الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ، وَمَا ضُمَّ مَعَهَا .
”سبحان اللہ وبحمدہ“ پڑھنے کے بارے میں، جو منقول ہے، اور اس کے ساتھ کیا ملایا جائے؟
حدیث نمبر: 16878
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ، أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، مَنْ قَالَهَا كُتِبَتْ كَمَا قَالَهَا، ثُمَّ عُلِّقَتْ بِالْعَرْشِ لَا يَمْحُوهَا ذَنْبٌ عَمِلَهُ صَاحِبُهَا حَتَّى يَلْقَى اللَّهَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهِيَ مَخْتُومَةٌ كَمَا قَالَهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ النُّكْرِيُّ البَصْرِيِّ ، بِضَمِّ النُّونِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: صُوَيْلِحٌ يُعْتَبَرُ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ، اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوْبُ إِلَيْه»
”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، اسی کی حمد ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے جو عظمت والی ہے، میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ان کلمات کو پڑھ لے گا، تو یہ کلمات اُسی طرح نوٹ کر لئے جائیں گے، جس طرح اُس نے پڑھے ہیں، پھر انہیں عرش کے ساتھ لٹکا دیا جائے گا اور انہیں پڑھنے والے شخص کا کوئی بھی گناہ اُن کلمات کو مٹا نہیں سکے گا، یہاں تک کہ وہ شخص جب قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اُن کلمات پر مہر لگی ہوئی ہو گی، اسی طرح جیسے اس نے وہ کلمات پڑھے تھے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عمرو بن مالک نکری بصری ہے، اور وہ ضعیف ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ کم درجے کا صالح ہے، اس کا اعتبار کیا جائے گا، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16878]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3081) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12799)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12799، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5298»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 16878 in Urdu