رہائشی جگہ کے بارے میں اختیار دیا جائے تو تم پر اس شہر میں رہنا لازم ہے، جس کا نام ”دمشق“ ہو گا، کیونکہ وہ جنگوں میں، مسلمانوں کی چھاؤنی ہو گا، اور اس میں سے ان کا خیمہ اُس جگہ پر ہو گا، جس کا نام ”غوطہ“ ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن مریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16638]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (160/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17016»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16639
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ أَتَتْنِي مَلَائِكَةٌ، فَحَمَلَتْ عَمُودَ الْكِتَابِ مِنْ تَحْتِ وِسَادَتِي، فَعَمَدَتْ بِهِ إِلَى الشَّامِ، أَلَا فَالْإِيمَانُ حِينَ تَقَعُ الْفِتَنُ بِالشَّامِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک مرتبہ میں سو رہا تھا، فرشتے میرے پاس آئے اور انہوں نے میرے تکیہ کے نیچے سے کتاب کا ستون اٹھا لیا اور اسے لے کر شام کی طرف چلے گئے، خبردار! جب فتنے واقع ہوں گے تو ایمان شام میں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16639]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (198/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17321»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16640
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ إِذْ رَأَيْتُ عَمُودَ الْكِتَابِ احْتُمِلَ مِنْ تَحْتِ رَأْسِي، فَظَنَنْتُ أَنَّهُ مَذْهُوبٌ بِهِ، فَأَتْبَعْتُهُ بَصَرِي، فَعُمِدَ بِهِ إِلَى الشَّامِ، أَلَا وَإِنَّ الْإِيمَانَ حِينَ تَقَعُ الْفِتَنُ بِالشَّامِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں سو رہا تھا اس دوران میں نے کتاب کے ستون کو دیکھا کہ اُسے میرے سر کے نیچے سے اٹھا لیا گیا، میں نے یہ گمان کیا کہ شاید اسے لے جایا جائے گا، میں نے اس کے پیچھے نگاہ رکھی، تو اس کو شام کی طرف لے جایا گیا، خبردار! جب فتنے واقع ہوں گے تو ایمان شام میں ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16640]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (198/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21226»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16641
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ عَمُودَ الْكِتَابِ احْتُمِلَ مِنْ تَحْتِ رَأْسِي، فَأَتْبَعْتُهُ بَصَرِي، فَإِذَا هُوَ قَدْ عُمِدَ بِهِ إِلَى الشَّامِ، أَلَا وَإِنَّ الْإِيمَانَ إِذَا كَانَتِ الْفِتَنُ بِالشَّامِ". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں سو رہا تھا، میں نے کتاب کے ستون کو دیکھا کہ اسے میرے سر کے نیچے سے اٹھا لیا گیا، میں نے اس کے پیچھے نگاہ دوڑائی، تو اسے شام کی طرف لے جایا جا رہا تھا، خبردار! جب فتنے ہوں گے تو ایمان شام میں ہو گا۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16641]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21226»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، اور کثرتِ شواہد کی بنا پر یہ "حدیث صحیح" ہے
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16642
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِذَا وَقَعَتِ الْفِتَنُ فَالْأَمْنُ بِالشَّامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ، وَفِي أَحَدِهَا ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَقَدْ تُوبِعَ عَلَى هَذَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب فتنے واقع ہوں گے تو امن شام میں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت میں اس کی متابعت کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16642]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16643
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رَأَيْتُ عَمُودَ الْكِتَابِ انْتُزِعَ مِنْ تَحْتِ وِسَادَتِي، فَأَتْبَعْتُهُ بَصَرِي، فَإِذَا هُوَ نُورٌ سَاطِعٌ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ قَدْ هَوِيَ بِهِ، فَعُمِدَ بِهِ إِلَى الشَّامِ، وَإِنِّي أَوَّلْتُ أَنَّ الْفِتَنَ إِذَا وَقَعَتْ إِنَّ الْإِيمَانَ بِالشَّامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے کتاب کے ستون کو دیکھا کہ اُسے میرے تکیے کے نیچے سے نکالا گیا، میں نے اس کی طرف نگاہ رکھی، تو وہ ایک چمکتا ہوا نور تھا، یہاں تک کہ مجھے یہ گمان ہوا کہ شاید اُسے لے جایا جائے گا، تو اسے شام کی طرف لے جایا گیا، میں نے اس کی یہ تاویل کی ہے کہ جب فتنے واقع ہوں گے، تو ایمان شام میں ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16643]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7714)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7714، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4199، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7060/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16644
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوَالَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" رَأَيْتُ لَيْلَةَ أُسَرِيَ بِي عَمُودًا أَبْيَضَ كَأَنَّهُ لُؤْلُؤَةٌ تَحْمِلُهُ الْمَلَائِكَةُ، قَلْتُ: مَا تَحْمِلُونَ؟ فَقَالُوا: عَمُودُ الْكِتَابِ، أُمِرْنَا أَنْ نَضَعَهُ بِالشَّامِ، وَبَيْنَا أَنَا نَائِمٌ، ثُمَّ رَأَيْتُ عَمُودَ الْكِتَابِ اخْتُلِسَ مِنْ تَحْتِ وِسَادَتِي فَظَنَنْتُ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - تَخَلَّى مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، فَأَتْبَعْتُهُ بَصَرِي، فَإِذَا هُوَ نُورٌ سَاطِعٌ بَيْنَ يَدَيَّ حَتَّى وُضِعَ بِالشَّامِ". فَقَالَ ابْنُ حَوَالَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خِرْ لِي؟ قَالَ:" عَلَيْكَ بِالشَّامِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن حوالہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میں نے ایک سفید ستون دیکھا جو جھلملاتا ہوا موتی تھا، اسے فرشتوں نے اٹھایا ہوا تھا، میں نے دریافت کیا: تم نے کیا اُٹھایا ہوا ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ کتاب کا ستون ہے، ہمیں یہ حکم دیا گیا ہے کہ ہم اسے شام میں نصب کریں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ”ایک مرتبہ میں سو رہا تھا، میں نے کتاب کے ستون کو دیکھا کہ اُسے میرے تکیے کے نیچے سے نکال لیا گیا، میں نے یہ گمان کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اہل زمین کو چھوڑ دیا ہے، میں نے اس کے پیچھے نگاہ رکھی، تو وہ میرے سامنے ایک چمکتے ہوئے نور کی مانند تھا، یہاں تک کہ اس کو شام میں رکھ دیا گیا۔“ سیدنا ابن حوالہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے (کوئی شہر یا علاقہ) تجویز کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر شام میں رہنا لازم ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف صالح بن رستم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16644]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2851)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16645
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّكُمْ سَتُجَنَّدُونَ أَجْنَادًا: جُنْدٌ بِالشَّامِ، وَمِصْرَ، وَالْعِرَاقِ، وَالْيَمَنِ". قَالُوا: فَخِرْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِالشَّامِ". قَالُوا: إِنَّا أَصْحَابُ مَاشِيَةٍ، وَلَا نُطِيقُ الشَّامَ، قَالَ:" فَمَنْ لَمْ يُطِقِ الشَّامَ فَلْيَلْحَقْ بِيَمَنِهِ ; فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ:" فَلْيَلْحَقْ بِيَمَنِهِ، وَلْيُسْقَ مِنْ غَدْرِهِ". وَفِيهِمَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُقْبَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَفِيهِ خِلَافٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:
”عنقریب تم لوگ مختلف لشکر پاؤ گے، شام میں، مصر میں، عراق میں، یمن میں، ایک ایک لشکر ہوں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے لئے کوئی اختیار کر دیں (یعنی تجویز کر دیں)۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگوں پر شام میں رہنا لازم ہے۔“
لوگوں نے عرض کی: ہم مال مویشی والے لوگ ہیں، ہم شام میں رہنے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”جو شخص شام میں رہنے کی طاقت نہ رکھتا ہو اسے یمن چلے جانا چاہیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے شام کے بارے میں ضمانت دی ہے۔“
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں:
”اسے یمن چلے جانا چاہیے اور وہاں کے کنووں سے سیرابی حاصل کرنی چاہیے۔“
ان دونوں روایات میں ایک راوی سلیمان بن عتبہ ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے میں ایسا اختلاف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16645]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7306، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4144»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16646
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَكُونُ بِالشَّامِ جُنْدٌ، وَبِالْيَمَنِ جُنْدٌ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خِرْ لِي؟ قَالَ:" عَلَيْكَ بِالشَّامِ ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَدْ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ الْأَسْوَارِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک لشکر شام میں ہو گا اور ایک لشکر یمن میں ہو گا، ایک صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے اختیار کر دیں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر شام میں رہنا لازم ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے شام اور اہل شام کے بارے میں مجھے ضمانت دی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ادریس اسواری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16646]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16647
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوَالَةَ الْأَزْدِيِّ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خِرْ لِي بَلَدًا أَكُونُ فِيهِ، فَلَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَبْقَى لَمْ أَخْتَرْ عَنْ قُرْبِكَ شَيْئًا. فَقَالَ:" عَلَيْكَ بِالشَّامِ". فَلَمَّا رَأَى كَرَاهِيَتِي لِلشَّامِ قَالَ:" أَتَدْرِي مَا يَقُولُ اللَّهُ فِي الشَّامِ؟ إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: يَا شَامُ، أَنْتِ صَفْوَتِي مِنْ بِلَادِي، أُدْخِلُ فِيكِ خِيرَتِي مِنْ عِبَادِي. إِنَّ اللَّهَ قَدْ تَكَفَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَالِحِ بْنِ رُسْتُمَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن حوالہ ازدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لیے کوئی شہر اختیار کر دیں (یعنی تجویز کر دیں) جس میں، میں رہوں، اگر مجھے یہ علم ہوتا کہ آپ باقی رہیں گے تو میں نے آپ کے قرب کو چھوڑ کر اور کوئی چیز اختیار نہیں کرنی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر شام میں رہنا لازم ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ملاحظہ کی کہ میں شام کو ناپسند کرتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم یہ بات جانتے ہو؟ کہ اللہ تعالیٰ نے شام کے بارے میں کیا فرمایا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے: ”اے شام! تم میرے شہروں میں میرے منتخب کردہ ہو اور میں تم میں اپنے بندوں میں سے بہترین لوگوں کو داخل کروں گا، (پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) اللہ تعالیٰ نے شام اور اہل شام کے بارے میں، مجھے ضمانت دی ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف صالح بن رستم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16647]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 2483، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16557»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں