الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ مَا جَاءَ فِي الذِّكْرِ الْخَفِيِّ .
ذکر خفی کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16795
عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرُ الذِّكْرِ الْخَفِيُّ، وَخَيْرُ الرِّزْقِ مَا يَكْفِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ لَبِيبَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رَوَى عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قُلْتُ: وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے بہتر ذکر وہ ہے جو خفی ہو، اور سب سے بہتر رزق وہ ہے جو کفایت کرے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن لبیبہ ہے، جس کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں: اس نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایات نقل کی ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16795]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (731) اخرجه احمد فى المسند (1478 و 1477)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1480، 1626»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16796
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُفَضِّلُ الصَّلَاةَ الَّتِي يَسْتَاكُ لَهَا عَلَى الصَّلَاةِ الَّتِي لَا يَسْتَاكُ لَهَا سَبْعِينَ ضِعْفًا.
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِفَضْلِ الذِّكْرِ الْخَفِيِّ الَّذِي لَا يَسْمَعُهُ سَبْعُونَ ضِعْفًا، فَيَقُولُ: إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ، وَجَمَعَ اللَّهُ الْخَلَائِقَ لِحِسَابِهِمْ، وَجَاءَتِ الْحَفَظَةُ بِمَا حَفِظُوا وَكَتَبُوا، قَالَ اللَّهُ لَهُمْ: انْظُرُوا هَلْ بَقِيَ لَهُ مِنْ شَيْءٍ؟ فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، مَا تَرَكْنَا شَيْئًا مِمَّا عَلِمْنَاهُ وَحَفِظْنَاهُ إِلَّا وَقَدْ أَحْصَيْنَاهُ وَكَتَبْنَاهُ، فَيَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَهُ: إِنَّ لَكَ عِنْدِي خَبِيئًا لَا تَعْلَمُهُ، وَأَنَا أَجْزِيكَ بِهِ، وَهُوَ الذِّكْرُ الْخَفِيُّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جو نماز مسواک کرنے کے بعد ادا کی جاتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس نماز کو اُس نماز پر ستر گنا فضیلت دیتے تھے، جو مسواک کیے بغیر ادا کی جاتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وہ ذکر جو پوشیدہ ہو، جسے کوئی دوسرا نہ سنے، وہ ذکر ستر گنا فضیلت رکھتا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ”جب قیامت کا دن ہو گا، تو اللہ تعالیٰ ساری مخلوق کو حساب کے لیے جمع کرے گا، انسان کے محافظ فرشتے وہ چیز لے کر آئیں گے جو انہوں نے محفوظ کی اور جو تحریر کی، اللہ تعالیٰ ان سے فرمائے گا: تم اس کا جائزہ لو! کہ کیا اس شخص کی کوئی چیز باقی رہ گئی ہے؟ تو وہ فرشتے عرض کریں گے: اے ہمارے پروردگار! ہمیں جس چیز کا علم تھا، ہم نے اس میں سے کوئی بھی چیز نہیں چھوڑی ہے، اُسے محفوظ کیا، اُسے شمار کیا اور نوٹ کیا ہے، تو پروردگار (اس بندے سے) فرمائے گا: ”میرے پاس تمہارے لئے ایک سنبھال کے رکھی ہوئی چیز ہے، جس سے تم واقف نہیں ہو (متن میں اسی طرح مذکور ہے، تاہم شاید یہ لفظ ہونا چاہیے، جس سے یہ فرشتے واقف نہیں ہیں) اور میں تمہیں اُس کا بدلہ دوں گا اور وہ چیز ذکر خفی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16796]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16796]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4738)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 530، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 137، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3411، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1229/2، 6071/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف