🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ مَا جَاءَ فِي الذِّكْرِ الْخَفِيِّ .
ذکر خفی کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16796
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُفَضِّلُ الصَّلَاةَ الَّتِي يَسْتَاكُ لَهَا عَلَى الصَّلَاةِ الَّتِي لَا يَسْتَاكُ لَهَا سَبْعِينَ ضِعْفًا.
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِفَضْلِ الذِّكْرِ الْخَفِيِّ الَّذِي لَا يَسْمَعُهُ سَبْعُونَ ضِعْفًا، فَيَقُولُ: إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ، وَجَمَعَ اللَّهُ الْخَلَائِقَ لِحِسَابِهِمْ، وَجَاءَتِ الْحَفَظَةُ بِمَا حَفِظُوا وَكَتَبُوا، قَالَ اللَّهُ لَهُمْ: انْظُرُوا هَلْ بَقِيَ لَهُ مِنْ شَيْءٍ؟ فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، مَا تَرَكْنَا شَيْئًا مِمَّا عَلِمْنَاهُ وَحَفِظْنَاهُ إِلَّا وَقَدْ أَحْصَيْنَاهُ وَكَتَبْنَاهُ، فَيَقُولُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَهُ: إِنَّ لَكَ عِنْدِي خَبِيئًا لَا تَعْلَمُهُ، وَأَنَا أَجْزِيكَ بِهِ، وَهُوَ الذِّكْرُ الْخَفِيُّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جو نماز مسواک کرنے کے بعد ادا کی جاتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس نماز کو اُس نماز پر ستر گنا فضیلت دیتے تھے، جو مسواک کیے بغیر ادا کی جاتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وہ ذکر جو پوشیدہ ہو، جسے کوئی دوسرا نہ سنے، وہ ذکر ستر گنا فضیلت رکھتا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ”جب قیامت کا دن ہو گا، تو اللہ تعالیٰ ساری مخلوق کو حساب کے لیے جمع کرے گا، انسان کے محافظ فرشتے وہ چیز لے کر آئیں گے جو انہوں نے محفوظ کی اور جو تحریر کی، اللہ تعالیٰ ان سے فرمائے گا: تم اس کا جائزہ لو! کہ کیا اس شخص کی کوئی چیز باقی رہ گئی ہے؟ تو وہ فرشتے عرض کریں گے: اے ہمارے پروردگار! ہمیں جس چیز کا علم تھا، ہم نے اس میں سے کوئی بھی چیز نہیں چھوڑی ہے، اُسے محفوظ کیا، اُسے شمار کیا اور نوٹ کیا ہے، تو پروردگار (اس بندے سے) فرمائے گا: ”میرے پاس تمہارے لئے ایک سنبھال کے رکھی ہوئی چیز ہے، جس سے تم واقف نہیں ہو (متن میں اسی طرح مذکور ہے، تاہم شاید یہ لفظ ہونا چاہیے، جس سے یہ فرشتے واقف نہیں ہیں) اور میں تمہیں اُس کا بدلہ دوں گا اور وہ چیز ذکر خفی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16796]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4738)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 530، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 137، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3411، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1229/2، 6071/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 16796 in Urdu