الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، وَمَا ضُمَّ مَعَهَا .
”سبحان اللہ وبحمدہ“ پڑھنے کے بارے میں، جو منقول ہے، اور اس کے ساتھ کیا ملایا جائے؟
حدیث نمبر: 16875
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، غُرِسَتْ لَهُ نَخْلَةٌ فِي الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص «سبحان الله وبحمده» پڑھ لیتا ہے، اُس کے لیے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جاتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند جید ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16875]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند جید ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16875]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3079)، أخرجه مسند البزار برقم: 2468»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
حدیث نمبر: 16876
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ هَالَهُ اللَّيْلَ أَنْ يُكَابِدَهُ، أَوْ بَخِلَ بِالْمَالِ أَنْ يُنْفِقَهُ، أَوْ جَبُنَ عَنِ الْعَدُوِّ أَنْ يُقَاتِلَهُ، فَلْيُكْثِرْ مِنْ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ; فَإِنَّهَا أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ جَبَلِ ذَهَبٍ يُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، وَثَّقَهُ عَبْدَانُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَالْغَالِبُ عَلَى بَقِيَّةِ رِجَالِهِ التَّوْثِيقُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، وَثَّقَهُ عَبْدَانُ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَالْغَالِبُ عَلَى بَقِيَّةِ رِجَالِهِ التَّوْثِيقُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس کو رات کے وقت عبادت کرنا مشکل لگتا ہو، یا مال خرچ کرنے کے حوالے سے وہ بخل کا شکار ہو، یا دشمن کے ساتھ لڑائی کرنے کے حوالے سے بزدلی کا شکار ہو، اسے کثرت کے ساتھ «سُبْحَانَ اللَّهِ وَ بِحَمْدِه» پڑھنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ آدمی سونے کا پہاڑ اللہ کی راہ میں خرچ کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن أحمد واسطی ہے جسے عبدان نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال پر توثیق غالب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16876]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7795)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7800»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16877
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَدَعُ رَجُلٌ مِنْكُمْ أَنْ يَعْمَلَ لِلَّهِ كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَيْ حَسَنَةٍ، حِينَ يُصْبِحُ يَقُولُ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ مِائَةَ مَرَّةٍ ; فَإِنَّهَا أَلْفَا حَسَنَةٍ وَاللَّهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَعْمَلَ فِي يَوْمِهِ مِنَ الذُّنُوبِ مِثْلَ ذَلِكَ، وَيَكُونَ مَا عَمِلَ مِنْ خَيْرٍ سِوَى ذَلِكَ وَافِرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کوئی بھی شخص روزانہ اللہ تعالیٰ کے لیے دو ہزار نیکیاں کرنا نہ چھوڑے، جب صبح ہو تو وہ ایک سو مرتبہ «سبحانَ اللهِ وَ بِحَمْدِه» پڑھے، تو یہ دو ہزار نیکیاں ہوں گی، اللہ کی قسم! اللہ نے چاہا تو وہ شخص اُس دن میں اتنے گناہ نہیں کر پائے گا اور اس کے علاوہ وہ جو نیکی کرے گا، وہ مزید ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16877]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16877]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21234، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1940»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16878
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ، أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، مَنْ قَالَهَا كُتِبَتْ كَمَا قَالَهَا، ثُمَّ عُلِّقَتْ بِالْعَرْشِ لَا يَمْحُوهَا ذَنْبٌ عَمِلَهُ صَاحِبُهَا حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهِيَ مَخْتُومَةٌ كَمَا قَالَهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ البَصْرِيِّ ، بِضَمِّ النُّونِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: صُوَيْلِحٌ يُعْتَبَرُ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ، اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوْبُ إِلَيْه»
”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، اسی کی حمد ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے جو عظمت والی ہے، میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ان کلمات کو پڑھ لے گا، تو یہ کلمات اُسی طرح نوٹ کر لئے جائیں گے، جس طرح اُس نے پڑھے ہیں، پھر انہیں عرش کے ساتھ لٹکا دیا جائے گا اور انہیں پڑھنے والے شخص کا کوئی بھی گناہ اُن کلمات کو مٹا نہیں سکے گا، یہاں تک کہ وہ شخص جب قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اُن کلمات پر مہر لگی ہوئی ہو گی، اسی طرح جیسے اس نے وہ کلمات پڑھے تھے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عمرو بن مالک نکری بصری ہے، اور وہ ضعیف ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ کم درجے کا صالح ہے، اس کا اعتبار کیا جائے گا، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16878]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3081) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12799)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12799، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5298»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف