الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا .
نماز میں اور اس کے بعد دعا مانگنا
حدیث نمبر: 16963
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَاسْتُجِيبَ الدُّعَاءُ، وَإِذَا انْصَرَفَ الْمُنْصَرِفُ مِنَ السَّمَاءِ لَمْ يَقُلِ: اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ، وَأَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ، وَزَوِّجْنِي مِنَ الْحُورِ الْعِينِ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: يَا وَيْحَ هَذَا، أَعَجَزَ أَنْ يَسْتَجِيرَ بِاللَّهِ مِنْ جَهَنَّمَ؟! وَقَالَتِ الْجَنَّةُ: يَا وَيْحَ هَذَا، أَعَجَزَ أَنْ يَسْأَلَ اللَّهَ الْجَنَّةَ؟! وَقَالَتِ الْحُورُ الْعِينُ: أَعْجَزَ أَنْ يَسْأَلَ اللَّهَ أَنْ يُزَوِّجَهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ؟!".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ - وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الصَّلَاةِ - وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ الْعُكَّاشِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب نماز کھڑی ہوتی ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا مستجاب ہوتی ہے، اور جب نماز ختم کرنے والا شخص نماز ختم کر لیتا ہے، اور وہ یہ نہیں کہتا ہے:
«اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ، وَأَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ، وَزَوِّجْنِي مِنَ الْحُورِ الْعِينِ»
اے اللہ! تو مجھے جہنم سے نجات عطا فرما، اور مجھے جنت میں داخل کر دے اور حورعین کے ساتھ میری شادی کروا دے۔“
تو فرشتے کہتے ہیں: اس کا ستیاناس ہو! کیا یہ اس بات سے عاجز آ گیا؟ کہ یہ جہنم سے اللہ کی پناہ مانگے اور جنت یہ کہتی ہے: اس شخص کا ستیاناس ہو، کیا یہ اس بات سے عاجز آ گیا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ سے جنت مانگے اور حورعین یہ کہتی ہیں: کیا شخص اس بات سے عاجز آ گیا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگے کہ ”اللہ تعالیٰ اس کی شادی حورعین سے کروا دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس سے پہلے یہ کتاب الصلوٰۃ میں گزر چکی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن عکاشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16963]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7496)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7496»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16964
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِوَضُوءٍ، فَتَوَضَّأَ وَصَلَّى، وَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي، وَوَسِّعْ لِي فِي ذِاتِي، وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبَّادِ بْنِ عَبَّادٍ الْمَازِنِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں وضو کا پانی لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، نماز ادا کی اور پھر یہ کہا:
«اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لِي دِينِي، وَوَسِّعْ لِي فِي ذِاتِي، وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي»
”اے اللہ! تو میرے دین کو میرے لئے ٹھیک کر دے اور میری ذات میں، میرے لئے گنجائش رکھ دے اور میرے رزق میں میرے لئے برکت رکھ دے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عباد بن عباد مازنی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، امام طبرانی نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16964]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7273) اخرجه احمد فى المسند (399/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19077»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16965
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ حَسَّانٍ - يَعْنِي الْفَلَسْطِينِيَّ - عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْفَتْحِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ لَا تُخْزِنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یحیی بن حسان فلسطینی، بنو کنانہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: فتح مکہ کے سال میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی تو میں نے آپ ملا ہم کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ لَا تُخْزِنِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ» ”اے اللہ! تو قیامت کے دن مجھے رسوا نہ کرنا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16965]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (234/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17594»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16966
وَعَنْ زَاذَانَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْأَنْصَارِ: أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي صَلَاتِهِ وَهُوَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَتُبْ عَلَيَّ، إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ". مِائَةَ مَرَّةٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

زاذان ایک انصاری صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے دوران یہ کہتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَتُبْ عَلَيَّ، إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُورُ»
”اے اللہ! تو میری مغفرت کر دے، تو میری توبہ قبول کر لے، بیشک تو بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا اور مغفرت کرنے والا ہے۔“
(راوی بیان کرتے ہیں:) یہ کلمات آپ نے 100 مرتبہ پڑھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16966]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (371/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22639، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10157»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16967
وَعَنْ عُبَيْدِ بْنِ الْقَعْقَاعِ قَالَ: رَمَقَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي، فَجَعَلَ يَقُولُ فِي صَلَاتِهِ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي، وَبَارِكْ لِي فِيمَا رَزَقْتَنِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَعُبَيْدُ بْنُ الْقَعْقَاعِ لَمْ أَعْرِفْهُ.

عبید بن قعقاع بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بغور جائزہ لے رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر رہے تھے اور آپ نماز کے دوران یہ پڑھ رہے تھے:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي، وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي، وَبَارِكْ لِي فِيمَا رَزَقْتَنِي»
”اے اللہ! تو میرے ذنب کی مغفرت کر دے اور میرے گھر کو میرے لئے کشادہ کر دے، اور جو رزق تو مجھے عطا کرے گا اس میں میرے لئے برکت رکھ دے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور عبید بن قعقاع نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16967]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (63/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16163»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16968
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّهَا فَقَدَتْ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ مَضْجَعِهِ، فَلَمَسَتْهُ بِيَدِهَا فَوَقَعَتْ عَلَيْهِ وَهُوَ سَاجِدٌ، وَهُوَ يَقُولُ:" رَبِّ أَعْطِ نَفْسِي تَقْوَاهَا، زَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا، أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَالِحِ بْنِ سَعِيدٍ الرَّاوِي عَنْ عَائِشَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بستر پر غیر موجود پایا (اندھیرے میں) انہوں نے ہاتھ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹٹولا، تو اُن کا ہاتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر لگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایام اس وقت سجدے کی حالت میں تھے اور یہ پڑھ رہے تھے:
«رَبِّ أَعْطِ نَفْسِي تَقْوَاهَا، زَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا، أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا»
”اے اللہ! تو میرے نفس کو اس کی پرہیزگاری عطا کر دے، اور اسے پاک و صاف کر دے، تو ہی اسے پاک و صاف کر سکتا ہے، تو اس کا نگران اور اس کا مالک ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کرنے والے راوی صالح بن سعید کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16968]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (209/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16969
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ:" اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ، وَمِيكَائِيلَ، وَإِسْرَافِيلَ، أَعِذْنِي مِنْ حَرِّ النَّارِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ". قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ غَيْرَ قَوْلِهَا: فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ: عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے بعد یہ پڑھا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ، وَمِيكَائِيلَ، وَإِسْرَافِيلَ، أَعِذْنِي مِنْ حَرِّ النَّارِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ»
”اے اللہ! اے جبرائیل اور میکائیل اور اسرافیل کے پروردگار! تو مجھے جہنم کی تپش اور قبر کے عذاب سے پناہ دیدے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”ہر نماز کے بعد۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط نے اپنے استاد علی بن سعید رازی سے نقل کی ہے، اور اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے، جو نقصان دہ نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16969]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 1345، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23803، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3870»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16970
وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى صَلَاةً فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" رَبَّ جِبْرِيلَ، وَمِيكَائِيلَ، وَمُحَمَّدٍ، أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

ابوملیح بن اسامہ اپنے والد کے حوالے سے یہ روایت نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی، تو میں نے آپ کو یہ پڑھتے ہوئے سنا:
«رَبَّ جِبْرِيلَ، وَمِيكَائِيلَ، وَمُحَمَّدٍ، أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ»
”اے جبرائیل اور میکائیل اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پروردگار! تو مجھے جہنم سے بچا لے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16970]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (520)، أخرجه مسند البزار برقم: 2336»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16971
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا صَلَّى وَفَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ مَسَحَ بِيَمِينِهِ عَلَى رَأْسِهِ وَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ، اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحَزَنَ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز ادا کرتے تھے تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد اپنا دایاں ہاتھ اپنے سر پر رکھتے تھے اور یہ پڑھتے تھے:
«بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ، اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحَزَنَ»
”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہ بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے اے اللہ! تو مجھ سے پریشانی اور غم کو دور کر دے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16971]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3100)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16972
وَفِي رِوَايَةٍ: مَسَحَ جَبْهَتَهُ بِيَدِهِ الْيُمْنَى وَقَالَ فِيهَا:" اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحَزَنَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِأَسَانِيدَ، وَفِيهِ زَيْدٌ الْعَمِّيُّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ کو پیشانی پر رکھتے تھے اور پھر یہ پڑھتے تھے: «اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحَزَنَ»
”اے اللہ! مجھ سے پریشانی اور غم کو دور کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند روایت مختلف اسانید کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ”زیدعمی“ ہے، جس کو ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں، اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16972]